الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
652. باب الوصية بتقوى الله
اللہ کے تقویٰ کی وصیت کا بیان۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 2999 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2999
مسند الشهاب: 740
حدیث نمبر: 2999
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، ثَنَا يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "جَاءَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي، قَالَ: عَلَيْكَ بِتَقْوَى اللَّهِ؛ فَإِنَّهُ جِمَاعُ كُلِّ خَيْرٍ، وَبِالْجِهَادِ؛ فَإِنَّهُ رَهْبَانِيَّةُ الْمُسْلِمِينَ، وَعَلَيْكَ بِذِكْرِ اللَّهِ وَتِلَاوَةِ الْقُرْآنِ؛ فَإِنَّهُ نُورٌ لَكَ فِي الْأَرْضِ وَذِكْرٌ لَكَ فِي السَّمَاءِ، وَاخْزُنْ لِسَانَكَ إِلَّا مِنْ خَيْرٍ؛ فَإِنَّكَ بِذَلِكَ تَغْلِبُ الشَّيْطَانَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا حُسَيْنٌ ، ثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ - يَعْنِي: إِسْمَاعِيلَ - عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ مَرْوَانَ الْكَلَاعِيِّ، وَعَقِيلِ بْنِ مُدْرِكٍ السُّلَمِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ: "أَنَّ رَجُلًا جَاءَهُ فَقَالَ: أَوْصِنِي، فَقَالَ: سَأَلْتَ عَمَّا سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَبْلِكَ، فَقَالَ: أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ..." فَذَكَرَهُ.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے کوئی وصیت فرمائیے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو کیونکہ یہ تمام بھلائیوں کا جامع ہے، اور جہاد کو لازم پکڑو کیونکہ یہ مسلمانوں کی رہبانیت ہے، اور اللہ کے ذکر اور تلاوتِ قرآن کو اپنے اوپر لازم کرلو کیونکہ یہ زمین میں تمہارے لیے نور اور آسمانوں میں تمہارے تذکرے کا باعث ہے، اور اپنی زبان کو خیر کے سوا ہر بات سے محفوظ رکھو کیونکہ اس طرح تم شیطان پر غالب آ جاؤ گے“۔ امام احمد بن حنبل نے اسے بایں طور روایت کیا ہے کہ ایک شخص سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کی کہ مجھے وصیت کیجیے، تو انہوں نے فرمایا: ”تم نے مجھ سے وہی سوال کیا ہے جو میں نے تم سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: میں تمہیں اللہ کے تقویٰ کی وصیت کرتا ہوں...“ پھر انہوں نے مکمل حدیث ذکر کی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الوصايا/حدیث: 2999]
تخریج الحدیث: «ليث بن أبي سليم: صدوق اختلط جدا ولم يتميز حديثه فترك (من الحفظ)؛ يعقوب القمي صدوق يهم (من الحفظ)؛ عبد الأعلى بن حماد ثقة (من الحفظ)»
«(2999/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 11365، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 910، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6577، 7111، 18171»
«(2999/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 11365، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 910، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7111، 18171»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف ليث بن أبي سليم
حدیث نمبر: 740
740 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَمْرَاوِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْآجِرِيُّ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ، ثنا أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ فَإِنَّهُ رَأْسُ أَمْرِكَ، وَعَلَيْكَ بِالْجِهَادِ فَإِنَّهُ رَهْبَانِيَّةُ أُمَّتِي، وَلِيَرُدَّكَ عَنِ النَّاسِ مَا تَعْرِفُ عَنْ نَفْسِكِ، وَاخْزِنْ لِسَانَكَ إِلَّا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّكَ بِذَلِكَ تَغْلِبُ الشَّيْطَانَ»
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ تیرے کام کی بنیاد ہے اور جہاد کو اپنے اوپر لازم کر لے کیونکہ وہ میری امت کی رہبانیت ہے اور جو تو اپنے بارے میں (خامیوں وغیرہ) جانتا ہے وہ تجھے لوگوں (کو برا بھلا کہنے) سے روک دے، اور سوائے بھلی بات کہنے کے اپنی زبان کو بند رکھ کیونکہ ایسا کرنے سے تو شیطان پر غالب آ جائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 740]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه ابن حبان: 361، المعجم الكبير: 10651» ابراہیم بن ہشام غسانی سخت ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: ”میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی اور ہر بلندی پر چڑھتے وقت تکبیر کہنے کی وصیت کرتا ہوں۔“ [ابن ماجه: 2771، وسنده حسن]

إسناده ضعيف جدا