🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. باب مَنَاقِبِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رضى الله عنه
باب: عباس بن عبدالمطلب رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
شواہد الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 3758M (کل: 24 مقامات، 14 کتب)
سنن ترمذی: 3758M، 3759M
صحیح بخاری: 5729، 6830
صحیح مسلم: 5784
مسند عبدالرحمن بن عوف: 1
مسند احمد: 391
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1613
اللؤلؤ والمرجان: 1434
مصنف ابن ابی شیبہ: 39825
الفتح الربانی: 12162
صحیح ابن حبان: 413، 414، 2953، 6998، 7131
الجامع الكامل: 1033، 9365، 11622
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10040
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 837، 7345
فضائل صحابہ: 214، 1281
21 تا 24
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 837
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَرَجَ إِلَى الشَّامِ حَتَّى إِذَا كَانَ بِسَرْغَ لَقِيَهُ أُمَرَاءُ الْأَجْنَادِ: أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ وَأَصْحَابُهُ، فَأَخْبَرُوهُ أَنَّ الْوَبَاءَ قَدْ وَقَعَ بِالشَّامِ، فَقَالَ عُمَرُ : ادْعُوا لِي الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ.
فَدُعُوا لَهُ، فَاسْتَشَارَهُمْ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: خَرَجْتَ لِأَمْرٍ وَلَا نَرَى أَنْ تَرْجِعَ. وَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَعَكَ بَقِيَّةُ النَّاسِ وَأَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا نَرَى أَنْ تُقْدِمَهُمْ عَلَى هَذَا الْوَبَاءِ، فَقَالَ لَهُمُ: ارْتَفِعُوا عَنِّي، ثُمَّ قَالَ: ادْعُوا لِيَ الْأَنْصَارَ، فَدُعُوا لَهُ، فَاسْتَشَارَهُمْ، فَسَلَكُوا سَبِيلَ الْمُهَاجِرِينَ وَاخْتَلَفُوا كَاخْتِلَافِهِمْ، قَالَ: قُومُوا عَنِّي، ثُمَّ قَالَ: ادْعُوا لِي مَنْ كَانَ هَاهُنَا مِنْ مَشْيَخَةِ قُرَيْشٍ، مِنْ مُهَاجِرَةِ الْفَتْحِ، فَدُعُوا لَهُ، فَاسْتَشَارَهُمْ، فَلَمْ يَخْتَلِفْ عَلَيْهِ رَجُلَانِ، فَقَالُوا: نَرَى أَنْ تَرْجِعَ بِالنَّاسِ، وَلَا تُقْدِمَهُمْ عَلَى هَذَا الْوَبَاءِ، فَنَادَى عُمَرُ : إِنِّي مُصْبِحٌ عَلَى ظَهْرٍ، فَاجْتَمَعُوا عَلَيْهِ، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ : أَفِرَارًا مِنْ قَدَرِ اللهِ؟ قَالَ: لَوْ غَيْرُكَ قَالَهَا يَا أَبَا عُبَيْدَةَ ، نَعَمْ، فِرَارًا مِنْ قَدَرِ اللهِ إِلَى قَدَرِ اللهِ، أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَتْ لَكَ إِبِلٌ فَهَبَطَتْ وَادِيًا ذَا عُدْوَتَيْنِ:
إِحْدَاهُمَا خَصْبَةٌ وَالْأُخْرَى جَدْبَةٌ، أَلَيْسَ إِنْ رَعَيْتَ الْخَصْبَةَ رَعَيْتَهَا بِقَدَرِ اللهِ، وَإِنْ رَعَيْتَ الْجَدْبَةَ رَعَيْتَهَا بِقَدَرِ اللهِ؟ فَجَاءَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، وَكَانَ مُتَغَيِّبًا فِي بَعْضِ حَاجَتِهِ، فَقَالَ: إِنَّ عِنْدِي مِنْ هَذَا عِلْمًا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «‏‏‏‏إِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلَا تَقْدَمُوا عَلَيْهِ، وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ» ‏‏‏‏ فَحَمِدَ اللهَ عُمَرُ ثُمَّ انْصَرَفَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ شام کی طرف روانہ ہوئے، جب مقامِ سَرغ پر پہنچے تو لشکروں کے امراء سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی آپ سے ملے اور بتایا کہ شام میں وبا پھیل چکی ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے پاس اولین مہاجرین کو بلاؤ۔“ انہیں بلایا گیا تو آپ نے ان سے مشورہ کیا۔ بعض نے کہا: ”آپ ایک کام کے لیے نکلے ہیں، ہم مناسب نہیں سمجھتے کہ آپ لوٹ جائیں۔“ اور بعض نے کہا: ”آپ کے ساتھ باقی ماندہ لوگ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ہیں، ہم مناسب نہیں سمجھتے کہ آپ انہیں اس وبا کی طرف لے جائیں۔“ آپ نے فرمایا: ”میرے پاس سے چلے جاؤ۔“ پھر فرمایا: ”انصار کو بلاؤ۔“ انہیں بلایا گیا اور آپ نے ان سے مشورہ کیا تو وہ بھی مہاجرین کی راہ چلے اور انہی کی طرح اختلاف کیا۔ آپ نے فرمایا: ”میرے پاس سے اٹھ جاؤ۔“ پھر فرمایا: ”یہاں قریش کے جو بزرگ فتحِ مکہ کے موقع پر ہجرت کر کے آئے ہیں انہیں بلاؤ۔“ انہیں بلایا گیا اور آپ نے ان سے مشورہ کیا تو ان میں سے دو آدمیوں نے بھی اختلاف نہ کیا، سب نے کہا: ”ہماری رائے ہے کہ آپ لوگوں کو لے کر واپس لوٹ جائیں اور انہیں اس وبا کی طرف نہ لے جائیں۔“ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اعلان کروا دیا: ”میں صبح سواری پر (واپس) روانہ ہونے والا ہوں۔“ لوگ آپ کے پاس جمع ہو گئے تو سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کیا اللہ کی تقدیر سے بھاگ رہے ہیں؟“ آپ نے فرمایا: ”اے ابو عبیدہ! کاش یہ بات تمہارے علاوہ کسی اور نے کہی ہوتی! ہاں، ہم اللہ کی تقدیر سے اللہ ہی کی تقدیر کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ بتاؤ اگر تمہارے پاس اونٹ ہوں اور تم کسی ایسی وادی میں اترو جس کے دو کنارے ہوں، ایک سرسبز اور دوسرا بنجر، تو کیا ایسا نہیں کہ اگر تم سرسبز کنارے پر چراؤ گے تو اللہ کی تقدیر سے چراؤ گے اور اگر بنجر پر چراؤ گے تو بھی اللہ کی تقدیر سے چراؤ گے؟“ اتنے میں سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آ گئے جو اپنی کسی ضرورت کی وجہ سے غیر حاضر تھے، انہوں نے فرمایا: ”میرے پاس اس بارے میں علم ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’جب تم کسی سرزمین میں اس (وبا) کے بارے میں سنو تو وہاں نہ جاؤ، اور جب کسی سرزمین میں یہ پھیل جائے اور تم وہاں موجود ہو تو اس سے بھاگنے کے لیے وہاں سے نہ نکلو۔‘“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اللہ کی حمد بیان کی اور واپس لوٹ گئے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند عبد الرحمن بن عوف/حدیث: 837]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5397، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2219، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3103، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1669، 1681، 1685، وأخرجه مسند البزار برقم: 990، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20159، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 266، 268، 269، 270، 271، 272، 278، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3857، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7035، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2912، 2953، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1873، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7771، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 832»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7345
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ! أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ قَالَ: عَائِشَةُ قَالَ: مِنَ الرِّجَالِ؟ قَالَ: «‏‏‏‏أَبُو بَكْرٍ » قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ .
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ کون محبوب ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سیدہ عائشہ (رضی اللہ عنہا)“، عرض کیا گیا کہ ”اور مردوں میں سے (کون سب سے زیادہ محبوب ہے)؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر (رضی اللہ عنہ)“، پھر پوچھا گیا کہ ”ان کے بعد کون؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح (رضی اللہ عنہ)“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه/حدیث: 7345]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 4732)»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 36، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7307»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 214
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيْكَ؟ قَالَ: "عَائِشَةُ"، قَالَ: مِنَ الرِّجَالِ؟ قَالَ: "أَبُو بَكْرٍ" ، ثُمَّ قَالَ: "أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ".
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا“، انہوں نے عرض کی: ”اور مردوں میں سے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ“۔ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 214]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3890، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 101، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6799، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6885، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6558»
«صحيح مسلم:4/1856؛ سنن ابن ماجه:1/38؛ مسند ابي يعلي:2/253»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1281
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَفَّانُ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟ قَالَ: "عَائِشَةُ" قَالَ: مِنَ الرِّجَالِ؟ قَالَ: "أَبُوهَا" قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: "أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ".
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگوں میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا“۔ انہوں نے عرض کیا: ”اور مردوں میں سے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے والد (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ)“۔ انہوں نے عرض کیا: ”پھر کون؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ“۔ [فضائل الصحابة/فضائل أبي عبيدة بن الجراح رضي الله عنه/حدیث: 1281]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح وسعيد الجريري مختلط إلا أن الجهادين سمعا منه قبل اختلاطه، كما قال الأبناسي الكواكب النيرات ۱۰۱. .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4100، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2384، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3885، 3886، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17355، وأخرجه فتح الباري برقم: 6692، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6800، 6801، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8352»
«مسند الامام احمد: 203/4؛ سنن ابن ماجه: 38/1»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں