🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سوانح حیات: امام اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ
سوانح حیات​
خاندان و وطن::
ان کا وطن خراسان کا مشہور شہر مرو تھا لیکن انہوں نے نیشاپور میں مستقل سکونت اختیار کر لی تھی، [الانتقاء لابن عبدالبر، ص: 108] اس لیے مروزی اور نیشاپوری کہلاتے تھے، تمیمی اور حنظلی کی نسبتوں سے ان کا عربی النسل ہونا ظاہر ہوتا ہے۔