🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. باب مِنْهُ
باب:۔۔۔
شواہد الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 3466 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
سنن ترمذی: 3466
معجم صغیر للطبرانی : 296
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3380، 16987
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3363
المعجم الاوسط: 7245، 7717
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6102
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3466
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ مِائَةَ مَرَّةٍ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص سو بار: «سبحان الله وبحمده» کہے گا اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کی طرح ہوں“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3466]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الدعوات 65 (6405)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء 10 (2691) (في آخرہ)، سنن ابن ماجہ/الأدب 56 (3812) (تحفة الأشراف: 12578) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3812)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 296
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهَ الأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ قَطَنٍ الْبُخَارِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي، قَالَ: رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ صَلَّى بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ، فَقُلْتُ: يَا أَبَتِ، مَا هَذِهِ الصَّلاةُ؟، فَقَالَ: رَأَيْتُ حَبِيبِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ"صَلَّى بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ، وَقَالَ: مَنْ صَلَّى بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ، وَإِنْ كَانَتْ مثل زَبَدِ الْبَحْرِ"، لا يُرْوَى عَنْ عَمَّارٍ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحُ بْنُ قَطَنٍ
سیدنا محمد بن عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے مغرب کے بعد چھ رکعت ادا کیں تو میں نے کہا: ابا جان! یہ کون سی نماز ہے؟ تو انہوں نے کہا: میں نے اپنے حبیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ وہ مغرب کے بعد چھ رکعت ادا کرتے تھے اور فرماتے: ”جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعت پڑھے اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں چاہے وہ سمندر کی جھاگ جیسے ہوں۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الصلوٰة/حدیث: 296]
تخریج الحدیث: « [إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7245، والطبراني فى «الصغير» برقم: 900، والترمذي: 435، قال الهيثمي: قال الطبراني تفرد به صالح بن قطن البخاري قلت ولم أجد من ترجمه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:(2 / 230)»

الحكم على الحديث:
[إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3380
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ (حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي) قَالَ: رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يُصَلِّي بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ (فَقُلْتُ: يَا أَبَتِ مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟ فَقَالَ) : رَأَيْتُ حَبِيبِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ وَقَالَ:" مَنْ صَلَّى بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحُ بْنُ قَطَنٍ الْبُخَارِيُّ، قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
محمد بن عمار بن یاسر بیان کرتے ہیں: (راوی کہتے ہیں:) میرے والد نے، میرے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو مغرب کے بعد چھ رکعات ادا کرتے ہوئے دیکھا، میں نے دریافت کیا: اے ابا جان! یہ کون سی نماز ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے اپنے محبوب، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کے بعد چھ رکعات ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعات ادا کرتا ہے، اس کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کی مانند ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: صالح بن قطن بخاری اس کو نقل کرنے میں منفرد ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3380]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد 7381 المعجم الصغير للطبراني من اسمه محمد حديث 901 معرفة الصحابة لابي نعيم الاصبهاني باب العين من اسمه عامر عمار بن ياسر 4658، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7241، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 864»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16987
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ فِي يَوْمٍ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ; غُفِرَتْ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزانہ صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ پڑھ لے:
«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ»
”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے، اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے، وہ زندگی دیتا ہے اور وہ موت دیتا ہے، اور وہ زندہ ہے اُسے موت نہیں آئے گی، ہر قسم کی بھلائی اسی کے دست قدرت میں ہے، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اس شخص کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ سے زیادہ ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عبداللہ بن ابوسبرہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16987]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3106)، أخرجه مسند البزار برقم: 1051، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10175، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6102»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3363
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، ثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ إِسْحَاقَ ابْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ ، عَنْ نَابِلٍ صَاحِبِ الْعَبَاءِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «‏‏‏‏مَنْ قَالَ حِينَ يَسْتَيْقِظُ، وَقَدْ رَدَّ اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ رُوحَهُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ، وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ» ‏‏‏‏.
قُلْتُ: إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ مِنْ أَجْلِ إِسْحَاقَ.
وَقَدْ أَخْرَجَهُ ابْنُ السُّنِّيِّ فِي عَمَلِ الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ مِنْ طَرِيقِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ.
وَأَظُنُّ إِسْمَاعِيلَ غَلِطَ فِيهِ، وَإِنَّمَا هُوَ حَدِيثُ إِسْحَاقَ ابْنِ أَبِي فَرْوَةَ وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے بیدار ہوتے وقت، جبکہ اللہ تعالیٰ اس کی روح اسے لوٹا چکا ہو، یہ کلمات کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، کائنات کی بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے مخصوص ہیں، ہر قسم کی خیر و بھلائی اسی کے دستِ قدرت میں ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے“، تو اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، اگرچہ وہ کثرت میں سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔“
میں (ابن حجر) کہتا ہوں کہ اس کی سند اسحاق (بن ابی فروہ) کی وجہ سے ضعیف ہے۔ امام ابن السنی نے اسے اپنی کتاب ’عمل الیوم واللیلہ‘ میں اسماعیل بن عیاش کے طریق سے، انہوں نے محمد بن اسحاق سے اور انہوں نے موسیٰ بن وردان کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ میرا گمان یہ ہے کہ اسماعیل سے اس سند کے بیان میں غلطی ہوئی ہے، درحقیقت یہ اسحاق بن ابی فروہ ہی کی حدیث ہے، واللہ اعلم۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3363]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ مِنْ أَجْلِ إِسْحَاقَ .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: قلت إسناده ضعيف من أجل إسحاق وقد أخرجه ابن السني في عمل اليوم والليلة من طريق إسماعيل بن عياش عن محمد بن إسحاق عن موسى بن وردان وأظن إسماعيل غلط فيه وإنما هو حديث إسحاق ابن أبي فروة والله أعلم (المطالب العالية، ج 13، ص 881)»
«قال ابن حجر: إسناده ضعيف من أجل إسحاق (المطالب العالية، ج 13، ص 881)»
«أخرجه مسند البزار برقم: 1051، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16987، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10175، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6102»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7245
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ قَطَنٍ الْبُخَارِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي قَالَ: رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ ، صَلَّى بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ، فَقُلْتُ: يَا أَبَهْ، مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟ قَالَ: رَأَيْتُ حَبِيبِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ، وَقَالَ: مَنْ صَلَّى بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ I ".
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَمَّارٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: صَالِحُ بْنُ قَطَنٍ I ".
محمد بن عمار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے مغرب کے بعد چھ رکعتیں پڑھیں، تو میں نے عرض کیا: ”اے اباجان! یہ کیسی نماز ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے محبوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کے بعد چھ رکعتیں پڑھیں اور فرمایا: ”جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعتیں پڑھے، اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور صالح بن قطن اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7245]
تخریج الحدیث: «قال المنذري: حديث غريب رواه الطبراني في الثلاثة وقال تفرد به صالح بن قطن البخاري «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 1، ص 330» »
«قال محمد بن إسحاق ابن منده: غريب تفرد به صالح «لسان الميزان، ج 4، ص 295» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 900»

الحكم على الحديث:
غريب، تفرد به صالح بن قطن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7717
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ الْوَاسِطِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ زُرَارَةَ الرَّقِّيُّ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَالِسِيُّ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ قَالَ قَبْلَ صَلَاةِ الْغَدَاةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثَلَاثَ مِرَارٍ: أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، غُفِرَتْ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ أَكْثَرَ مِنْ زَبَدِ الْبَحْرِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خُصَيْفٍ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جمعہ کے دن نمازِ فجر سے پہلے تین مرتبہ یہ کہے: «أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ» ”میں اس اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں“ تو اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں، خواہ وہ سمندر کی جھاگ سے بھی زیادہ ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خصیف سے عبدالعزیز بن عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7717]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عبد العزيز بن عبد الرحمن البالسي وهو ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 168» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عبد العزيز بن عبد الرحمن البالسي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6102
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا خَالِدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، ثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ، عَنْ نَابِلٍ صَاحِبِ الْعَبَاءِ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ قَالَ حِينَ يَسْتَيْقِظُ وَقَدْ رَدَّ اللَّهُ عَلَيْهِ رُوحَهُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ؛ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص نیند سے بیدار ہوتے وقت، جبکہ اللہ تعالیٰ اس کی روح (جسم میں) واپس لوٹا چکا ہو، یہ کلمات کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں، ہر قسم کی خیر و بھلائی اسی کے دستِ قدرت میں ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے“ تو اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأذكار/حدیث: 6102]
تخریج الحدیث: «خالد بن القاسم المدائني: كان يلزق الأسانيد في حديث الليث (الميزان ٢٤٥١)، متروك (من الحفظ)؛ إسحاق بن عبد الله بن أبي فروة: متروك (من الحفظ)»
«أخرجه مسند البزار برقم: 1051، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16987، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10175»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ فيه خالد بن القاسم المدائني وإسحاق بن عبد الله بن أبي فروة وكلاهما متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں