🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
226. (بَابُ إِسْرَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى فَاطِمَةَ فِي مَرَضِهِ)
(نبی ﷺ کا اپنے مرضِ وفات میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے سرگوشی فرمانے کا بیان)۔
شواہد الحدیث — فضائل الصحابة حدیث نمبر 1343 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
فضائل صحابہ: 1343
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2054
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6743
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1343
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، نَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، نَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ: اجْتَمَعَ نِسَاءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ تُغَادِرْ مِنْهُنَّ امْرَأَةٌ، فَجَاءَتْ فَاطِمَةُ تَمْشِي مَا تُخْطِئُ مِشْيَتَهَا مِشْيَةَ أَبِيهَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: "مَرْحَبًا بِابْنَتِي"، فَأَقْعَدَهَا عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ، فَسَارَّهَا بِشَيْءٍ فَبَكَتْ، ثُمَّ سَارَّهَا بِشَيْءٍ فَضَحِكَتْ. فَقُلْتُ لَهَا: خَصَّكِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَيْنَنَا بِالسِّرَارِ فَتَبْكِينَ؟ فَلَمَّا قَامَ، قُلْتُ لَهَا: أَخْبِرِينِي بِمَا سَارَّكِ قَالَتْ: مَا كُنْتُ لِأُفْشِيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ سَرَّهُ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ لَهَا: أَسْأَلُكِ بِمَا لِي عَلَيْكَ مِنْ حَقٍّ لَمَّا أَخْبَرْتِينِي، فَقَالَتْ: أَمَّا الْآنَ فَنِعْمَ، قَالَتْ: سَارَّنِي، فَقَالَ: "إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ كَانَ يُعَارِضُنِي بِالْقُرْآنِ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً، وَأَنَّهُ عَارَضَنِي الْعَامَ مَرَّتَيْنِ، وَلَا أَرَى ذَلِكَ إِلَّا عِنْدَ اقْتِرَابِ الْأَجَلِ، فَاتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي، فَنِعْمَ السَّلَفُ أَنَا لَكِ"، فَبَكَيْتُ، ثُمَّ سَارَّنِي فَقَالَ: "أَمَا تَرْضَيْنَ أَنْ تَكُونِي سَيِّدَةَ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ" أَوْ قَالَ: "نِسَاءِ هَذِهِ الْأُمَّةِ؟".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ازواج مطہرات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع تھیں اور ان میں سے کوئی ایک بھی غیر حاضر نہ تھی، اتنے میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا تشریف لائیں، جن کی چال ڈھال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چال سے ذرہ برابر بھی مختلف نہ تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مَرْحَبًا بِابْنَتِي» ”میری بیٹی! خوش آمدید“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی دائیں یا بائیں جانب بٹھا لیا، پھر ان سے سرگوشی میں کوئی بات کہی تو وہ رونے لگیں، پھر دوبارہ ان سے سرگوشی میں کوئی بات کہی تو وہ ہنس پڑیں۔
میں نے ان سے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سب کے درمیان آپ کو سرگوشی کے لیے خاص فرمایا اور پھر آپ رو رہی ہیں؟“ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجلس سے اٹھ کھڑے ہوئے تو میں نے ان سے پوچھا: ”مجھے بتائیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے کیا سرگوشی فرمائی تھی؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا راز فاش نہیں کروں گی۔“
پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے تو میں نے ان سے (دوبارہ) کہا: ”میں آپ کو اس حق کا واسطہ دے کر کہتی ہوں جو میرا آپ پر ہے کہ آپ مجھے وہ بات بتا دیں۔“ انہوں نے کہا: ”ہاں، اب بتا دیتی ہوں“۔ انہوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے سرگوشی فرماتے ہوئے فرمایا تھا: «إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ كَانَ يُعَارِضُنِي بِالْقُرْآنِ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً، وَأَنَّهُ عَارَضَنِي الْعَامَ مَرَّتَيْنِ، وَلَا أَرَى ذَلِكَ إِلَّا عِنْدَ اقْتِرَابِ الْأَجَلِ، فَاتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي، فَنِعْمَ السَّلَفُ أَنَا لَكِ» ”بے شک جبرئیل علیہ السلام ہر سال میرے ساتھ قرآن کا ایک بار دور کیا کرتے تھے، اور اس سال انہوں نے میرے ساتھ دو مرتبہ دور کیا ہے، اور میرا یہی خیال ہے کہ یہ موت کے قریب ہونے کی علامت ہے، پس تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرنا اور صبر کرنا، کیونکہ میں تمہارے لیے بہترین پیش رو ہوں“، تو میں (یہ سن کر) رونے لگی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے سرگوشی فرمائی اور فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ تم اہل ایمان کی خواتین کی سردار بنو گی؟“ یا فرمایا: ”اس امت کی خواتین کی سردار بنو گی؟“ (تو میں ہنس پڑی)۔ [فضائل الصحابة/فضائل فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1343]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح وسهل بن بكار بن بشر الدارمي أبو بشر البصري المكفوف، ثقة وثقه أبو حاتم والدارقطني وابن حبان مات ۲۲۸ الجرح ١/٢: ١٩٣، التهذيب ٤: ٣٤٧ وهو في المسند ٦: ۲۸۲ من طريق فراس ورواه البخاري ۱۱: ۷۹ من طريق أبي عوانة مثله، وهو أيضاً في ٦: ٦٢٧، ٦٢٨، ۷: ۷۸، ۸: ١٣٥ ومسلم وابن سعد ٨: ٢٦ وابن ماجه ١: ٥١٨ كلهم من طريق فراس وأبو بكر بن المقري في تقبيل اليد لـ ٧ أ من طريق آخر عن عائشة وإسناده صحيح وابن أبي عمر في مسنده عن الشعبي عن بعض أزواج النبي ﷺ: المطالب العالية ٤: ٢٧٣، وابن راهويه في مسنده لـ ٢٤٦ أ من طريق زكريا بن أبي زائدة عن فراس . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5928، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2450، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3872، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1621، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23962، 25501، 25875، وأخرجه فتح الباري برقم: 3511، 3556، 4169، 4711، 5928، وأخرجه مسند البزار برقم: 885، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4785، 4807، 7787، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7334، 8768، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 142، وأخرجه شرح السنة برقم: 3960»
«صحيح البخاري: 79/11؛ سنن ابن ماجه: 518/1»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2054
«إن جبريل كان يعارضني القرآن كل سنة مرة وإنه عارضني العام مرتين ولا أراه إلا حضر أجلي وإنك أول أهل بيتي لحاقا بي فاتقي الله واصبري فإنه نعم السلف أنا لك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک جبریل ہر سال ایک مرتبہ میرے ساتھ قرآن کا دور کیا کرتے تھے، لیکن اس سال انہوں نے میرے ساتھ دو مرتبہ دور کیا ہے، اور میرا یہی خیال ہے کہ میرا وقتِ اجل (وصال) قریب آ گیا ہے، اور بیشک میرے اہل بیت میں سے تم سب سے پہلے مجھ سے آ ملو گی، لہٰذا تم اللہ سے ڈرتی رہنا اور صبر کرنا، کیونکہ میں تمہارے لیے کتنا ہی بہترین پیش رو ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2054]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق هـ] عن فاطمة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6743
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ ، عَنْ هَاشِمِ بْنِ هَاشِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَارَّهَا بِشَيْءٍ فَبَكَتْ، ثُمَّ سَارَّهَا بِشَيْءٍ فَضَحِكَتْ، فَسَأَلْتُهَا عَنْهُ، فَقَالَتْ: أَخْبَرَنِي أَنَّهُ مَقْبُوضٌ فِي هَذِهِ السَّنَةِ، فَبَكَيْتُ، فَقَالَ: مَا يَسُرُّكِ أَنْ تَكُونِي سَيِّدَةَ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِلَّا فُلَانَةَ؟ فَضَحِكْتُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کان میں سرگوشی کے انداز میں کوئی بات کہی جس پر وہ رونے لگیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دوبارہ سرگوشی میں کوئی بات کہی تو وہ ہنس پڑیں، میں نے ان سے اس معاملے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خبر دی کہ اسی سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض کر لی جائے گی، اس پر میں رونے لگی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں یہ بات خوش نہیں کرتی کہ تم اہل جنت کی عورتوں کی سردار ہو گی سوائے فلاں خاتون کے؟ تو میں ہنس پڑی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليهما/حدیث: 6743]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3426، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2450، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3872، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1621، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23962، 25501، 25874، وأخرجه فتح الباري برقم: 3511، 3556، 4169، 4711، 5928، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4785، 4807، 7787، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8610، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6711»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں