🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
907. باب جامع في الأوعية التي نهي عنها
ان برتنوں کے بارے میں جامع باب جن (میں نبیذ بنانے) سے منع کیا گیا۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 3736 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3736
سنن نسائی: 5592
مسند احمد: 4995
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3736
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا بِشْرٌ ، ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنِي ثُمَامَةُ بْنُ حَزْنٍ الْقُشَيْرِيُّ قَالَ: "لَقِيتُ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فَسَأَلْتُهَا عَنِ النَّبِيذِ، فَقَالَتْ: قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَهَاهُمْ عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ وَالْحَنْتَمِ. وَدَعَتْ جَارِيَةً حَبَشِيَّةً فَقَالَتْ: سَلْ هَذِهِ؛ فَإِنَّهَا كَانَتْ تَنْبِذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: كُنْتُ أَنْبِذُ فِي سِقَاءٍ مِنَ اللَّيْلِ وَأُوكِئُهُ وَأُعَلِّقُهُ؛ فَإِذَا أَصْبَحَ شَرِبَ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ وَالنَّسَائِيُّ، مِنْ طَرِيقِ ثُمَامَةَ بْنِ حَزْنٍ ... فَذَكَرَاهُ دُونَ قَوْلِهِ "وَدَعَتْ جَارِيَةً... " إِلَى آخِرِهِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ثمامہ بن حزن القشیری نے ان سے نبیذ (کھجور یا منقہ کا شربت) کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا کہ ”جب قبیلہ عبد القیس کا وفد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کدو کے برتن، روغنِ قیر ملے برتن، لکڑی کے کریدے ہوئے برتن اور سبز مٹکے میں نبیذ تیار کرنے سے منع فرما دیا تھا۔“ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ایک حبشی لونڈی کو بلایا اور (ثمامہ سے) فرمایا: ”تم اس سے دریافت کرو، کیونکہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نبیذ تیار کیا کرتی تھی۔“ اس لونڈی نے بتایا: ”میں رات کے وقت چمڑے کے ایک مشکیزے میں نبیذ تیار کرتی تھی، اس کا منہ مضبوطی سے بند کر کے اسے لٹکا دیتی تھی، پھر جب صبح ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے نوش فرما لیتے تھے۔“ اس حدیث کو امام مسلم نے اپنی صحیح میں اور امام نسائی نے ثمامہ بن حزن کے طریق سے روایت کیا ہے، تاہم انہوں نے لونڈی کو بلانے والے واقعے سے لے کر آخر تک کا حصہ ذکر نہیں کیا۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3736]
تخریج الحدیث: «بشر بن السري: ثقة متقن (التقريب)، وثمامة بن حزن القشيري: ثقة (التقريب)، والقاسم بن الفضل الحداني ثقة (من الحفظ)؛ ورواه مسلم دون قصة الجارية»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5273، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1995، 2005، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5590، 5626، 5638، 5639، 5640، 5641، 5681، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24479، وأخرجه فتح الباري برقم: 53، 5263، 5269، وأخرجه مسند البزار برقم: 801، 2227، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1732، 2766، 7542»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح، وأصله في صحيح مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5592
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى أَنْ يُنْبَذَ فِي الدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ، وَالنَّقِيرِ، وَالْحَنْتَمِ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی، روغنی برتن، لکڑی کے برتن اور ہرے رنگ کے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5592]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”کدو کے برتن، تارکول لگے ہوئے برتن، کھجور کی جڑ سے بنائے ہوئے برتن اور مٹکے میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5592]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 15008)، مسند احمد (2/501) (حسن، صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4995
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ سَلَمَةَ الشَّيْبَانِيُّ ، سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: كُنْتُ عِنْدَ مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُدُمَ وَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ مَعَ الْأَشَجِّ، فَسَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْأَشْرِبَةِ؟" فَنَهَاهُمْ عَنِ الْحَنْتَمِ، وَالدُّبَّاءِ، وَالنَّقِيرِ".
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ میں نے اس منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ ایک مرتبہ بنو عبدالقیس کا وفد اپنے سردار کے ساتھ آیا، ان لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مشروبات کے متعلق پوچھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حنتم، دباء، اور نقیر سے منع فرمایا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4995]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1997.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں