🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
142. باب وقت المغرب
مغرب کے وقت کا بیان۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 823 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 823
السنن الكبرى للبيهقي: 1727
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1733
المعجم الکبیر للطبرانی: 16164
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 823
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: " كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ ثُمَّ نَأْتِي بَنِي سَلَمَةَ، فَلَوْ رَمَيْنَا رَأَيْنَا مَوَاقِعَ نَبْلِنَا ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نمازِ مغرب ادا کرتے تھے، پھر ہم (اپنے قبیلے) بنو سلمہ کی بستی میں آجاتے تھے اور (اس وقت ابھی اتنی روشنی باقی ہوتی تھی کہ) اگر ہم تیر اندازی کرتے تو اپنے تیروں کے گرنے کے مقامات کو صاف دیکھ سکتے تھے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواقيت/حدیث: 823]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5280، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1733»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1727
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ⦗٥٤٤⦘ الْجُهَنِيِّ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ ثُمَّ نَأْتِي السُّوقَ فَلَوْ رَمَيْنَا بِالنَّبْلِ لَرَأَيْنَا مَوَاقِعَهَا".
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھتے تھے، پھر ہم بازار آتے، اگر ہم تیر پھینکتے تو ہم اس کی جگہ دیکھ لیتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1727]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1733
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا نُصْلِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ، ثُمَّ نَأْتِي بَنِي سَلَمَةَ وَنَحْنُ نُبْصِرُ مَوَاقِعَ نَبْلِنَا فِي بَنِي سَلَمَةَ أَقْصَى الْمَدِينَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ، فَيُصَلِّي مَعَهُ رِجَالٌ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ، ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ إِلَى بَنِي سَلَمَةَ وَهُمْ يُبْصِرُونَ مَوَاقِعَ النَّبْلِ.
وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَاضِي ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُمْ، وَقَالَ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ: كَانَ صَدُوقًا وَلَمْ يَكُنْ مِنْ فُرْسَانِ الْحَدِيثِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: حَسَنُ الْحَدِيثِ، يُكْتَبُ حَدِيثُهُ مَعَ ضَعْفِهِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز ادا کر لیتے تھے پھر ہم بنو سلمہ کے محلے میں آتے تھے تو بنو سلمہ کے محلے میں جو مدینہ کا منورہ کا سب سے دور کا علاقہ تھا وہاں پہنچ کر ہم اپنے تیروں کے گرنے کی جگہ دیکھ سکتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز ادا کر لیتے تھے آپ کی اقتداء میں بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نماز ادا کر لیتے تھے پھر وہ بنوسلہ کے محلے کی طرف واپس چلے جاتے تھے تو وہ تیر کے گرنے کی جگہ دیکھ سکتے تھے اس روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن محمد قاضی ہے، جسے یحیی بن معین امام بخاری رحمہ اللہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے زکریا بن یحیی ساجی بیان کرتے ہیں: یہ صدوق تھا تاہم علم حدیث کے ماہرین میں سے نہیں ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: یہ حسن الحدیث ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کو اس کے ضعیف ہونے کے باوجود نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1733]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5280، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 823، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1270، 1271»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16164
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو زَائِدَةَ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ الْقَاضِي ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ ثُمَّ نَأْتِي بَنِي سَلِمَةَ وَنَحْنُ نُبْصِرُ مَوَاقِعَ نَبْلِنَا فِي بَنِي سَلِمَةَ أَقْصَى الْمَدِينَةِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھتے، پھر بنی سلمہ کے محلے کی طرف جاتے، اور ہم اپنے تیروں کے گرنے کی جگہیں دیکھ سکتے تھے، جبکہ بنی سلمہ مدینہ کے آخری کنارے پر تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16164]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 62، حدیث 114»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں