الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1912. باب ما جاء في الغنى والفقر، وفضل الفقير القانع
مالداری اور فقر، اور قناعت کرنے والے فقیر کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 7283 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7283
المعجم الکبیر للطبرانی: 3101
حدیث نمبر: 7283
وَعَنْ مَيْمُونَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، فَمَنِ اتَّقَى فِيهَا وَأَصْلَحَ وَإِلَّا فَهُوَ كَالْآكِلِ وَلَا يَشْبَعُ، فَبُعْدُ النَّاسِ كَبُعْدِ الْكَوْكَبَيْنِ، أَحَدُهُمَا يَطْلُعُ مِنَ الْمَشْرِقِ وَالْآخَرُ يَغِيبُ بِالْمَغْرِبِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ دنیا نہایت شیریں اور سرسبز و شاداب ہے، پس جس نے اس میں تقویٰ اختیار کیا اور اپنی اصلاح کر لی (وہ تو کامیاب رہا) وگرنہ (دنیا کی حرص میں مبتلا شخص) اس کھانے والے کی مانند ہے جو کھاتا تو ہے لیکن کبھی سیر نہیں ہوتا، اور (آخرت میں مراتب کے تفاوت کی بنا پر) لوگوں کے درمیان باہمی دوری دو ستاروں کے درمیانی فاصلے کی مانند ہوگی جن میں سے ایک مشرق سے طلوع ہوتا ہے اور دوسرا مغرب میں غروب ہو جاتا ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7283]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17811، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3279»
الحكم على الحديث:
حسن أو صحيح بشواهده
حدیث نمبر: 3101
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَالِدِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَذَا الْمَالَ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ، وَمَنْ سَأَلَ النَّاسَ فَأَعْطَوْهُ، وَالسَّائِلُ مِنْهَا كَالْآكِلِ وَلَا يَشْبَعُ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”یہ مال سرسبز و شیریں ہے، جو شخص لوگوں سے سوال کرے تو وہ اسے دیتے ہیں، لیکن سوال کرنے والا اس مال سے ایسا ہے جیسے کھاتا ہے اور سیر نہیں ہوتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3101]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 198، حدیث 3114»