🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سوانح حیات: ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن اعظمی
سوانح حیات
سوانح حیات:
نام: ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن اعظمی
اور اب مختصراً محمد عبد اللہ اعظمی بھی کہتے ہیں۔
سنِ پیدائش: 1943م
ابتدائی تعلیم: شبلی کالج اعظم گڑھ
اسلامی تعلیم:
◈ عالمیت، فضیلت: جامعہ دار السلام، عمرآباد
◈ گریجویشن: الجامعۃ الاسلامیۃ المدینۃ المنورۃ
◈ ماسٹر: جامعۃ الملک عبد العزیز مکۃ المکرمۃ، جو اَب جامعۃ أم القریٰ کے نام سے جانی جاتی ہے۔
◈ ڈاکٹریٹ: جامعۃ الأزھر، مصر
مناصب: رابطہ عالمِ اسلامی مکہ مکرمہ میں مختلف مناصب پر فائز رہے، اور آخر میں انچارج ہیڈ آفس جنرل سکریٹری (مدیر مکتب الأمین العام لرابطۃ العالم الاسلامی) رہے۔
تعلیم وتدریس:
◈ 1399ھ میں جامعہ اسلامیہ میں بطورِ پروفیسر متعین ہوئے۔
◈ ڈاکٹریٹ کے مقالوں کی نگرانی اور ان کے مناقشے۔
ادارتی ذمہ داریاں:
◈ مدیر البحث العلمی
◈ مدیر مکتب الجالیات التابعۃ للجامعۃ الإسلامیۃ
◈ رکن مجلۃ الجامعۃ الاسلامیۃ
◈ عمید کلیۃ الحدیث
دعوتی اسفار: ہندوستان، پاکستان، مصر، اردن، آسٹریلیا،سری لنکا، انڈونیشیا، ملیشیا، نیپال، برطانیہ، الامارات العربیۃ وغیرہ۔
اساتذہ کے علاوہ جن مشائخ کے دروس سے زیادہ علمی استفادہ کیا ان میں سرِ فہرست:
◈ علامہ شیخ عبد اللہ بن حمید رحمہ اللہ (چیف جسٹس سعودی عرب)
◈ علامہ شیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ (وائس چانسلر جامعہ اسلامیہ اور پھر مفتی ٔ اعظم سعودی عرب)
علمی دروس: مسجدِ نبوی میں صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے درس۔
مرغوب مشغلہ:
◈ ہندی اور عربی میں مقالات کی کتابت اور تألیف ِ کتب۔
◈ پھر جامعہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یکسوئی سے علمی وتحقیقی کاموں میں مصروف ہو گئے، اور ہر طرح کی سرگرمیوں کو موقوف کر دیا۔​