الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
495. باب ما جاء في ليلة القدر وعلامتها فيه حديث جابر بن سمرة وكعب بن مالك وعائشة، وتقدم كل ذلك في آخر كتاب النوافل
لیلۃ القدر اور اس کی علامت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے — اس میں سیدنا جابر بن سمرہ، سیدنا کعب بن مالک اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم کی احادیث ہیں، اور یہ سب کتاب النوافل کے آخر میں گزر چکی ہیں۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 2370 (کل: 35 مقامات، 20 کتب)
صحیح بخاری: 6991
سنن ابوداود: 1386
بلوغ المرام: 576
معجم صغیر للطبرانی : 374
مسند الحمیدی: 379
صحیح ابن خزیمہ: 2170
الفتح الربانی: 4017
صحیح ابن حبان: 3680
المستدرک علی الصحیحین: 1613
المعجم الکبیر للطبرانی: 16863
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1117/1
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5419
المعجم الاوسط: 1284
1 تا 10
حدیث نمبر: 2370
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”لیلۃ القدر ستائیسویں رات ہے۔“ اسے امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2370]
تخریج الحدیث: «مسدد، عن عبد الله بن داود، عن فطر بن خليفة، عن عبد الله بن شريك، عن سويد بن غفلة وزر بن حبيش، عن أبي. فطر صدوق، وعبد الله بن شريك العامري صدوق (محقق المطالب العالية 1119). وقول أبي في ليلة سبع وعشرين عند مسلم (762) من طريق زر»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1911، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1165، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1385، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4533، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1783، وأخرجه فتح الباري برقم: 1911، 1918، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 8320، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2182، 2222، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8959، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6011، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 9071»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1911، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1165، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1385، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4533، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1783، وأخرجه فتح الباري برقم: 1911، 1918، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 8320، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2182، 2222، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8959، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6011، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 9071»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده حسن، وأصله في صحيح مسلم
حدیث نمبر: 6991
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ أُنَاسًا أُرُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ، وَأَنَّ أُنَاسًا أُرُوا أَنَّهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْتَمِسُوهَا فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ".
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے عقیل نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، ان سے سالم بن عبداللہ نے، ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ کچھ لوگوں کو خواب میں شب قدر (رمضان کی) سات آخری تاریخوں میں دکھائی گئی اور کچھ لوگوں کو دکھائی گئی کہ وہ آخری دس تاریخوں میں ہو گی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے آخری سات تاریخوں میں تلاش کرو۔ [صحيح البخاري/كتاب التعبير/حدیث: 6991]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں کو خواب میں شب قدر آخری سات تاریخوں میں دکھائی گئی، جبکہ کچھ لوگوں کو دکھائی گئی کہ وہ آخری دس تاریخوں میں ہوگی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے آخری سات تاریخوں میں تلاش کرو۔“ [صحيح البخاري/كتاب التعبير/حدیث: 6991]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1165 ترقیم شاملہ: -- 2762
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ ".
عبداللہ بن دینار نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، فرمایا: ”لیلۃ القدر کو (رمضان کی) آخری سات راتوں میں تلاش کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2762]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شب قدر کو رمضان کی آخری سات راتوں میں تلاش کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2762]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1165
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1165 ترقیم شاملہ: -- 2763
وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ زُهَيْرٌ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: رَأَى رَجُلٌ أَنَّ لَيْلَةَ الْقَدْرِ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَرَى رُؤْيَاكُمْ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، فَاطْلُبُوهَا فِي الْوِتْرِ مِنْهَا ".
سفیان بن عیینہ نے زہری سے، انہوں نے سالم سے اور انہوں نے اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت کی، کہا: ایک شخص نے (خواب میں) دیکھا کہ لیلۃ القدر ستائیسویں رات ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارا خواب آخری عشرے کے بارے میں ہے، تم اس (لیلۃ القدر) کو اس (عشرے) کی طاق (راتوں) میں تلاش کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2763]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے خواب میں دیکھا کہ شب قدر رمضان کی ستائیسویں ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارا خواب آخری عشرہ کے بارے میں دیکھتا ہوں اس لیے لیلۃ القدر اس کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2763]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1165
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1165 ترقیم شاملہ: -- 2765
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عُقْبَةَ وَهُوَ ابْنُ حُرَيْثٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ يَعْنِي لَيْلَةَ الْقَدْرِ فَإِنْ ضَعُفَ أَحَدُكُمْ أَوْ عَجَزَ، فَلَا يُغْلَبَنَّ عَلَى السَّبْعِ الْبَوَاقِي ".
عقبہ نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس یعنی لیلۃ القدر کو آخری دس راتوں میں تلاش کرو، اگر تم میں سے کوئی کمزور پڑ جائے یا بے بس ہو جائے تو وہ باقی کی سات راتوں میں (کسی صورت سستی یا کمزوری سے) مغلوب نہ ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2765]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شب قدر کو آخری عشرہ میں تلاش کرو۔ اگر تم میں سے کوئی کمزور اور عاجز ہو جائے تو وہ آخری سات دنوں میں تلاش میں سست نہ پڑے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2765]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1165
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1386
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ مُطَرِّفًا، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ، قَالَ:" لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ".
معاویہ بن ابی سفیان سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شب قدر کے متعلق فرمایا: ”شب قدر ستائیسویں رات ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب شهر رمضان /حدیث: 1386]
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ستائیسویں کی رات شب قدر ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب شهر رمضان /حدیث: 1386]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:11440) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
ورواه البيھقي (4/312) بسند صحيح عن شعبة به موقوفًا وروي الطحاوي في معاني الآثار (3/84) بسند صحيح عن ابن عمر من قوله موقوفًا عليه وھو صحيح
ورواه البيھقي (4/312) بسند صحيح عن شعبة به موقوفًا وروي الطحاوي في معاني الآثار (3/84) بسند صحيح عن ابن عمر من قوله موقوفًا عليه وھو صحيح
حدیث نمبر: 576
وعن معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال في ليلة القدر:«ليلة سبع وعشرين» . رواه أبو داود، والراجح وقفه. وقد اختلف في تعيينها على أربعين قولا أوردتها في فتح الباري.
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شب قدر کے بارے میں فرمایا ”دہ ستائیس کی رات ہے“ (ابوداؤد) اس حدیث کا موقوف ہونا زیادہ راجح ہے۔ حافظ ابن حجر فرماتے ہیں کہ شب قدر کی تعیین میں اختلاف کیا گیا ہے، اس بارے میں چالیس اقوال ہیں۔ جنہیں میں نے فتح الباری میں نقل کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 576]
«وَعَنْ» اور سے – «مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ» معاویہ بن ابی سفیان – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «عَنِ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» (آپ نے) فرمایا – «فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ» شب قدر کے بارے میں: – «لَيْلَةُ» (وہ) رات ہے – «سَبْعٍ وَعِشْرِينَ» ستائیسویں کی۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَالرَّاجِحُ» اور راجح (بات) – «وَقْفُهُ» اس کا موقوف ہونا ہے۔ – «وَقَدِ اخْتُلِفَ» اور یقیناً اختلاف کیا گیا ہے – «فِي تَعْيِينِهَا» اس کی تعیین میں – «عَلَى أَرْبَعِينَ قَوْلًا» چالیس اقوال پر – «أَوْرَدْتُهَا» میں نے انہیں ذکر کیا ہے – «فِي فَتْحِ الْبَارِي» فتح الباری میں۔
اور سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شب قدر کے بارے میں فرمایا: ”(وہ) ستائیسویں رات ہے۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور راجح یہ ہے کہ یہ موقوف ہے۔ اور اس (شب قدر) کی تعیین میں چالیس اقوال تک اختلاف کیا گیا ہے جنہیں میں نے فتح الباری میں ذکر کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 576]
اور سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شب قدر کے بارے میں فرمایا: ”(وہ) ستائیسویں رات ہے۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور راجح یہ ہے کہ یہ موقوف ہے۔ اور اس (شب قدر) کی تعیین میں چالیس اقوال تک اختلاف کیا گیا ہے جنہیں میں نے فتح الباری میں ذکر کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 576]
تخریج الحدیث: « أخرجه أبوداود، الصلاة، باب من قال سبع وعشرون، حديث:1386.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 374
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْخَلِيلِ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّهِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"الْتَمِسُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وِجَادَةً فِي كِتَابِهِ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لیلة القدر کو ستائیسویں کی رات میں تلاش کرو۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الصيام/حدیث: 374]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق
قال الھیثمی: رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 177)»
قال الھیثمی: رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 177)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4547
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، رَأَى رَجُلٌ أَنَّ لَيْلَةَ الْقَدْرِ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ أَوْ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرَى رُؤْيَاكُمْ قَدْ تَوَاطَأَتْ، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْبَوَاقِي، فِي الْوِتْرِ مِنْهَا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے خواب دیکھا کہ شب قدر ماہ رمضان کی ستائیسویں شب ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارے خواب ایک دوسرے کے موافق ہو گئے ہیں اس لئے تم میں سے جو شخص شب قدر کو تلاش کرنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ آخری عشرے کی طاق راتوں میں اسے تلاش کرے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4547]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6991، م: 1165
حدیث نمبر: 4808
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ بَنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَانَ مُتَحَرِّيَهَا، فَلْيَتَحَرَّهَا لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ"، وَقَالَ:" تَحَرَّوْهَا لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ" يَعْنِي لَيْلَةَ الْقَدْر".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص شب قدر کو تلاش کرنا چاہتا ہے وہ اسے ستائیسویں رات میں تلاش کرے اور فرمایا کہ شب قدر کو ستائیسویں رات میں تلاش کرو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4808]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح