الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
560. (بَابٌ: «عَمُّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ» وَالنَّهْيُ عَنْ أَذَى الْعَبَّاسِ)
(آدمی کے چچا کے اس کے باپ کی مانند ہونے اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو ایذا دینے کی ممانعت کا بیان)۔
شواہد الحدیث — فضائل الصحابة حدیث نمبر 1801 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 8284
الفتح الربانی: 3431
السنن الكبرى للبيهقي: 7368
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4423
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4120
المعجم الاوسط: 7862
حدیث نمبر: 1801
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، قَثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ: أَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ الْأَعْمَشَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قُلْتُ لِعُمَرَ أَمَا تَذْكُرُ حِينَ شَكَوْتَ الْعَبَّاسَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَكَ: "أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ، صِنْوُ أَبِيهِ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کیا آپ کو وہ وقت یاد نہیں جب آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی شکایت کی تھی؟ تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے فرمایا تھا: «أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ، صِنْوُ أَبِيهِ» ”کیا آپ کو معلوم نہیں کہ آدمی کا چچا اس کے باپ کے برابر (اسی کی جڑ سے) ہوتا ہے؟““ [فضائل الصحابة/فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1801]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف وفيه علتان: .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3760، وأخرجه مسند أحمد برقم: 727، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7858، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17751، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7050»
«سنن الترمذي: 653/5؛ مسند الامام احمد: 94/1»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3760، وأخرجه مسند أحمد برقم: 727، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7858، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17751، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7050»
«سنن الترمذي: 653/5؛ مسند الامام احمد: 94/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 8284
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ ، أَخْبَرَنَا وَرْقَاءُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: بَعَث رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَقِيلَ مَنَعَ ابْنُ جَمِيلٍ، وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَالْعَبَّاسُ عَمُّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِي صلى الله عليه وسلم: " مَا ينَقَمَ ابْنُ جَمِيلٍ إِلَّا أَنَّهُ أَنْ كَانَ فَقِيرًا فَأَغْنَاهُ اللَّهُ، وَأَمَّا خَالِدٌ، فَإِنَّكُمْ تَظْلِمُونَ خَالِدًا، فَقَدْ احْتَبَسَ أَدْرَاعَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَأَمَّا الْعَبَّاسُ، فَهِيَ عَلَيَّ وَمِثْلُهَا"، ثُمَّ قَالَ" أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ؟" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو زکوٰۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا کسی نے بارگاہ نبوت میں عرض کیا کہ ابن جمیل حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے زکوٰۃ ادا نہیں کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابن جمیل سے یہی چیز تو ناراض کرتی ہے کہ وہ پہلے تنگدست تھے پھر اللہ نے انہیں مال و دولت عطا فرمائی (اور اب وہ زکوٰۃ ادا نہیں کر رہے) باقی رہے خالد تو تم ان پر ظلم کرتے ہو کیونکہ انہوں نے تو اپنی زرہیں بھی اللہ کے راستہ میں وقف کر رکھی ہیں اور باقی رہے عباس رضی اللہ عنہ تو ان کی زکوٰۃ اور اس کے برابر مزید میرے ذمے ہے پھر فرمایا کیا یہ بات تمہارے علم میں نہیں کہ انسان کا چچا اس کے باپ کے مرتبے میں ہوتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8284]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1468، م: 983
ترقیم العلمیہ : 1988 ترقیم الرسالہ : -- 2013
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، قَالا: نا أَبُو خُرَاسَانَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّكَنِ ، ثنا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، ثنا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، وَقَالَ الْمَطِيرِيُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ عُمَرَ عَلَى الصَّدَقَةِ فَرَجَعَ وَهُوَ يَشْكُو الْعَبَّاسَ، فَقَالَ: إِنَّهُ مَنَعَنِي صَدَقَتَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عُمَرُ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ؟ إِنَّ الْعَبَّاسَ أَسْلَفْنَا صَدَقَةَ عَامَيْنِ فِي عَامِ" . كَذَا قَالَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَإِنَّمَا أَرَادَ مُحَمَّدَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا، وہ واپس آئے، تو انہوں نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا شکوہ کیا اور بتایا: انہوں نے اپنی زکوٰۃ مجھے ادا نہیں کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمر! کیا تم یہ بات جانتے ہو کہ آدمی کا چچا اس کے باپ کی جگہ ہوتا ہے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے دو سال کی زکوٰۃ پہلے ہی ایک ساتھ ادا کر دی تھی۔“ راوی نے دوسرے راوی کا نام عبید اللہ بن عمر نقل کیا ہے، لیکن ان کی مراد یہ تھی کہ یہ روایت محمد بن عبید اللہ سے منقول ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2013]
ترقیم العلمیہ: 1988
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2012، 2013، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 10698، 11107»
«قال ابن حجر: العرزمي ومندل بن علي ضعيفان، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 316)»
«قال ابن حجر: العرزمي ومندل بن علي ضعيفان، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 316)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 1989 ترقیم الرسالہ : -- 2014
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ عُمَرَ سَاعِيًا، فَكَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْعَبَّاسِ شَيْءٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ؟ إِنَّ الْعَبَّاسَ أَسْلَفْنَا صَدَقَةَ الْعَامِ عَامِ الأَوَّلِ" .
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا اور دوران اس کے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ کچھ تکرار ہو گئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم یہ بات نہیں جانتے کہ آدمی کا چچا اس کے باپ کی جگہ ہوتا ہے، سیدنا عباس نے اس سال کی زکوٰۃ گزشتہ سال ہمیں پہلے ہی دے دی تھی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2014]
ترقیم العلمیہ: 1989
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2014، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7862»
حدیث نمبر: 3431
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ عَلَى الصَّدَقَةِ فَقِيلَ: مَنَعَ ابْنُ جَمِيلٍ وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَالْعَبَّاسُ عَمُّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَا نَقَمَ ابْنُ جَمِيلٍ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ فَقِيرًا فَأَغْنَاهُ اللَّهُ، وَأَمَّا خَالِدٌ فَإِنَّكُمْ تَظْلِمُونَ خَالِدًا فَقَدِ احْتَبَسَ أَدْرَاعَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَمَّا الْعَبَّاسُ فَهُوَ عَلَيَّ وَمِثْلُهَا) ) ، ثُمَّ قَالَ: ( (أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ) )
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدناعمر رضی اللہ عنہ کو زکوۃ کی وصولی کے لئے بھیجا، انہوں نے واپس آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بتلایا کہ سیدنا ابن جمیل، سیدنا خالد بن ولید اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا سیدناعباس نے زکوٰۃ ادا نہیں کی، (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابن جمیل نے تو انکار نہیں کیا مگر اس وجہ سے کہ وہ پہلے تنگ دست تھا، پھر اللہ تعالیٰ نے اسے خوشحال کر دیا ہے، البتہ تم خالد بن ولید رضی اللہ عنہ پر زیادتی کرتے ہو، اس نے تواپنی زرہیں اور (سارا جنگی سامان) اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقف کر دیا ہے، اور رہا مسئلہ عباس رضی اللہ عنہ کا تو ان کے حصے کی زکوۃ، بلکہ ایک گنا مزید مجھ پر ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نہیں جانتے کہ انسان کا چچا اس کے والد کی مانند ہوتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3431]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1468، ومسلم: 983، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8284 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8267»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث ِ مبارکہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تین افراد کے بارے میں یہ شکایت کی کہ انھوں نے زکوۃ ادا نہیں کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بارے میں جو جوابات دیئے، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ سیدنا ابن جمیل رضی اللہ عنہ نے نعمت کی قدر نہیں کی اور احسان کے مقابلے میں انھوں نے اچھا کردار پیش نہیں کیا۔ لیکن اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف سیدنا ابن جمیل رضی اللہ عنہ کی مذمت کرنے پر اکتفا کیوں کیا اور عملاً ان سے زکوۃ وصول کیوں نہیں کی، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لوگوں کے ساتھ اس وقت تک قتال کرنے کا حکم دیا گیا ہے کہ جب تک ایسا نہ ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کے معبودِ برحق ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رسول ہونے کی گواہی دیں، نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ اپنے متعلقہ یہ بات سن کر خود باز آ گئے ہوں۔ واللہ اعلم بالصواب۔ رہا مسئلہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا تو ان کے بارے میں راجح قول کے مطابق دو تاویلوں کا امکان ہے: (۱) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود ذمہ داری قبول کر لی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصود یہ تھا کہ یہ بات تو ٹھیک ہے کہ انھوں نے زکوۃ ادا نہیں کی، لیکن اب میں اس کی ضمانت دیتا ہوں، کیونکہ وہ میرے چچا ہیں اور چچا باپ کی طرح ہی ہوتا ہے۔ (۲) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی ضرورت کی وجہ سے سیدناعباس رضی اللہ عنہ سے وقت سے پہلے دو سالوں کی زکوۃ لے لی تھی، لیکن اس تاویل پر دلالت کرنے والی جتنی احادیث ہیں، ان میں سے ہر ایک میں کوئی نہ کوئی ضعف پایا جاتا ہے، اگر تمام سندوں کے مجموعہ کو دیکھا جائے تو دوسری تاویل قوی معلوم ہوتی ہے۔ تفصیل کے لیے فتح الباری: ۳ /۴۲۶کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شکایت کے مطابق سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا زکوۃ ادا نہ کرنا، اس کی بھی دو تاویلیں ہو سکتی ہیں: (۱) سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے اپنی زکوۃ کی قیمت سے جہاد کیلئے اسلحہ اور دوسرے آلاتِ حرب خرید لیے تھے، جہاد بھی مصارف ِ زکوۃ میں سے ہے، اور اس ضمن میں انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت لی ہو گی کہ وہ زکوۃ کے معاملے میں اپنا حساب کتاب خود کر لیا کریں گے۔ (۲) سرے سے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے اپنا مال و متاع اللہ کے راستے میں وقف کر رکھا تھا، لیکن زکوۃ لینے والوں کو اس چیز کا علم نہیں تھا۔ واللہ اعلم بالصواب۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1468
حدیث نمبر: 7368
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ، ثنا وَرْقَاءُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَلَى الصَّدَقَةِ فَقِيلَ: مَنَعَ ابْنُ جَمِيلٍ وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَالْعَبَّاسُ عَمُّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا يَنْقِمُ ابْنُ جَمِيلٍ ⦗١٨٨⦘ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ فَقِيرًا فَأَغْنَاهُ اللهُ، وَأَمَّا خَالِدٌ فَإِنَّكُمْ تَظْلِمُونَ خَالِدًا قَدِ احْتَبَسَ أَعْتُدَهُ وَأَدْرُعَهُ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَأَمَّا الْعَبَّاسُ فَهِيَ عَلَيَّ وَمِثْلُهَا مَعَهَا" ثُمَّ قَالَ:" يَا عُمَرُ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حَفْصٍ بِهَذَا اللَّفْظِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَأَعْتَادُهُ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ شَبَابَةُ عَنْ وَرْقَاءَ وَرَوَاهُ شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ فَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: فَهِيَ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ وَمِثْلُهَا مَعَهَا وَمِنْ حَدِيثِ شُعَيْبٍ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ثُمَّ قَالَ: تَابَعَهُ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ وَقَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ: هِيَ عَلَيْهِ وَمِثْلُهَا مَعَهَا. قَالَ الشَّيْخُ: وَكَمَا رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ رَوَاهُ أَبُو أُوَيْسٍ الْمَدَنِيُّ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ وَكَذَلِكَ هُوَ عِنْدَنَا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ وَحَمَلُوهُ عَلَى أَنَّهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَخَّرَ عَنْهُ الصَّدَقَةَ عَامَيْنِ مِنْ حَاجَةٍ بِالْعَبَّاسِ إِلَيْهَا، وَالَّذِي رَوَاهُ وَرْقَاءُ عَلَى أَنَّهُ كَانَ تَسَلَّفَ مِنْهُ صَدَقَةَ عَامَيْنِ، وَفِي ذَلِكَ دَلِيلٌ عَلَى جَوَازِ تَعْجِيلِ الصَّدَقَةِ، فَأَمَّا الَّذِي رَوَاهُ شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ فَإِنَّهُ يَبْعُدُ مِنَ أَنْ يَكُونَ مَحْفُوظًا؛ لِأَنَّ الْعَبَّاسَ كَانَ رَجُلًا مِنْ صُلْبِيَّةِ بَنِي هَاشِمٍ تَحْرُمُ عَلَيْهِ الصَّدَقَةُ، فَكَيْفَ يَجْعَلُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا عَلَيْهِ مِنْ صَدَقَةِ عَامَيْنِ صَدَقَةً عَلَيْهِ؟ وَرَوَاهُ مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ فَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: فَهِيَ لَهُ وَمِثْلُهَا مَعَهَا، وَقَدْ يُقَالُ لَهُ بِمَعْنَى عَلَيْهِ فَرِوَايَتُهُ مَحْمُولَةٌ عَلَى سَائِرِ الرِّوَايَاتِ وَقَدْ يَكُونُ الْمُرَادُ بِقَوْلِهِ: فَهِيَ عَلَيْهِ أَيْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَكُونَ مُوَافِقًا لِرِوَايَةِ وَرْقَاءَ، وَرِوَايَةُ وَرْقَاءَ أَوْلَى بِالصِّحَّةِ لِمُوَافَقَتِهَا مَا تَقَدَّمَ مِنَ الرِّوَايَاتِ الصَّرِيحَةِ بِالِاسْتِسْلَافِ وَالتَّعْجِيلِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا تو کہا گیا کہ ابن جمیل، خالد بن ولید اور عباس رضی اللہ عنہما نے زکوٰۃ نہیں دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن جمیل تو صرف اس بات کا انتقام لے رہا ہے کہ وہ محتاج تھا، اللہ نے اسے غنی کر دیا اور خالد پر تم ظلم و زیادتی کرتے ہو۔ اس نے تو اپنی زرہیں اور (جنگی) سامان اللہ کی راہ میں وقف کر رکھا ہے، لیکن عباس کی زکوٰۃ میرے ذمے ہے اور اتنی مزید۔“ پھر فرمایا: ”اے عمر! کیا تو جانتا نہیں کہ آدمی کا چچا والد کی مانند ہوتا ہے۔“
شعیب بن ابی حمزہ نے ابوالزناد سے روایت کی تو حدیث میں کہا: ”تو وہ اس پر صدقہ ہے اور اس کے برابر اور بھی۔“ اور ابن اسحاق اور ابو اویس مدنی نے ابوالزناد سے، اور ابن ابی الزناد نے اپنے والد سے روایت کیا: ”وہ اس کے ذمے ہے اور اس کے برابر اور بھی۔“ علماء نے اسے اس پر محمول کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی ضرورت کی وجہ سے ان سے دو سال کی زکوٰۃ مؤخر کر دی تھی، اور ورقاء کی روایت اس پر محمول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دو سال کی زکوٰۃ پیشگی لے لی تھی، اور اس میں زکوٰۃ پہلے ادا کرنے کے جواز کی دلیل ہے۔ رہی وہ روایت جو شعیب بن ابی حمزہ نے بیان کی تو اس کا محفوظ ہونا بعید ہے؛ کیونکہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ خالص بنو ہاشم میں سے تھے جن پر صدقہ حرام ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ذمے دو سال کی زکوٰۃ کو انہی پر صدقہ کیسے قرار دیتے؟ اور موسیٰ بن عقبہ نے ابوالزناد سے روایت کیا تو حدیث میں کہا: ”تو وہ اس کے لیے ہے اور اس کے برابر اور بھی۔“ اور ”لہ“ کبھی ”علیہ“ کے معنی میں بولا جاتا ہے، لہٰذا ان کی روایت باقی روایات پر محمول ہے۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ ”وہ اس پر ہے“ سے مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہو، تاکہ یہ ورقاء کی روایت کے موافق ہو جائے، اور ورقاء کی روایت صحیح ہونے کی زیادہ حق دار ہے، کیونکہ یہ ان سابقہ روایات کے موافق ہے جن میں پیشگی لینے اور جلد وصول کرنے کی صراحت ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7368]
شعیب بن ابی حمزہ نے ابوالزناد سے روایت کی تو حدیث میں کہا: ”تو وہ اس پر صدقہ ہے اور اس کے برابر اور بھی۔“ اور ابن اسحاق اور ابو اویس مدنی نے ابوالزناد سے، اور ابن ابی الزناد نے اپنے والد سے روایت کیا: ”وہ اس کے ذمے ہے اور اس کے برابر اور بھی۔“ علماء نے اسے اس پر محمول کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی ضرورت کی وجہ سے ان سے دو سال کی زکوٰۃ مؤخر کر دی تھی، اور ورقاء کی روایت اس پر محمول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دو سال کی زکوٰۃ پیشگی لے لی تھی، اور اس میں زکوٰۃ پہلے ادا کرنے کے جواز کی دلیل ہے۔ رہی وہ روایت جو شعیب بن ابی حمزہ نے بیان کی تو اس کا محفوظ ہونا بعید ہے؛ کیونکہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ خالص بنو ہاشم میں سے تھے جن پر صدقہ حرام ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ذمے دو سال کی زکوٰۃ کو انہی پر صدقہ کیسے قرار دیتے؟ اور موسیٰ بن عقبہ نے ابوالزناد سے روایت کیا تو حدیث میں کہا: ”تو وہ اس کے لیے ہے اور اس کے برابر اور بھی۔“ اور ”لہ“ کبھی ”علیہ“ کے معنی میں بولا جاتا ہے، لہٰذا ان کی روایت باقی روایات پر محمول ہے۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ ”وہ اس پر ہے“ سے مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہو، تاکہ یہ ورقاء کی روایت کے موافق ہو جائے، اور ورقاء کی روایت صحیح ہونے کی زیادہ حق دار ہے، کیونکہ یہ ان سابقہ روایات کے موافق ہے جن میں پیشگی لینے اور جلد وصول کرنے کی صراحت ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7368]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4423
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَاعِيًا عَلَى الصَّدَقَةِ، فَأَتَى الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَأَغْلَظَ لَهُ الْعَبَّاسُ، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عُمَرُ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ؟ إِنَّ الْعَبَّاسَ كَانَ أَسْلَفَنَا صَدَقَةَ الْعَامِ عَامَ أَوَّلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زکوۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا، وہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے ان کے سامنے سختی کی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمر! کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو؟ کہ آدمی کا چچا، اُس کے باپ کی جگہ ہوتا ہے، عباس نے گزشتہ سال ہی ہمیں اُس سال کی زکوۃ (پیشگی طور پر) دے دی تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل مکی ہے، اور اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4423]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل مکی ہے، اور اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4423]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7858، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 2208»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4120
«العباس عم رسول الله وإن عم الرجل صنو أبيه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”عباس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ہیں، اور آدمی کا چچا اس کے باپ کے مثل ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4120]
”عباس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ہیں، اور آدمی کا چچا اس کے باپ کے مثل ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4120]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن أبي هريرة. المشكاة 6147، الصحيحة 806: أبو بكر الشافعي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7862
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، نَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ ، ثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ الْمَكِّيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: بَعَثَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَاعِيًا عَلَى الصَّدَقَةِ، فَأَتَى الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، فَأَغْلَظَ لَهُ الْعَبَّاسُ ، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا عُمَرُ ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ، إِنَّ الْعَبَّاسَ كَانَ أَسْلَفَنَا صَدَقَتَهُ لِلْعَامِ عَامَ أَوَّلٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ ، وَلَا عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ ، وَلَا عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ I ".
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو صدقہ (زکوٰۃ) وصول کرنے کے لیے عامل بنا کر بھیجا۔ وہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے ان سے سخت لہجے میں بات کی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے عمر! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ آدمی کا چچا اس کے باپ کے برابر (ہم شکل و ہم اصل) ہوتا ہے؟ اور عباس نے تو ہمیں اس سال کا صدقہ گزشتہ سال ہی پیشگی دے دیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلیمان احول سے صرف اسماعیل مکی نے روایت کیا ہے، اور اسماعیل سے صرف شریک نے، اور اسحاق ازرق اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7862]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلیمان احول سے صرف اسماعیل مکی نے روایت کیا ہے، اور اسماعیل سے صرف شریک نے، اور اسحاق ازرق اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7862]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه إسماعيل المكي وفيه كلام كثير وقد وثق «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 79» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 2014»
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 2014»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف إسماعيل بن مسلم المكي
حدیث نمبر: 1778
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ ، قَالَ: أَنَا وَرْقَاءُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ عَلَى الصَّدَقَةِ فَقِيلَ: مَنَعَ ابْنُ جَمِيلٍ، وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، وَالْعَبَّاسُ عَمِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا يَنْقِمُ ابْنُ جَمِيلٍ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ فَقِيرًا فَأَغْنَاهُ اللَّهُ، وَأَمَّا خَالِدٌ فَإِنَّكُمْ تَظْلِمُونَ خَالِدًا، فَقَدِ احْتَبَسَ أَدْرَاعَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَأَمَّا الْعَبَّاسُ فَهِيَ عَلَيَّ، وَمِثْلُهَا" ثُمَّ قَالَ: "أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوَ أَبِيهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زکوٰۃ (کی وصولی) پر مامور فرمایا، پھر (بارگاہِ رسالت میں) عرض کیا گیا کہ ابن جمیل، سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے (زکوٰۃ دینے سے) انکار کر دیا ہے؛ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابن جمیل کو تو صرف اسی بات کا غصہ (یا اعتراض) ہے کہ وہ پہلے فقیر تھا پھر اللہ نے اسے اپنے فضل سے غنی کر دیا، اور رہے خالد تو تم خالد پر زیادتی کر رہے ہو کیونکہ انہوں نے تو اپنی زرہیں (اور جنگی سامان) اللہ کی راہ میں وقف کر رکھا ہے، اور رہے عباس تو ان کی زکوٰۃ میرے ذمے ہے اور اتنی ہی مزید بھی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ انسان کا چچا اس کے باپ کی مانند ہوتا ہے؟“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1778]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. علي بن حفص هو المدائني وورقاء هو ابن عمر بن كليب اليشكري، وأخرجه أحمد في المسند (٢: ٣٢٢) بهذا الإسناد مثله. والبخاري (٣: ٣٣١)، ومسلم (٢: ٦٧٦) من طريق شيخ المصنف مثله وأبو داود (٢: ١١٥) والنسائي (٥: ٣٣) والفسوي (١: ٥٠١) والدولابي في الكنى (١: ١٨٤)، كلهم من طريق ابن أبي الزناد. .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1399، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3761، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2464، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1623، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8085، وأخرجه فتح الباري برقم: 1399، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 11584، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2329، 2330»
«صحيح البخاري: 331/3؛ صحيح مسلم: 676/2؛ سنن ابي داؤد: 115/2؛ سنن النسائي: 33/5»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1399، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3761، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2464، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1623، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8085، وأخرجه فتح الباري برقم: 1399، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 11584، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2329، 2330»
«صحيح البخاري: 331/3؛ صحيح مسلم: 676/2؛ سنن ابي داؤد: 115/2؛ سنن النسائي: 33/5»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح