الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. باب مَا جَاءَ فِي عَذَابِ الْقَبْرِ
باب: عذاب قبر کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 1072 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ترمذی: 1072
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5830
حدیث نمبر: 1072
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا مَاتَ الْمَيِّتُ عُرِضَ عَلَيْهِ مَقْعَدُهُ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ، فَإِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَإِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَمِنْ أَهْلِ النَّارِ، ثُمَّ يُقَالُ: هَذَا مَقْعَدُكَ حَتَّى يَبْعَثَكَ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی مرتا ہے تو اس پر صبح و شام اس کا ٹھکانا پیش کیا جاتا ہے، اگر وہ جنتیوں میں سے ہے تو جنت میں اپنا ٹھکانا دیکھتا ہے اور اگر وہ جہنمیوں میں سے ہے تو وہ جہنم میں اپنا ٹھکانا دیکھتا ہے، پھر اس سے کہا جاتا ہے: یہ تیرا ٹھکانا ہے، یہاں تک کہ اللہ تجھے قیامت کے دن اٹھائے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجنائز عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1072]
یہ حدیث حسن صحیح ہے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجنائز عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1072]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 8057) (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/الجنائز89 (1379) وبدء الخلق8 (324) والرقاق42 (6515) صحیح مسلم/الجنة17 (2866) سنن النسائی/الجنائز 116) (2072، 2073، 2074 الزہد32 (4270) موطا امام مالک/الجنائز16 (47) مسند احمد (2/16، 51، 113، 123) من غیر ہذا الوجہ۔»
وضاحت: ۱؎: اس طرح کی مزید صحیح احادیث میں منکرین عذاب قبر کا پورا پورا رد پایا جاتا ہے، اگر ایسے لوگ عالم برزخ کے احوال کو اپنی عقل پر پرکھیں اور اپنی عقلوں کو ہی دین کا معیار بنائیں تو پھر شریعت مطہرہ میں ایمانیات کے تعلق سے کتنے ہی ایسے بیسیوں مسائل ہیں کہ جن کا ادراک انسانی عقل کر ہی نہیں سکتی تو پھر کیا قرآن وسنت اور سلف صالحین کی وہی راہ تھی جو ”اس طرح کی عقل والوں“ نے اختیار کی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5830
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا مَاتَ عُرِضَ عَلَيْهِ مَقْعَدُهُ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ، إِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَإِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَمِنْ أَهْلِ النَّارِ، حَتَّى يَبْعَثَهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک تم میں سے جب کوئی فوت ہو جاتا ہے تو صبح اور شام اس کا ٹھکانہ اس کے سامنے پیش کیا جاتا ہے؛ اگر وہ اہل جنت میں سے ہو تو جنتیوں والا ٹھکانہ اور اگر وہ اہل دوزخ میں سے ہو تو دوزخیوں والا ٹھکانہ (اسے دکھایا جاتا ہے)، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5830]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1313، 3068، 6150، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2866، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1072، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2070، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4270، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4644، 5098، 5890، 6023، وأخرجه فتح الباري برقم: 1313، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1928، 8186، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 893، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2429، 11717، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5804»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1313، 3068، 6150، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2866، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1072، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2070، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4270، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4644، 5098، 5890، 6023، وأخرجه فتح الباري برقم: 1313، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1928، 8186، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 893، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2429، 11717، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5804»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح