🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1560. باب فضل لا حول ولا قوة إلا بالله
«لا حول ولا قوة إلا بالله» کی فضیلت۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 6128 (کل: 53 مقامات، 16 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6128، 6130
صحیح مسلم: 6868
سنن ابن ماجہ: 3824، 3826، 3885
بلوغ المرام: 1341
مسند اسحاق بن راہویہ: 825
الادب المفرد: 1197
معجم صغیر للطبرانی : 983
مسند احمد: 8406، 8660، 8753، 9233، 10056، 10736، 19575، 19579، 19604، 21996، 22099، 22115
مصنف ابن ابی شیبہ: 37996، 37997، 37998، 37999، 38000
الفتح الربانی: 5470، 5471، 5473، 5474
الجامع الكامل: 10844، 10845، 10846
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16897، 16902، 16905
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1214، 2610، 2614، 7944
المعجم الکبیر للطبرانی: 3884، 3885، 4792، 4864، 4865، 4866، 5132، 17506
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3425، 3426، 3428
فضائل صحابہ: 175
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6128
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ قَالَ: " قُلْتُ لِمُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ بَرَكَةَ: هَلْ رَأَيْتَ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ الْأَوْدِيَّ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، كَانَ يَنْزِلُ عَلَيْنَا. فَقُلْتُ: هَلْ سَمِعْتَ مِنْهُ شَيْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ: كُنْتُ أَمْشِي خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي: يَا أَبَا ذَرٍّ ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟ قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ مِنْ طَرِيقِ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ بِهِ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ مَرْفُوعًا "أَلَا أَدُلُّكَ... " إِلَى آخِرِهِ حَسْبُ.
وَكَذَا رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى وَابْنُ أَبِي الدُّنْيَا.
وَرَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، ثَنَا حَمَّادٌ، ثَنَا مَعْبَدٌ ، أَخْبَرَنِي فُلَانٌ ، عَنْ عْوَفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: " جَلَسَ أَبُو ذَرٍّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ مِثْلَ حَدِيثٍ قَبْلَهُ فِيهِ: "ثُمَّ قَالَ: أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ... " فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ وَأَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ: مُطَوَّلًا مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: " أَوْصَانِي خَلِيلِي أَنْ أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ دُونِي وَلَا أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقِي، وَأَوْصَانِي بِحُبِّ الْمَسَاكِينِ وَالدُّنُوِّ مِنْهُمْ، وَأَوْصَانِي بِقَوْلِ الْحَقِّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا، وَأَوْصَانِي بِصِلَةِ الرَّحِمِ وَإِنْ أَدْبَرَتْ، وَأَوْصَانِي أَنْ لَا أَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا، وَأَوْصَانِي أَنْ لَا تَأْخُذَنِي فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ، وَأَوْصَانِي أَنْ أَسْتَكْثِرَ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ؛ فَإِنَّهَا مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ... " الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْوَصَايَا، وَلَهُ طُرُقٌ أُخْرَى.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چل رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوذر! کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کی نشاندہی نہ کروں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کی توفیق کے بغیر (گناہوں سے) بچنے کی ہمت ہے نہ (نیکی کرنے کی) طاقت۔““ اسے مسدد اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں عمرو بن میمون کے طریق سے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، نیز امام ابن ماجہ نے اپنی سنن میں عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کے واسطے سے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے اسے مرفوعاً صرف ”کیا میں تمہیں نشاندہی نہ کروں...“ کے الفاظ تک روایت کیا ہے، اور اسی طرح اسے امام نسائی نے ’الکبریٰ‘ میں اور ابن ابی الدنیا نے بھی روایت کیا ہے؛ جبکہ اسحاق بن راہویہ کی روایت میں سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے...“ پھر انہوں نے گزشتہ حدیث کی مانند ذکر کیا جس میں ہے: ”پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک خزانے کی خبر نہ دوں...“ پھر اسے مکمل ذکر کیا، اسے حارث، ابو یعلیٰ اور احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے؛ امام طبرانی نے ’کتاب الدعا‘ میں عبداللہ بن صامت کے طریق سے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی یہ روایت تفصیلاً ذکر کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت فرمائی کہ میں (دنیاوی مال و متاع میں) اپنے سے کم تر لوگوں کو دیکھوں اور اپنے سے اوپر والوں کی طرف نہ دیکھوں، اور مجھے مسکینوں سے محبت کرنے اور ان کے قریب رہنے کی وصیت فرمائی، اور مجھے حق بات کہنے کی وصیت فرمائی اگرچہ وہ کڑوی ہو، اور مجھے صلہ رحمی کی وصیت فرمائی اگرچہ رشتہ دار پیٹھ پھیر لیں، اور مجھے وصیت فرمائی کہ میں لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کروں، اور مجھے وصیت فرمائی کہ اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت مجھے اثر انداز نہ کرے، اور مجھے وصیت فرمائی کہ میں کثرت سے «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کی مدد کے بغیر نہ گناہوں سے پھرنے کی ہمت ہے نہ نیکی کی طاقت“ پڑھا کروں کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ہے“؛ یہ طویل حدیث اس سے قبل ’کتاب الوصایا‘ میں گزر چکی ہے اور اس کے دیگر علمی شواہد و طرق بھی موجود ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأذكار/حدیث: 6128]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3825، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21042، 20906، وأخرجه فتح الباري برقم: 1353، 1360، وأخرجه مسند البزار برقم: 3742، 3966، 4020، 4031، 4034، 4049، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3169، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1642، 1648، 1649، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3903، 12125»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2704 ترقیم شاملہ: -- 6868
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ وَهُوَ ابْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟ أَوَ قَالَ: عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟ "، فَقُلْتُ: بَلَى، فَقَالَ: " لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ".
عثمان بن غیاث نے کہا: ہمیں ابوعثمان نے حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک کلمہ نہ بتاؤں؟“۔۔ یا فرمایا:۔۔ ”جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کا پتہ نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کی: کیوں نہیں (ضرور بتائیں)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لا حول ولا قوة الا باللہ» [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6868]
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ کلمہ بتاؤں، جو جنت کے خزانوں میں سے ہے؟ یا جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ بتاؤں؟“ تو میں نے عرض کیا: ضرور بتائیں، چنانچہ آپ نے فرمایا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» “۔ [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6868]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2704
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3824
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ , أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ , عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ , عَنْ أَبِي عُثْمَانَ , عَنْ أَبِي مُوسَى , قَالَ: سَمِعَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَقُولُ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ , قَالَ:" يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ , أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟" , قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَالَ:" قُلْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے «لا حول ولا قوة إلا بالله» ”گناہوں سے دوری اور عبادات و طاعت کی قوت صرف اللہ رب العزت کی طرف سے ہے“ پڑھتے ہوئے سنا تو فرمایا: ”عبداللہ بن قیس! کیا میں تمہیں وہ کلمہ نہ بتلاؤں جو جنت کے خزانوں میں سے ایک حزانہ ہے“؟ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، ضرور بتائیے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم «لا حول ولا قوة إلا بالله» کہا کرو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3824]
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» پڑھتے سنا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبداللہ بن قیس (ابوموسیٰ)! کیا میں تجھے جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کا پتہ نہ دوں؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں! اے اللہ کے رسول!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہا کر: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہ سے بچاؤ ہو سکتا ہے اور نہ نیکی کی طاقت ہے۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3824]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المغازي 38 (4205)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء، والتوبة، و الاستغفار 13 (2704)، سنن ابی داود/الصلاة 361 (1526، 1527، 1528)، سنن الترمذی/الدعوات 3 (3374)، (تحفة الأشراف: 9017)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/394، 399، 400، 402، 407، 417، 418) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: عبداللہ بن قیس یہ ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا نام ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3826
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ الْمَدَنِيُّ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ , حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ , عَنْ أَبِي زَيْنَبَ مَوْلَى حَازِمِ بْنِ حَرْمَلَةَ , عَنْ حَازِمِ بْنِ حَرْمَلَةَ , قَالَ: مَرَرْتُ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ لِي:" يَا حَازِمُ , أَكْثِرْ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ , فَإِنَّهَا مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ".
حازم بن حرملہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں (ایک روز) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو آپ نے مجھ سے فرمایا: ”اے حازم! تم «لا حول ولا قوة إلا بالله» کثرت سے پڑھا کرو، کیونکہ یہ کلمہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3826]
حضرت حازم بن حرملہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے حازم! «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» زیادہ کہا کرو کیونکہ یہ جنت کا ایک خزانہ ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3826]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3289، ومصباح الزجاجة: 1342)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/145، 150، 152) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں ابوزینب مجہول راوی ہیں، اور خالد بن سعید مقبول عند المتابعہ، لیکن حدیث سابقہ شواہد سے تقویت پاکر صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3885
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ , حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُسَيْنِ بْنِ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ , عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ , قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ , لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ , التُّكْلَانُ عَلَى اللَّهِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر سے باہر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھتے: «بسم الله لا حول ولا قوة إلا بالله التكلان على الله» ”اللہ کے نام سے (میں نکل رہا ہوں) گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت، اللہ تعالیٰ کی مدد اور قوت کے بغیر ممکن نہیں، اللہ ہی پر بھروسہ ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3885]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر سے باہر تشریف لے جاتے تو فرماتے: «بِسْمِ اللّٰهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ، التُّكْلَانُ عَلَى اللّٰهِ» ”(میں اس گھر سے) اللہ کے نام کے ساتھ (نکل رہا ہوں)، اللہ کی توفیق کے بغیر نہ برائی سے بچاؤ ممکن ہے نہ نیکی کی طاقت، اللہ ہی پر بھروسہ ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3885]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12689، ومصباح الزجاجة: 1359) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (عبد اللہ بن حسین بن عطاء ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عبداﷲ بن حسين بن عطاء: ضعيف (تقريب: 3275) وضعفه جمھور الأئمة (مجمع الزوائد 243/4)
وللحديث شواهد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 515

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1341
وعن أبي موسى الأشعري رضي الله عنه قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏يا عبد الله بن قيس ألا أدلك على كنز من كنوز الجنة؟ لا حول ولا قوة إلا بالله» ‏‏‏‏ متفق عليه زاد النسائي:«‏‏‏‏ولا ملجأ من الله إلا إليه» .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مخاطب ہو کر کہا ” اے عبداللہ بن قیس! کیا میں تجھے جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ نہ بتاؤں؟ جو یہ ہے «لا حول ولا قوة إلا بالله» کہ برائی سے منہ موڑنا اور نیکی پر زور سوائے اللہ کی مدد کے ممکن نہیں ہے۔“ (بخاری و مسلم) اور نسائی میں اتنا اضافہ ہے «ولا ملجأ من الله إلا إليه» کہ ” اللہ کے سوا کہیں پناہ نہیں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1341]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1341]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الدعوات، باب الدعاء إذا علا عقبة، حديث:6384، ومسلم، الذكر والدعاء، باب استحباب خفض الصوت بالذكر...، حديث:2704، والنسائي في الكبرٰي:6 /97، حديث:10190.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 825
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، نا أَبُو بَلْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: أَسْلَمَ عَبْدِي وَاسْتَسْلَمَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں عرش کے نیچے جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ نہ بتاؤں؟ «لا حول ولا قوة إلا بالله» اللہ فرماتا ہے: میرا بندہ اسلام لایا اور اس نے میری مکمل اطاعت کر لی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الدعوات/حدیث: 825]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الذكر والدعا، باب استحباب خفض الصوت بالذكر، رقم: 2704 . سنن ابن ماجه، كتاب الادب، باب ماجاء فى لا حول قوة الا بالله، رقم: 3825 . مسند احمد: 298/2 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1197
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ أَبُو يَعْلَى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ حُسَيْنِ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ قَالَ‏: ”بِسْمِ اللهِ، التُّكْلاَنُ عَلَى اللهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ‏.‏“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے گھر سے نکلتے تو فرماتے: «بسم اللہ ...... اللہ کے نام سے اور اللہ پر بھروسا کرتے ہوئے گھر سے نکلتا ہوں۔ گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں» ۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 1197]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3885» 0
قال الشيخ الألباني: ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 983
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي الأَذَنِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْخَشَّابُ التِّنِّيسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، وَحَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا مُوسَى، أَلا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟، قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَبِيبٍ، إِلا حَمَّادٌ، وَلا عَنْهُ إِلا مُؤَمَّلٌ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو أَحْمَدَ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوموسیٰ! کیا میں تجھے جنت کے خزانوں سے ایک خزانہ نہ بتاؤں؟“ میں نے کہا: کیوں نہیں، ضرور بتائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» “ [معجم صغير للطبراني/كتاب الأدعية و الأذكار/حدیث: 983]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4205، 6384، 6409، 6610، 7386، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2704، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2563، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 804، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7632، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1526، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3374، 3461، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3824، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3061، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19829، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1177، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9244، 9246، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8550»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8406
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، فَإِنَّهَا كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لا حول و لا قوۃ الا باللہ کی کثرت کیا کرو کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں ایک اہم خزانہ ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8406]

الحكم على الحديث:
صحيح، وهذا إسناد ضعيف كسابقه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں