الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. باب الاستنزاه من البول
پیشاب (کے چھینٹوں) سے بچنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 450 (کل: 33 مقامات، 17 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 450
صحیح مسلم: 677
سنن ابوداود: 20
سنن دارمی: 762
مشکوۃ المصابیح: 338
مسند احمد: 1980
اللؤلؤ والمرجان: 167
المنتقى ابن الجارود: 130
صحیح ابن حبان: 3128
31 تا 33
حدیث نمبر: 4140
وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرَيْنِ، فَقَالَ:" إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ، أَمَّا أَحَدُهُمَا: فَكَانَ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَكَانَ لَا يَسْتَتِرُ مِنَ الْبَوْلِ" ثُمَّ أَخَذَ جَرِيدَةً رَطْبَةً فَشَقَّهَا نِصْفَيْنِ، ثُمَّ جَعَلَ فِي كُلِّ قَبْرٍ وَاحِدَةً قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، لِمَ فَعَلْتَ هَذَا؟ قَالَ:" لَعَلَّهُ أَنْ يُخَفَّفَ عَنْهُمَا مَا لَمْ يَيْبَسَا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے اور انہیں کسی بڑے جرم کی وجہ سے عذاب نہیں ہو رہا، ان میں سے ایک چغلی کھاتا تھا اور دوسرا پیشاب کے چھینٹوں سے پرہیز نہیں کرتا تھا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تر چھڑی پکڑی اور اس کو دو حصوں میں تقسیم کرکے قبروں پر گاڑ دیا، لوگوں نے کہا: آپ نے یہ کیوں کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے امید ہے کہ ان کے خشک ہونے تک ان کے عذاب میں تخفیف ہوجائے گی“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4140]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2440
«إنهما ليعذبان وما يعذبان في كبير أما أحدهما فكان لا يستنزه من البول وأما الآخر فكان يمشي بالنميمة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک ان دونوں (قبر والوں) کو عذاب دیا جا رہا ہے، اور انہیں کسی ایسی بات پر عذاب نہیں دیا جا رہا (جس سے بچنا ان کے لیے مشکل ہو)۔ ان میں سے ایک شخص پیشاب کے چھینٹوں سے پرہیز نہیں کرتا تھا اور دوسرا شخص چغل خوری کرتا پھرتا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2440]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق 4] عن ابن عباس [حم] عن أبي أمامة. صحيح أبي داود 15 صحيح الترغيب154.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2441
«إنهما ليعذبان وما يعذبان في كبير أما أحدهما فيعذب في البول وأما الآخر فيعذب في الغيبة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے، اور انہیں کسی بہت بڑی (یا مشکل سے بچنے والی) بات پر عذاب نہیں دیا جا رہا۔ ان میں سے ایک کو پیشاب (کے چھینٹوں سے نہ بچنے) کی وجہ سے عذاب دیا جا رہا ہے اور دوسرے کو غیبت کرنے کی وجہ سے عذاب دیا جا رہا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2441]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم هـ] عن أبي بكرة. صحيح الترغيب 151: الطيالسي، ابن أبي شيبة، عد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح