الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب مَا جَاءَ فِي الْكَرَاهِيَةِ فِي ذَلِكَ
باب: ایک ٹانگ کو دوسری پر رکھ کر چٹ لیٹنے کی کراہت کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 2766 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن ترمذی: 2766
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13185
حدیث نمبر: 2766
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ خِدَاشٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا اسْتَلْقَى أَحَدُكُمْ عَلَى ظَهْرِهِ فَلَا يَضَعْ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى " هَذَا حَدِيثٌ، رَوَاهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، وَلَا يُعْرَفُ خِدَاشٌ هَذَا مَنْ هُوَ، وَقَدْ رَوَى لَهُ سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ غَيْرَ حَدِيثٍ.
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی پیٹھ کے بل لیٹے تو اپنی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر نہ رکھے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس حدیث کو کئی راویوں نے سلیمان تیمی سے روایت کیا ہے۔ اور خداش (جن کا ذکر اس حدیث کی سند میں ہے) نہیں جانے جاتے کہ وہ کون ہیں؟ اور سلیمان تیمی نے ان سے کئی حدیثیں روایت کی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2766]

تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/اللباس 20 (2089)، سنن ابی داود/ الأدب 36 (4865) (تحفة الأشراف: 2702)، و مسند احمد (3/297، 322، 349) وانظر مابعدہ (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث میں جو ممانعت ہے اس کا تعلق اس صورت سے ہے جب بےپردگی کا خوف ہو، اگر ایسا نہیں ہے مثلاً آدمی پائجامہ اور شلوار وغیرہ میں ہے تو ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھ کر چت لیٹنے میں کوئی حرج نہیں ہے، جیسا کہ پچھلی حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بیان ہوا۔
حدیث نمبر: 13185
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا اسْتَلْقَى أَحَدُكُمْ، فَلَا يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ خِدَاشٍ الْعَبْدِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک چت لیٹا ہوا ہو تو وہ اپنا ایک پاؤں دوسرے پر نہ رکھے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خداش عبدی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13185]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خداش عبدی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13185]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2072)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 326
«إذا استلقى أحدكم على قفاه فلا يضع إحدى رجليه على الأخرى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص اپنی پیٹھ کے بل چت لیٹے تو اپنا ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر نہ رکھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 326]
”جب تم میں سے کوئی شخص اپنی پیٹھ کے بل چت لیٹے تو اپنا ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر نہ رکھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 326]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت] عن البراء1 [حم] عن جابر [البزار] عن ابن عباس. الصحيحة 1255: م, ت، الطحاوي - جابر, الطحاوي, حب - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6835
«نهى أن يضع الرجل إحدى رجليه على الأخرى وهو مستلق على ظهره»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو چت لیٹ کر ایک ٹانگ دوسری پر رکھنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6835]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو چت لیٹ کر ایک ٹانگ دوسری پر رکھنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6835]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم] عن أبي سعيد. الصحيحة 1255: حم، م، ت، الطحاوي - جابر. الطحاوي، حب - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح