الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. باب مَا جَاءَ أَنَّ الْمَرْءَ مَعَ مَنْ أَحَبَّ
باب: انجام کار آدمی اپنے دوست کے ساتھ ہو گا۔
شواہد الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 2385 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ترمذی: 2385
المعجم الکبیر للطبرانی: 3269
المعجم الاوسط: 107
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5444
حدیث نمبر: 2385
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَتَى قِيَامُ السَّاعَةِ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الصَّلَاةِ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، قَالَ: " أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ قِيَامِ السَّاعَةِ؟ " فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ " قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرَ صَلَاةٍ، وَلَا صَوْمٍ إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ وَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ " , فَمَا رَأَيْتُ فَرِحَ الْمُسْلِمُونَ بَعْدَ الْإِسْلَامِ فَرَحَهُمْ بِهَذَا , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اللہ کے رسول! قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہو گئے، پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”قیامت کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟“ اس آدمی نے کہا: میں موجود ہوں اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”قیامت کے لیے تم نے کیا تیاری کر رکھی ہے“، اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے کوئی زیادہ صوم و صلاۃ اکٹھا نہیں کی ہے (یعنی نوافل وغیرہ) مگر یہ بات ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی اس کے ساتھ ہو گا جس سے محبت کرتا ہے، اور تم بھی اسی کے ساتھ ہو گے جس سے محبت کرتے ہو“۔ انس کا بیان ہے کہ اسلام لانے کے بعد میں نے مسلمانوں کو اتنا خوش ہوتے نہیں دیکھا جتنا آپ کے اس قول سے وہ سب خوش نظر آ رہے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2385]
یہ حدیث صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2385]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/فضائل الصحابة 6 (3688)، والأدب 95 (6167)، و 96 (6171)، والأحکام 10 (7153)، صحیح مسلم/البر والصلة 50 (3639) (تحفة الأشراف: 585)، و مسند احمد (3/104، 110، 159، 165، 167، 168، 173، 178، 192، 198، 200) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الروض النضير (104)
حدیث نمبر: 3269
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَبَّانَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّادٍ الْعَبَّادَانِيُّ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ النَّضْرِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنِ السَّاعَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَمَاذَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ قَالَ: حُبَّ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: " فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور قیامت کے بارے میں پوچھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس نے کہا: اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3269]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 242، حدیث 3282»
حدیث نمبر: 107
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّادٍ الْعَبَّادَانِيُّ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ لَهِيعَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ حُمَيْدُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ النَّضْرِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَسَأَلَهُ عَنِ السَّاعَةِ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَاذَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ قَالَ: حُبُّ اللهِ وَرَسُولِهِ قَالَ: I " فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ.
لَمْ يُرْوَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو صَخْرٍ .
لَمْ يُرْوَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو صَخْرٍ .
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے متعلق دریافت کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کے رسول کی محبت۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی۔“
یہ حدیث سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے اور ابوصخر رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 107]
یہ حدیث سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے اور ابوصخر رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 107]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 3282»
حدیث نمبر: 5444
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ، ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ عُمَيْرٍ، ثَنَا عِكْرِمَةُ ، ثَنَا سَعِيدٌ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى تَقُومُ السَّاعَةُ؟ فَقَالَ: وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ فَقَالَ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَضَعِيفُ الْعَمَلِ، وَإِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ. فَقَالَ: فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ". وَسَيَأْتِي فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا: ”اے اللہ کے رسول! قیامت کب برپا ہوگی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس نے عرض کی: ”اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول، میں عمل کے اعتبار سے تو نہایت کمزور ہوں، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے سچی محبت رکھتا ہوں۔“ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پس تم (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی ہے“، اور یہ روایت آگے چل کر جنت کے اوصاف کے ذیل میں دوبارہ آئے گی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدب وغيره/حدیث: 5444]
تخریج الحدیث: «سند الحارث: عبد الله بن الرومي، عن «عمارة بن عمير» ، عن «عكرمة» ، عن «سعيد» — يظهر فيه تصحيف ولم أقف عليه مسندًا في غير الإتحاف (الإتحاف ٨/ ٢٦١ ذكره بلا حكم)؛ وحديث «أنت مع من أحببت» في الصحيحين من حديث أنس»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3485، 5815، 5819، 6734، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2639، 4777، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2386، 2385، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5127، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12412، وأخرجه فتح الباري برقم: 3485، 5815، 5816، 5819، وأخرجه مسند البزار برقم: 1753، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 107، 412، 1550، 2227، 2299، 5889، 7461، 8551، 9399، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 57، 137، 229، 799، 1087، 1138، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12753»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3485، 5815، 5819، 6734، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2639، 4777، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2386، 2385، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5127، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12412، وأخرجه فتح الباري برقم: 3485، 5815، 5816، 5819، وأخرجه مسند البزار برقم: 1753، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 107، 412، 1550، 2227، 2299، 5889، 7461، 8551، 9399، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 57، 137، 229، 799، 1087، 1138، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12753»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده فيه تصحيف لم أتحقق من رجاله، والحديث في الصحيحين من حديث أنس