الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
661. باب الوصية بالرقيق والتخفيف عنهم
غلاموں کے بارے میں وصیت اور ان پر (بوجھ) ہلکا کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 3013 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3013
مسند امام شافعی: 1101
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7225
حدیث نمبر: 3013
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ مُسْلِمٍ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ فَرْقَدٍ السَّبَخِيِّ، عَنْ مُرَّةَ الطَّيِّبِ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَيِّئُ الْمَلَكَةِ، قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَيْسَ أَخْبَرْتَنَا أَنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ أَكْثَرُ الْأُمَمِ مَمْلُوكِينَ أَيْتَامًا، قَالَ: فَأَكْرِمُوهُمْ كَرَامَةَ أَوْلَادِكُمْ، وَأَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ، وَاكْسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ.
قَالَ: فَمَا يَنْفَعُنَا مِنَ الدُّنْيَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: فَرَسٌ تَرْتَبِطُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَمَمْلُوكٌ يَكْفِيكَ، فَإِذَا صَلَّى فَهُوَ أَخُوكَ، فَإِذَا صَلَّى فَهُوَ أَخُوكَ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لَضَعْفِ فَرْقَدٍ السَّبَخِيِّ.
قَالَ: فَمَا يَنْفَعُنَا مِنَ الدُّنْيَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: فَرَسٌ تَرْتَبِطُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَمَمْلُوكٌ يَكْفِيكَ، فَإِذَا صَلَّى فَهُوَ أَخُوكَ، فَإِذَا صَلَّى فَهُوَ أَخُوكَ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لَضَعْفِ فَرْقَدٍ السَّبَخِيِّ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جو اپنے ماتحتوں کے ساتھ برا سلوک کرنے والا ہو“، راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ نہیں بتایا تھا کہ اس امت میں دیگر امتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ غلام اور یتیم ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر تم ان کی ایسی ہی عزت و توقیر کرو جیسی اپنی اولاد کی کرتے ہو، انہیں وہی کچھ کھلاؤ جو تم خود کھاتے ہو اور انہیں ویسا ہی پہناؤ جیسا تم خود پہنتے ہو“، اس شخص نے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول! پھر دنیاوی مال و متاع میں سے ہمارے لیے نفع بخش کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ گھوڑا جسے تم اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے تیار رکھو اور وہ غلام جو تمہارے کاموں کے لیے کافی ہو، پس جب وہ نماز ادا کرنے لگے تو وہ تمہارا بھائی ہے، جب وہ نماز ادا کرنے لگے تو وہ تمہارا بھائی ہے“، فرقد سبخی کے ضعف کے باعث یہ سند ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الوصايا/حدیث: 3013]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف فرقد السبخي»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1946، 1963، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3691، وأخرجه مسند أحمد برقم: 76، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20993، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2836»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1946، 1963، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3691، وأخرجه مسند أحمد برقم: 76، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20993، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2836»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1101
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي خِدَاشٍ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ: أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ لِلْمَمْلُوكِينَ: أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ، وَأَلْبِسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ.
عتبہ بن ابی لہب سے روایت ہے کہ انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو غلاموں کے متعلق فرماتے سنا: ”ان کو وہی کھلاؤ جو تم خود کھاتے ہو اور انہیں وہی پہناؤ جو تم خود پہنتے ہو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب العتق والولاء والمدبر والمكاتب وحسن الملكة /حدیث: 1101]
تخریج الحدیث: «فی اسناده مقال: اخرجه البيهقى 8/8 - وفى المعرفة السنن والآثار له (4777).»
حدیث نمبر: 7225
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَاكْسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَوْثَرُ بْنُ حَكِيمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَوْثَرُ بْنُ حَكِيمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”انہیں اُس چیز میں سے کھلاؤ، جو تم کھاتے ہو اور انہیں اس چیز میں سے پہناؤ، جو تم پہنتے ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کوثر بن حکیم ہے اور وہ متروک ہے - [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7225]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کوثر بن حکیم ہے اور وہ متروک ہے - [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7225]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1392)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً