🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1914. باب ما جاء في الإنفاق والصبر على الضيق
خرچ کرنے اور تنگی پر صبر کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 7288 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7288
صحیح مسلم: 2302
مسند اسحاق بن راہویہ: 281
مسند احمد: 10031
صحیح ابن حبان: 3214
الجامع الكامل: 3921
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5513، 5817
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7288
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ وَعِنْدِي مِنْهُ دِينَارٌ إِلَّا دِينَارٌ أَرْصُدُهُ لِغَرِيمٍ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ سُوَيْدِ بْنِ الْحَارِثِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ جُمْلَةُ أَحَادِيثَ فِي كِتَابِ النَّفَقَاتِ.
.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو اور جس دن میری موت آئے اس وقت میرے پاس اس میں سے ایک دینار بھی (باقی) ہو، بجز اس ایک دینار کے جسے میں نے کسی قرض خواہ کا قرض ادا کرنے کے لیے سنبھال کر رکھا ہو۔“ اس حدیث کو امام ابو داؤد اور امام ابو یعلیٰ موصلی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کا ایک راوی سوید بن حارث مجہول ہے، اور اس باب میں احادیث کا ایک مجموعہ پہلے ’کتاب النفقات‘ میں گزر چکا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزهد/حدیث: 7288]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود، وأبو يعلى الموصلي بسند ضعيف؛ لجهالة سويد بن الحارث، وقد تقدم جملة أحاديث في كتاب النفقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 20815، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2767، وأخرجه فتح الباري برقم: 1342، 6078، 6079، وأخرجه مسند البزار برقم: 3899، 3901، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17757، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9039»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 991 ترقیم شاملہ: -- 2302
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا تَأْتِي عَلَيَّ ثَالِثَةٌ، وَعِنْدِي مِنْهُ دِينَارٌ إِلَّا دِينَارٌ أَرْصُدُهُ لِدَيْنٍ عَلَيَّ "،
ربیع بن مسلم نے محمد بن زیاد سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے یہ بات خوشی کا باعث نہیں کہ میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو اور تیسرا دن مجھ پر اس طرح آئے کہ میرے پاس اس میں سے کوئی دینار بچا ہوا موجود ہو سوائے اس دینار کے جس کو میں اپنا قرض چکانے کے لیے رکھ لوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2302]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہ بات پسند نہیں ہے (میرے لیے خوشی کا باعث نہیں) کہ میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو اور تیسرا دن مجھ پر اس طرح آئے کہ میرے پاس اس میں سے دینار بچا ہوا موجود ہو سوائے اس دینار کے جس کو میں اپنا قرض چکانے کے لیے تیار رکھوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2302]
ترقیم فوادعبدالباقی: 991
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 281
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: زَعَمَ مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا تَأْتِي عَلَيَّ ثَالِثَةٌ وَعِنْدي مِنْهُ دِينَارٌ لَيْسَ شَيْءٌ أَرْصُدُهُ لِدَيْنٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہ پسند نہیں کہ میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو اور پھر تین دن گزر جائیں اور اس میں سے میرے پاس ایک دینار بھی باقی ہو سوائے اس کے جنہیں میں قرض کی ادائیگی کے لیے رکھ لوں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الزكوٰة /حدیث: 281]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الرفاق، باب قول النبى صلى الله عليه وسلم ما بسرني الخ، رقم: 6445 . مسلم، كتاب الزكاة، باب تغليظ عقوبة من لا يزدي الزكاة، رقم: 991 . مسند احمد: 467/2 . صحيح ابن حبان، رقم: 635 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10031
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قََالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَاد ، قََالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ يَقُولُ: " مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا، يَأْتِي عَلَيَّ ثَلَاثٌ وَعِنْدِي مِنْهُ دِينَارٌ، لَيْسَ شَيْئًا أَرْصُدُهُ لِدَيْنٍ" .
گزشتہ سند ہی سے مروی ہے کہ میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر میرے پاس احد پہاڑ بھی سونے کا بن کر آجائے تو میں ایک دینار بھی چھوڑ کر مرنا پسند نہیں کروں گا سوائے اس چیز کے جو میں اپنے اوپر واجب الاداء قرض کی ادائیگی کے لئے روک لوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10031]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2389، م: 991
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3214
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا يَسُرُّنِي أَنَّ أُحُدًا لِي ذَهَبًا يَأْتِي عَلَيَّ ثَلاثٌ، وَعِنْدِي مِنْهُ دِينَارٌ غَيْرَ شَيْءٍ أَرْصُدُهُ فِي دَيْنٍ عَلَيَّ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میرے پاس احد پہاڑ جتنا سونا ہو اور پھر تین دن گزرنے کے بعد ان میں سے ایک دینار بھی میرے پاس ہو، ماسوائے اس کے جسے میں نے قرض کی ادائیگی کے لیے سنبھال کر رکھا ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3214]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2389، 6445، 7228، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 991، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3214، 6350، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4132، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6877، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7602» «رقم طبعة با وزير 3204»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «فقه السيرة» (48)، «الصحيحة» (1028): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3921
3921. عن أبي هريرة، أنّ النّبيَّ صلى الله عليه وسلم قال: ما يسرُّني أنّ لي أُحداً ذهباً يأتي عليَّ ثالثةٌ وعندي منه دينار إلاّ دينار أرصده لديْن عليَّ.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مسلم في الزكاة (991) من طرق عن محمد بن زياد، قال: سمعت أبا هريرة، فذكر الحديث.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5513
«ما أحب أن أحدا عندي ذهبا فيأتي علي ثلاثة وعندي منه شيء إلا شيء أرصده في قضاء دين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھے یہ پسند نہیں کہ احد پہاڑ کے برابر سونا میرے پاس ہو اور مجھ پر تین دن گزر جائیں اور اس میں سے کچھ میرے پاس باقی ہو، سوائے اس کے جو میں قرض کی ادائیگی کے لیے رکھ چھوڑوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5513]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة 2211: حم، ق، خط - أبي ذر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5817
«ما يسرني أن لي أحدا ذهبا يأتي علي ثالثة وعندي منه دينار إلا دينارا أرصده لدين علي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھے یہ پسند نہیں کہ میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو اور مجھ پر تین دن گزر جائیں اور اس میں سے ایک دینار بھی میرے پاس باقی رہے، سوائے اس دینار کے جو میں اپنے کسی قرض کے لیے رکھ چھوڑوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5817]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أبي هريرة. فقه السيرة 48، الصحيحة 1028: خ، مختصر 523.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں