🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
380. (بَابٌ: «خُذُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ»)
(نبی ﷺ کے فرمان ”چار افراد سے قرآن حاصل کرو“ کا بیان)۔
شواہد الحدیث — فضائل الصحابة حدیث نمبر 1549 (کل: 11 مقامات، 5 کتب)
فضائل صحابہ: 1549
المستدرک علی الصحیحین: 5069، 6372
الجامع الكامل: 674، 10047
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14353، 14933، 14939، 15710
المعجم الاوسط: 2404، 4999
11 تا 11
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4999
حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ الْبُخَارِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ عَمْرٍو النَّصِيبِيُّ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ النَّصِيبِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قِيلَ لَهُ: إِنَّكَ قَدْ أَحْسَنْتَ الثَّنَاءَ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ؟ قَالَ: وَمَا يَمْنَعُنِي مِنْ ذَلِكَ، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: اقْرَءُوا الْقُرْآنَ عَنْ أَرْبَعَةٍ: عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، وَسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ ، وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ I "؟ ثُمَّ قَالَ: I " لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَبْعَثَهُمْ إِلَى الْأُمَمِ كَمَا بَعَثَ عِيسَى الْحَوَارِيِّينَ I "، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَفَلَا تَبْعَثُ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ فَهُمَا أَفْضَلُ؟ قَالَ: I " إِنَّهُ لَا غِنًى بِي عَنْهُمَا، إِنَّهُمَا مِنْ هَذَا الدِّينِ بِمَنْزِلَةِ السَّمْعِ وَالْبَصَرِ مِنَ الرَّأْسِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا حَمْزَةُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے کہا گیا: ”آپ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بہت اچھی تعریف کی ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”مجھے اس سے کیا چیز روک سکتی ہے، جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قرآن چار آدمیوں سے پڑھو: عبداللہ بن مسعود، ابو حذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم، ابی بن کعب اور معاذ بن جبل (رضی اللہ عنہم) سے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ارادہ کیا کہ انہیں مختلف قوموں کی طرف بھیجوں، جس طرح عیسیٰ علیہ السلام نے حواریوں کو بھیجا تھا۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا آپ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو نہیں بھیجتے، وہ تو زیادہ افضل ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ان دونوں سے بے نیازی نہیں، یہ دونوں اس دین میں ایسے ہیں جیسے سر میں کان اور آنکھ کا مقام ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے حمزہ بن ابی حمزہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب القاف/حدیث: 4999]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه حماد بن عمر النصيبي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 156» »
«قال ابن عدي: منكرة ليس يرويها غير حمزة عن نافع «الكامل في الضعفاء، ج 3، ص 265» »
«قال الهيثمي: وفيه راو لم يسم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 52» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 14139»

الحكم على الحديث:
منكر، فيه حماد بن عمر النصيبي متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں