🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. باب مَا جَاءَ فِي الْمُصَرَّاةِ
باب: جس جانور کا دودھ تھن میں روک دیا گیا ہو اس کے حکم کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 1251 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ترمذی: 1251
المعجم الکبیر للطبرانی: 10001
المعجم الاوسط: 6771
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1251
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنِ اشْتَرَى مُصَرَّاةً فَهُوَ بِالْخِيَارِ إِذَا حَلَبَهَا إِنْ شَاءَ رَدَّهَا وَرَدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب، عَنْ أَنَسٍ، وَرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی ایسا جانور خریدا جس کا دودھ تھن میں (کئی دنوں سے) روک دیا گیا ہو، تو جب وہ اس کا دودھ دو ہے تو اسے اختیار ہے اگر وہ چاہے تو ایک صاع کھجور کے ساتھ اس کو واپس کر دے“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
اس باب میں انس اور ایک اور صحابی سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1251]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 14365)، ولہ طریق آخر انظر الحدیث الآتی (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ایک صاع کھجور کی واپسی کا جو حکم دیا گیا ہے اس لیے ہے کہ اس جانور سے حاصل کردہ دودھ کا معاوضہ ہو جائے کیونکہ کچھ دودھ تو خریدار کی ملکیت میں نئی چیز ہے اور کچھ دودھ اس نے خریدا ہے اب چونکہ خریدار کو یہ تمیز کرنا مشکل ہے کہ کتنا دودھ خریدا ہوا ہے اور کتنا نیا داخل ہے چنانچہ عدم تمیز کی بنا پر اسے واپس کرنا یا اس کی قیمت واپس کرنا ممکن نہیں تھا اس لیے شارع نے ایک صاع مقرر فرما دیا کہ فروخت کرنے والے اور خریدار کے مابین تنازع اور جھگڑا پیدا نہ ہو خریدار نے جو دودھ حاصل کیا ہے اس کا معاوضہ ہو جائے قطع نظر اس سے کہ دودھ کی مقدار کم تھی یا زیادہ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2239)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10001
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَزِيغٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً، فَإِنْ رَضِيَهَا وَإِلَّا رَدَّهَا وَمَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مصرّاہ (دودھ روک کر رکھی گئی) بکری خریدے تو اگر وہ اسے پسند کرے تو ٹھیک ہے، ورنہ اسے واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک صاع کھجور بھی دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10001]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 87، حدیث 10037»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6771
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا دَاوُدُ بْنُ عِيسَى النَّخَعِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ اشْتَرَى شَاةً مُحَفَّلَةً فَحَلَبَهَا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَهُوَ بِالْخِيَارِ، إِنْ شَاءَ أَمْسَكَهَا، وَإِلَّا رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ عِيسَى ، تَفَرَّدَ بِهِ: سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ I ".
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ایسی بکری خریدی جس کے تھنوں میں دودھ روک کر اسے زیادہ دودھ والی ظاہر کیا گیا ہو، پھر اسے تین دن تک دوہا، تو اسے اختیار حاصل ہے؛ اگر چاہے تو اسے اپنے پاس رکھ لے اور اگر چاہے تو اسے واپس کر دے اور ساتھ ایک صاع کھجوریں بھی دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے صرف داؤد بن عیسیٰ نے روایت کیا ہے، اور سوید بن عبد العزیز اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6771]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3446، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2240، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10572، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3012»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں