🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شمائل ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (417)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کندھوں کے درمیان نبوت کی مہر تھی
شواہد الحدیث — شمائل ترمذي حدیث نمبر 19 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
شمائل ترمذی: 19
مصنف ابن ابی شیبہ: 33968
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى غُفْرَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، مِنْ وَلَدِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ، إِذَا وَصَفَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ - وَقَالَ: «بَيْنَ كَتِفَيْهِ خَاتَمُ النُّبُوَّةِ، وَهُوَ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ»
ابراہیم بن محمد جو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں، فرماتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت/حلیہ بیان کرتے۔۔۔ پھر انہوں نے طویل حدیث بیان کی جس میں فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کندھوں کے درمیان نبوت کی مہر تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین تھے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء في خاتم النبوة/حدیث: 19]
تخریج الحدیث: { «سنده ضعيف» }:
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں کے درمیان مہر نبوت تھی اور آپ خاتم النبیین و آخر النبیین ہیں، لیکن یہ روایت اپنے طول کے ساتھ بلحاظ سند ضعیف ہے۔ (دیکھئیے حدیث سابق: 7)
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32465 ترقیم الشثری: -- 33968
حدثنا عيسى بن يونس ، عن عمر مولى غفرة قال: حدثني إبراهيم بن محمد من ولد علي قال: كان علي إذا نعت رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لم يكن بالطويل الممغط ولا بالقصير المتردد، كان ربعة من الرجال، كان جعد الشعر، ولم يكن بالجعد القطط ولا بالسبط، كان جعدا رجلا، ولم يكن بالمطهم ولا المكلثم، كان في الوجه تدوير، ابيض مشربا حمرة، ادعج العينين، اهدب الاشفار، جليل المشاش والكتد، اجرد، ذا مسربة، شثن الكفين والقدمين، إذا مشى تقلع كانما يمشي في صبب، إذا التفت التفت معا، بين كتفيه خاتم النبوة وهو خاتم النبيين، اجود الناس كفا، واجرا الناس صدرا، واصدق الناس لهجة، واوفى الناس بذمة، والينهم عريكة، واكرمهم عشرة، من رآه بديهة هابه، ومن خالطه معرفة احبه، يقول ناعته: لم ار مثله قبله ولا بعده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م، هـ]: (عمرو).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (صفرة).
(٣) في [جـ، م]: (حدثني).
(٤) في [أ، ب، م]: (الممعَّط).
(٥) في [أ، ب]: (بالوجه).
(٦) في [أ، ب]: (حليل).
(٧) في [جـ]: (المساقس).
(٨) في [أ، ب]: (والكبد).
(٩) في [أ، ب]: (مشربة).
(١٠) زاد في [هـ]: (و).
(١١) في [أ، ب]: (وأحر).
(١٢) في [أ، ب]: (ذمة).
(١٣) تقديم وتأخير في: [أ، ب].
(١٤) ضعيف منقطع، عمر مولى غفرة ضعيف، وإبراهيم لم يدرك عليًا، أخرجه الترمذي (٣٦٣٨)، وابن سعد ١/ ٤١١، والبيهقي في الدلائل ١/ ٢٦٩، وابن عبد البر في التمهيد ٣/ ٢٩، ويعقوب في المعرفة ٣/ ٣٠٢، والخطيب في تاريخ بغداد ١١/ ٣٠، وابن عساكر ٣/ ٢٦١، وابن شبه في تاريخ المدينة (٩٦٨).

حضرت ابراہیم بن محمد جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت بیان فرماتے تو فرماتے کہ آپ نہ بہت لمبے تھے اور نہ بہت چھوٹے قد والے، آپ متوسط قد کے مالک تھے، اور آپ ہلکے گھنگریالے بالوں والے تھے اور بہت گھنگریالے بالوں والے تھے نہ بالکل سیدھے بالوں والے تھے، بلکہ آپ ہلکے خمدار بالوں والے تھے، آپ بہت گوشت والے تھے نہ گول چہرے والے، بلکہ آپ کے چہرے میں ہلکی گولائی تھی، آپ گوری رنگت والے تھے جس میں سرخی ملی ہوئی تھی، آپ کی آنکھ کی سیاہی شدید سیاہ تھی اور پلکیں لمبی تھیں۔ کندھوں کا بالائی اور درمیانی حصّہ مضبوط تھا، جسم پر بال نہ تھے اور آپ کے سینے پر ناف تک بالوں کی لڑی تھی، موٹی ہتھیلی اور قدموں والے تھے جب چلتے تو مضبوطی سے چلتے گویا ڈھلوان کی طرف جا رہے ہوں، جب کسی طرف مڑتے تو پورے مڑتے، آپ کے کندھوں کے درمیان نبوت کی مہر تھی، اور آپ خاتم النبیین تھے، سب سے زیادہ سخی اور سب سے زیادہ جری تھے، اور سب سے زیادہ سچے اور سب سے زیادہ وعدہ پورا کرنے والے تھے، اور سب سے زیادہ نرم طبیعت اور سب سے زیادہ عمدہ معاشرت والے تھے، جو آپ کو اچانک دیکھتا تو ہیبت زدہ ہوجاتا، اور جو مل جل کر معرفت کے ساتھ رہتا آپ سے محبت کرنے لگتا، آپ کی صفت بیان کرنے والا کہتا ہے کہ میں نے آپ جیسا آپ سے پہلے دیکھا نہ آپ کے بعد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33968]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف منقطع، عمر مولى غفرة ضعيف، وإبراهيم لم يدرك عليًا .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6311، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 695، 732، 731، 750، 751، 752، 753، 754، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4216، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3638، 3637، 3637 (م)، وأحمد فى «مسنده» برقم: 695، 755، 757، 807، 959، 961، 962، 1068، 1137، 1317، 1316، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 166، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 370، 369، والبزار فى «مسنده» برقم: 474، 645، 660، 665، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33969، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 5، 6، 7، 19، 124، 125، ترقيم محمد عوامة: 32465»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں