الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2065. باب في خلود أهل الجنة فيها وأهل النار فيها
اہلِ جنت کا جنت میں اور اہلِ جہنم کا جہنم میں ہمیشہ رہنا۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 7968 (کل: 41 مقامات، 19 کتب)
صحیح مسلم: 2022
سنن ابوداود: 2085
مشکوۃ المصابیح: 1411
مسند احمد: 15180
مصنف ابن ابی شیبہ: 628
صحیح ابن حبان: 7450
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2304
المعجم الاوسط: 9058
21 تا 30
حدیث نمبر: 3468
وَرَوَاهُ حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حُرَيْثِ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى لَفْظِ حَدِيثِ بِشْرٍ. أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ، فَذَكَرَهُ وَرَوَاهُ وُهَيْبٌ وَعَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ جَدِّهِ حُرَيْثٍ وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، سَمِعَ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ حُرَيْثِ بْنِ عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، مُخْتَصَرًا، ⦗٣٨٤⦘ وَرَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ فِي رِوَايَةِ الشَّافِعِيِّ رَحِمَهُ اللهُ وَالْحُمَيْدِيِّ وَجَمَاعَةٍ عَنْهُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ جَدِّهِ حُرَيْثٍ الْعُذْرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ثُمَّ رُوِيَ عَنْهُ أَنَّهُ شَكَّ فِيهِ.
حمید بن اسود نے بھی اس روایت کو اسماعیل بن امیہ سے، انہوں نے ابوعمرو بن محمد بن حریث بن سلیم سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بشر کی حدیث کے الفاظ کے مطابق روایت کیا ہے۔
وہیب اور عبدالوارث نے اسے اسماعیل سے، انہوں نے ابوعمرو بن حریث سے اور انہوں نے اپنے دادا حریث سے روایت کیا ہے۔ عبدالرزاق نے ابن جریج سے، انہوں نے اسماعیل سے سن کر، انہوں نے حریث بن عمار سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مختصراً روایت کیا ہے۔ ابن عیینہ نے امام شافعی رحمہ اللہ، حمیدی اور ایک جماعت کی روایت میں اسے اسماعیل بن امیہ سے، انہوں نے ابومحمد بن عمرو بن حریث سے، انہوں نے اپنے دادا حریث عذری سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، پھر ان (ابن عیینہ) سے یہ بھی منقول ہے کہ انہیں اس میں شک تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3468]

تخریج الحدیث: «ضعيف۔ تقدم في الذي قبله»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 5692
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ثنا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ، أنبأ جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنبأ عِيسَى بْنُ يُونُسَ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ:" جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَصَلَّيْتَ الرَّكْعَتَيْنِ؟" فَقَالَ: لَا، قَالَ:" قُمْ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ، وَتَجَوَّزْ فِيهِمَا" وَقَالَ:" إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ، وَلْيَتَجَوَّزْ فِيهِمَا". لَفْظُ حَدِيثِ عِيسَى بْنِ يُونُسَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَغَيْرِهِ.
ابو سفیان، جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ سلیک غطفانی آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو نے دو رکعت نماز پڑھی ہے؟“ وہ کہنے لگے: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھڑے ہو جاؤ اور دو ہلکی رکعات ادا کرو“ اور فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو ہلکی سی رکعات پڑھ لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5692]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 113»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11816
وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ جَابِرٍ، أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ فَذَكَرَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَهِيَ لَهُ" ⦗٢٤٥⦘.
”وہ اس کے لیے ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب إحياء الموات/حدیث: 11816]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11868
وَقَدْ كَتَبْنَاهُ مِنْ حَدِيثِ مُسَدَّدٍ عَنْ هُشَيْمٍ، أَخْبَرَنَا عَوْفٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ، فَذَكَرَهُ. أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا هُشَيْمٌ فَذَكَرَهُ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنویں کی متعلقہ حد اس کے ہر جانب چالیس ہاتھ ہے، اونٹوں اور بکریوں کے باڑوں کے لیے، اور مسافر سب سے پہلے پینے والا ہے اور زائد پانی نہ روکا جائے کہ اس کے ذریعے گھاس سے روکا جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب إحياء الموات/حدیث: 11868]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه الدار قطني في اللعلل 1848»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 13626
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ رَوْحُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرٍو التَّمِيمِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو يَعْلَى الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الثَّقَفِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، ثنا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ" وَكَذَلِكَ قَالَ يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْإِمَامُ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مَنِيعٍ.
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولی کے بغیر نکاح نہیں۔“ یونس بن اسحاق سے اسی طرح روایت ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13626]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 21656
وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، مِثْلَهُ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ. أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ هِشَامٍ، فَذَكَرَهُ. قَالَ: وَقَالَ يَحْيَى: وَكَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَمَرْوَانُ يَقُولَانِ ذَلِكَ. وَرَوَاهُ حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ، وَمُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ، وَأَبَانُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ مَرْفُوعًا..
سابقہ حدیث کی ایک اور سند ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المكاتب/حدیث: 21656]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6187
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَّ عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کا عقیقہ کروایا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6187]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6187]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1933)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6200
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَّ عَنِ الْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ وَخَتَنَهُمَا لِسَبْعَةِ أَيَّامٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ الْخِتَانِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ لِينٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ الْخِتَانِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ لِينٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا عقیقہ کروایا تھا اور ساتویں دن ان کے ختنے کروائے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں ختنہ کرنے کا ذکر نہیں ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوسری ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں کمزوری پائی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6200]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (891) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2573)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 464
«إذا جاء أحدكم يوم الجمعة والإمام يخطب فليصل ركعتين وليتجوز فيهما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن (مسجد میں) آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ دو رکعت (تحیۃ المسجد) پڑھے اور انہیں مختصر کر کے ادا کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 464]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق د ن هـ] عن جابر. الضعيفة 87، صحيح أبي داود 1023.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 522
«إذا دخل أهل الجنة الجنة وأهل النار النار يجاء بالموت كأنه كبش أملح فيوقف بين الجنة والنار فيقال: يا أهل الجنة هل تعرفون هذا؟ فيشرئبون فينظرون ويقولون: نعم هذا الموت وكلهم قد رآه, ثم ينادى: يا أهل النار هل تعرفون هذا؟ فيشرئبون فينظرون فيقولون: نعم هذا الموت وكلهم قد رآه فيؤمر به فيذبح ويقال: يا أهل الجنة خلود ولا موت ويا أهل النار خلود ولا موت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب اہل جنت جنت میں اور اہل جہنم جہنم میں داخل ہو جائیں گے تو موت کو ایک چتکبرے مینڈھے کی صورت میں لایا جائے گا اور اسے جنت اور جہنم کے درمیان کھڑا کیا جائے گا، پھر کہا جائے گا: اے اہل جنت! کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ اپنی گردنیں اٹھا کر دیکھیں گے اور کہیں گے: ہاں، یہ موت ہے۔ اور ان سب نے اسے دیکھا ہوگا۔ پھر پکارا جائے گا: اے اہل جہنم! کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ بھی گردنیں اٹھا کر دیکھیں گے اور کہیں گے: ہاں، یہ موت ہے۔ اور ان سب نے اسے دیکھا ہوگا۔ پھر حکم دیا جائے گا تو اسے ذبح کر دیا جائے گا اور کہا جائے گا: اے اہل جنت! اب تم نے ہمیشہ یہیں رہنا ہے اور کوئی موت نہیں، اور اے اہل جہنم! اب تم نے ہمیشہ یہیں رہنا ہے اور کوئی موت نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 522]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت هـ] عن أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح