الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
موطا امام مالك رواية ابن القاسم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
ایک ہی جنس میں کم یا زیادہ لینا سود ہے
شواہد الحدیث — موطا امام مالك رواية ابن القاسم حدیث نمبر 511 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 511
سنن نسائی: 4566
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1390
حدیث نمبر: 511
10- مالك عن ابن شهاب عن مالك بن أوس بن الحدثان النصري أنه أخبره أانه التمس صرفا بمائة دينار، قال: فدعاني طلحة بن عبيد الله فتراوضنا حتى اصطرف مني وأخذ الذهب يقلبها فى يده ثم قال: حتى يأتي خازني من الغابة، وعمر بن الخطاب يسمع، فقال عمر بن الخطاب رضي الله عنه: والله لا تفارقه حتى تأخذ منه. ثم قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”الذهب بالورق ربا إلا هاء وهاء، والبر بالبر ربا إلا هاء وهاء. والتمر بالتمر ربا إلا هاء وهاء والشعير بالشعير ربا إلا هاء وهاء.“
مالک بن اوس بن حدثان النصری رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ انہوں نے سو دینا بدلانے چاہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ مجھے سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے بلایا تو ہم نے آپس میں بھاؤ تاؤ کیا، یہاں تک کہ پھر میرا اور ان کا سودا طے ہو گیا۔ وہ (طلحہ رضی اللہ عنہ) دیناروں کو اپنے ہاتھ میں الٹنے پلٹنے لگے پھر فرمایا: جب تک میرا خزانچی جنگل (الغابہ) سے آ جائے۔ سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ ہماری گفتگو سن رہے تھے۔ پھر عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! تم جب تک ان (طلحہ رضی اللہ عنہ) سے رقم نہ لے لو، جدا نہ ہونا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونا چاندی کے بدلے میں سود ہے سوائے اس کے کہ نقد نقد ہو اور گیہوں گیہوں کے بدلے میں سود ہے سوائے اس کے کہ نقد نقد ہو اور کھجور کھجور کے بدلے میں سود ہے اِلا یہ کہ نقد نقد ہو اور جو جو کے بدلے میں سود ہے اِلا یہ کہ نقد نقد ہو۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 511]
تخریج الحدیث: «10- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 636/2، 637 ح 1370، ك 31 ب 17 ح 38) التمهيد 281/6، 282، الاستذكار: 1290، أخرجه البخاري (2174) من حديث مالك به ورواه مسلم (1586) من حديث ابن شهاب به و صرح بالسماع.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 4566
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ , قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ , عَنْ مُحَمَّدٍ , قَالَ: حَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ يَسَارٍ , وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدٍ , قَالَا: جَمَعَ الْمَنْزِلُ بَيْنَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ , وَبَيْنَ مُعَاوِيَةَ , فَقَالَ عُبَادَةُ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَبِيعَ الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ , وَالْوَرِقَ بِالْوَرِقِ , وَالْبُرَّ بِالْبُرِّ , وَالشَّعِيرَ بِالشَّعِيرِ , وَالتَّمْرَ بِالتَّمْرِ , قَالَ أَحَدُهُمَا: وَالْمِلْحَ بِالْمِلْحِ , وَلَمْ يَقُلِ الْآخَرُ إِلَّا سَوَاءً بِسَوَاءٍ مِثْلًا بِمِثْلٍ , قَالَ أَحَدُهُمَا: مَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى , وَلَمْ يَقُلِ الْآخَرُ وَأَمَرَنَا أَنْ نَبِيعَ الذَّهَبَ بِالْوَرِقِ , وَالْوَرِقَ بِالذَّهَبِ , وَالْبُرَّ بِالشَّعِيرِ , وَالشَّعِيرَ بِالْبُرِّ يَدًا بِيَدٍ كَيْفَ شِئْنَا , فَبَلَغَ هَذَا الْحَدِيثُ مُعَاوِيَةَ فَقَامَ , فَقَالَ: مَا بَالُ رِجَالٍ يُحَدِّثُونَ أَحَادِيثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ صَحِبْنَاهُ وَلَمْ نَسْمَعْهُ مِنْهُ , فَبَلَغَ ذَلِكَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ , فَقَامَ فَأَعَادَ الْحَدِيثَ , فَقَالَ: لَنُحَدِّثَنَّ بِمَا سَمِعْنَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" , وَإِنْ رَغِمَ مُعَاوِيَةُ. خَالَفَهُ قَتَادَةُ رَوَاهُ , عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ , عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ , عَنْ عُبَادَةَ.
مسلم بن یسار اور عبداللہ بن عبید کہتے ہیں کہ عبادہ بن صامت اور معاویہ رضی اللہ عنہما ایک جگہ اکٹھا ہوئے تو عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ ہم سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گیہوں گیہوں کے بدلے، جَو جَو کے بدلے اور کھجور کھجور کے بدلے بیچیں مگر نقدا نقد اور برابر برابر (ان دونوں راویوں میں سے کسی ایک نے کہا:) اور نمک نمک کے بدلے، (یہ دوسرے نے نہیں کہا اور پھر ان میں سے ایک نے کہا:) جس نے زیادہ دیا یا زیادہ کا مطالبہ کیا تو اس نے سود کا کام کیا، (یہ دوسرے نے نہیں کہا) اور آپ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم سونا چاندی سے، چاندی سونے سے، گیہوں جَو سے اور جَو گیہوں سے نقدا نقد بیچیں، جس طرح چاہیں (یعنی کم و زیادتی)۔ جب یہ حدیث معاویہ رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو انہوں نے کھڑے ہو کر کہا: کیا بات ہے آخر لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی حدیثیں بیان کرتے ہیں جو ہم نے نہیں سنیں حالانکہ ہم بھی آپ کی صحبت میں رہے، یہ بات عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو وہ کھڑے ہوئے اور دوبارہ حدیث بیان کی اور بولے: ہم تو اسے ضرور بیان کریں گے جو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے گرچہ معاویہ رضی اللہ عنہ کو یہ ناپسند ہو۔ قتادہ نے اس حدیث کو اس کے برعکس مسلم بن یسار سے، انہوں نے ابوالاشعث سے انہوں نے عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4566]
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ ایک منزل میں اکٹھے ہوئے تو حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ ”ہم سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے، جو جو کے بدلے، کھجوریں کھجوروں کے بدلے…“ (دونوں میں سے ایک استاد نے یہ الفاظ، جن میں نمک کا ذکر ہے، بیان کیے تھے جبکہ دوسرے نے بیان نہیں کیے) ”…اور نمک نمک کے بدلے بیچیں مگر جبکہ دونوں ایک دوسرے کے برابر ہوں (اور بیع نقد ہو)۔ جو شخص زیادہ دے گا یا لے گا، اس نے سودی کاروبار کیا“ (یہ الفاظ، جو شخص زیادہ دے گا یا لے گا اس نے سودی کاروبار کیا، بھی دونوں میں سے ایک استاد نے بیان کیے تھے، دوسرے نے بیان نہیں کیے) ”…البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اجازت دی کہ ہم سونے کو چاندی کے بدلے، چاندی کو سونے کے بدلے، گندم کو جو کے بدلے اور جو گندم کے بدلے جیسے چاہیں بیچیں بشرطیکہ سودا نقد ہو۔“ یہ حدیث حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو وہ کہنے لگے: عجیب بات ہے کہ کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی احادیث بیان کرتے ہیں جو ہم نے تو نہیں سنیں اگرچہ ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے ہیں۔ یہ بات حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو کھڑے ہو کر دوبارہ حدیث پڑھی اور فرمانے لگے: ہم نے جو بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے سنی ہے، ضرور بیان کریں گے اگرچہ معاویہ رضی اللہ عنہ اسے ناپسند ہی کرے۔ (امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ) قتادہ نے اس (محمد بن سیرین) کی مخالفت کی ہے۔ انھوں نے یہ روایت «مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ» سے بواسطہ «أَبُو الْأَشْعَثِ عَنْ عُبَادَةَ» بیان کی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4566]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 4564 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 1390
وَقَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ صُبَيْحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: الْوَرِقُ بِالْوَرِقِ، وَالذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ، وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ، عَيْنًا بِعَيْنٍ، أَوْ وَزْنًا بِوَزْنٍ... الْحَدِيثَ.
امام طیالسی نے ربیع بن صبیح اور محمد بن سیرین کے واسطے سے روایت کیا کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چاندی کا چاندی کے عوض، سونے کا سونے کے عوض، کھجور کا کھجور کے عوض، گندم کا گندم کے عوض، جو کا جو کے عوض اور نمک کا نمک کے عوض (تبادلہ) نقد بہ نقد یا وزن میں برابر برابر ہونا ضروری ہے“ (آخر تک حدیث)۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البيوع/حدیث: 1390]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه الربيع بن صبيح وثقه أبو زرعة وغيره وضعفه جماعة (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 115)»
«قال الدارقطني: يرويه الربيع بن صبيح واختلف عنه فرواه الأنصاري وحجاج بن منهال وغيرهما عن الربيع عن ابن سيرين عن أنس وعبادة بن الصامت وقال أبو بكر بن عياش عن الربيع عن الحسن عن أنس وعبادة واختلف فيه على ابن سيرين فرواه سلمة بن علقمة عن ابن سيرين عن مسلم بن يسار عن عبادة ورواه عقبة بن خالد الشني عن ابن سيرين عن شرحبيل بن حسنة عن عبادة بن الصامت وقول سلمة بن علقمة أشبه بالصواب (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 208)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1587، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1240، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4560، 4561، 4562، 4563، 4564، 4566، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3349، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2254، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22175، 22217، 22220، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2579، وأخرجه فتح الباري برقم: 2032، 2041، 2069، 2071، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14193، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2676»
«قال الدارقطني: يرويه الربيع بن صبيح واختلف عنه فرواه الأنصاري وحجاج بن منهال وغيرهما عن الربيع عن ابن سيرين عن أنس وعبادة بن الصامت وقال أبو بكر بن عياش عن الربيع عن الحسن عن أنس وعبادة واختلف فيه على ابن سيرين فرواه سلمة بن علقمة عن ابن سيرين عن مسلم بن يسار عن عبادة ورواه عقبة بن خالد الشني عن ابن سيرين عن شرحبيل بن حسنة عن عبادة بن الصامت وقول سلمة بن علقمة أشبه بالصواب (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 208)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1587، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1240، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4560، 4561، 4562، 4563، 4564، 4566، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3349، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2254، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22175، 22217، 22220، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2579، وأخرجه فتح الباري برقم: 2032، 2041، 2069، 2071، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14193، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2676»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن