الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1137. باب في قتل حمزة رضي الله عنه
سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 4576 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4576
سنن ابن ماجہ: 2795
سنن دارمی: 2443
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5753
حدیث نمبر: 4576
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأَنْصَارِيِّ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ أُحُدٍ: مَنْ رَأَى مَقْتَلَ حَمْزَةَ؟ فَقَالَ رَجُلٌ أَعْزَلٌ: أَنَا رَأَيْتُ مَقْتَلَهُ. فَانْطَلَقَ حَتَّى أَرَانَاهُ، فَخَرَجَ حَتَّى وَقَفَ عَلَى حَمْزَةَ، فَرَآهُ قَدْ شُقَّ بَطْنُهُ، وَقَدْ مُثِّلَ بِهِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مُثِّلَ بِهِ وَاللَّهِ. فَكَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهِ، وَوَقَفَ بَيْنَ ظَهْرَانِيِّ الْقَتْلَى فَقَالَ: أَنَا شَهِيدٌ عَلَى هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ، (كَفِّنُوهُمْ) فِي دِمَائِهِمْ، فَإِنَّهُ لَيْسَ جَرِيحٌ يُجْرَحُ فِي اللَّهِ إِلَّا جَاءَ جُرْحُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَدْمِي، لَوْنُهُ لَوْنُ الدَّمِ، وَرِيحُهُ رِيحُ الْمِسْكِ، قَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا فَاجْعَلُوهُ فِي اللَّحْدِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ احد کے دن دریافت فرمایا: ”کون ہے جو مجھے (سیدنا) حمزہ (رضی اللہ عنہ) کے مقامِ شہادت کی نشاندہی کرے؟“ تو ایک نہتے شخص نے عرض کی کہ میں نے ان کی شہادت گاہ دیکھی ہے؛ چنانچہ وہ روانہ ہوا یہاں تک کہ اس نے ہمیں وہ جگہ دکھا دی، پھر وہ آگے بڑھا اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے جسدِ مبارک کے پاس جا کھڑا ہوا، تو اس نے دیکھا کہ آپ کا پیٹ چاک کیا گیا تھا اور آپ کے اعضاء کاٹ کر مثلہ کر دیا گیا تھا، اس نے پکار کر عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ کی قسم، ان کا تو مثلہ کر دیا گیا ہے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (شدتِ غم کی وجہ سے) ان کی طرف دیکھنا پسند نہ فرمایا اور شہداء کے درمیان کھڑے ہو کر ارشاد فرمایا: ”میں ان لوگوں پر (روزِ قیامت) گواہ ہوں، انہیں ان کے خون آلود کپڑوں ہی میں کفن دے دو، کیونکہ اللہ کی راہ میں زخمی ہونے والا جو بھی شخص قیامت کے دن آئے گا تو اس کے زخم سے خون رس رہا ہوگا جس کا رنگ تو خون جیسا ہوگا مگر اس کی خوشبو کستوری جیسی ہوگی، اور ان شہداء میں سے جسے قرآن سب سے زیادہ یاد ہو اسے (قبر میں) مقدم کرو اور اسے ہی پہلے لحد میں اتارو۔“ اس حدیث کی سند کے تمام راوی ثقہ اور مستند ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 4576]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رواته ثقات»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 46، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 6667»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 46، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 6667»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
حدیث نمبر: 2795
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ مَجْرُوحٍ يُجْرَحُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَنْ يُجْرَحُ فِي سَبِيلِهِ، إِلَّا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَجُرْحُهُ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ جُرِحَ اللَّوْنُ لَوْنُ دَمٍ وَالرِّيحُ رِيحُ مِسْكٍ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے راستے میں زخمی ہونے والا شخص (اور اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس کے راستے میں کون زخمی ہو رہا ہے) قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا زخم بالکل اسی دن کی طرح تازہ ہو گا جس دن وہ زخمی ہوا تھا، رنگ تو خون ہی کا ہو گا، لیکن خوشبو مشک کی سی ہو گی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2795]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں زخمی ہوتا ہے اور یہ بات اللہ ہی جانتا ہے کہ کون اس کی راہ میں زخمی ہوتا ہے وہ قیامت کے دن اس انداز سے حاضر ہوگا کہ اس کا زخم ایسا ہی (تازہ) ہوگا جیسے زخمی ہونے کے دن تھا، اس کا رنگ خون کا ہوگا اور مہک کستوری کی ہوگی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2795]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12874، ومصباح الزجاجة: 991)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجہاد 10 (2803)، صحیح مسلم/الإمارة 28 (1876)، سنن الترمذی/فضائل الجہاد 21 (1656)، موطا امام مالک/الجہاد 14 (29)، مسند احمد (2/391، 398، 399، 400، 512، 52، 531، 537)، سنن الدارمی/الجہاد 15 (2450) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 2443
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق، حَدَّثَنِي عَمِّي مُوسَى بْنُ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا مِنْ مَجْرُوحٍ يُجْرَحُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، إِلَّا بَعَثَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَجُرْحُهُ يَدْمَى: الرِّيحُ رِيحُ الْمِسْكِ وَاللَّوْنُ لَوْنُ الدَّمِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی اللہ عز و جل کی راہ میں زخمی ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن ایسے اٹھائے گا کہ اس کے زخم سے خون بہتا ہوگا جس کی خوشبو مشک جیسی ہوگی اور رنگ بالکل خون کا سا ہوگا۔“ [سنن دارمي/من كتاب الجهاد/حدیث: 2443]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2450] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 237] ، [مسلم 1876] ، [ابن ماجه 2795] ، [أبويعلی 6263] ، [ابن حبان 4652] ، [الحميدي 1123] ، [سنن سعيد بن منصور 2571]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 237] ، [مسلم 1876] ، [ابن ماجه 2795] ، [أبويعلی 6263] ، [ابن حبان 4652] ، [الحميدي 1123] ، [سنن سعيد بن منصور 2571]
وضاحت: (تشریح حدیث 2442)
اس حدیث سے شہادت کی فضلیت ثابت ہوتی ہے کہ شہید کے خون سے مشک کی خوشبو آئے گی حالانکہ دیکھنے میں وہ اصلی خون ہی ہوگا۔
«(أسال اللّٰه القدير أن يرزقني الشهادة وإياكم).»
اس حدیث سے شہادت کی فضلیت ثابت ہوتی ہے کہ شہید کے خون سے مشک کی خوشبو آئے گی حالانکہ دیکھنے میں وہ اصلی خون ہی ہوگا۔
«(أسال اللّٰه القدير أن يرزقني الشهادة وإياكم).»
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
حدیث نمبر: 9193
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَسَّانَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: " لَا يُكْلَمُ عَبْدٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَنْ يُكْلَمُ فِي سَبِيلِهِ، يَجِيءُ جُرْحُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَوْنُهُ لَوْنُ دَمٍ وَرِيحُهُ رِيحُ مِسْكٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ کے راستے میں جس کسی شخص کو کوئی زخم لگتا ہے اور اللہ جانتا ہے کہ اس کے راستے میں کسے زخم لگا ہے وہ قیامت کے دن اسی طرح تروتازہ ہوگا جیسے زخم لگنے کے دن تھا اس کا رنگ تو خون کی طرح ہوگا لیکن اس کی بو مشک کی طرح عمدہ ہوگی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9193]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد قوي، خ: 2803، م: 1876
حدیث نمبر: 10740
حَدَّثَنَا صَفْوَانُ , أَخْبَرَنَا ابْنُ عَجْلَانَ , عَنِ الْقَعْقَاعِ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ مَجْرُوحٍ يُجْرَحُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَنْ يُجْرَحُ فِي سَبِيلِهِ , إِلَّا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالْجُرْحُ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ جُرِحَ , اللَّوْنُ لَوْنُ دَمٍ , وَالرِّيحُ رِيحُ مِسْكٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ کے راستے میں جس کسی شخص کو کوئی زخم لگتا ہے وہ قیامت کے دن اسی طرح تروتازہ ہوگا جیسے زخم لگنے کے دن تھا اس کا رنگ تو خون کی طرح ہوگا لیکن اس کی بو مشک کی طرح عمدہ ہوگی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10740]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد قوي، خ: 2803، م: 1876
حدیث نمبر: 10870
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنِ الْأَعْمَشِ , عَنْ ذَكْوَانَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يُكْلَمُ عَبْدٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ , وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَنْ يُكْلَمُ فِي سَبِيلِهِ , يَجِيءُ جُرْحُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَوْنُهُ لَوْنُ دَمٍ , وَرِيحُهُ رِيحُ مِسْكٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ کے راستے میں جس کسی شخص کو کوئی زخم لگتا ہے اور اللہ جانتا ہے کہ اس کے راستے میں کسے زخم لگا ہے وہ قیامت کے دن اسی طرح تروتازہ ہوگا جیسے زخم لگنے کے دن تھا اس کا رنگ تو خون کی طرح ہوگا لیکن اس کی بو مشک کی طرح عمدہ ہوگی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10870]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد قوي، خ: 2803، م: 1876
حدیث نمبر: 10936
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ , حَدَّثَنَا شَرِيكٌ , عَنِ الْأَعْمَشِ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ يُكْلَمُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَنْ يُكْلَمُ فِي سَبِيلِهِ , يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَوْنُ جُرْحِهِ لَوْنُ الدَّمِ , وَرِيحُهُ رِيحُ الْمِسْكِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ کے راستے میں جس کسی شخص کو کوئی زخم لگتا ہے اور اللہ جانتا ہے کہ اس کے راستے میں کسے زخم لگا ہے وہ قیامت کے دن اسی طرح تروتازہ ہوگا جیسے زخم لگنے کے دن تھا اس کا رنگ تو خون کی طرح ہوگا لیکن اس کی بو مشک کی طرح عمدہ ہوگی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10936]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 2803،م:1876هذا اسناد ضعيف،شريك سيئ الحفظ،وقدتوبع
حدیث نمبر: 5753
«ما من مجروح يجرح في سبيل الله والله أعلم بمن يجرح في سبيله إلا جاء يوم القيامة وجرحه كهيئته يوم جرح اللون لون الدم والريح ريح المسك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اللہ کی راہ میں زخمی ہو - اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کون اس کی راہ میں زخمی ہوتا ہے - تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا زخم اسی طرح ہوگا جس طرح زخمی ہونے کے دن تھا، رنگ خون کا رنگ ہوگا اور خوشبو مشک کی خوشبو ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5753]
”جو شخص اللہ کی راہ میں زخمی ہو - اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کون اس کی راہ میں زخمی ہوتا ہے - تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا زخم اسی طرح ہوگا جس طرح زخمی ہونے کے دن تھا، رنگ خون کا رنگ ہوگا اور خوشبو مشک کی خوشبو ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5753]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أبي هريرة. الترغيب 2/180.»
قال الشيخ الألباني: صحيح