الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:

بلوغ المرام
كتاب الصلاة
نماز کے احکام
حدیث نمبر: 189
وعن أبي ذر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا قام أحدكم في الصلاة فلا يمسح الحصى،‏‏‏‏ فإن الرحمة تواجهه» . رواه الخمسة بإسناد صحيح،‏‏‏‏ وزاد أحمد:«‏‏‏‏واحدة أو دع» .‏‏‏‏ وفي الصحيح عن معيقيب نحوه بغير تعليل.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص نماز ادا کر رہا ہو تو (سجدہ گاہ) سے سنگریزوں (کنکریوں) کو اپنے ہاتھ سے نہ ہٹائے۔ کیونکہ (اس وقت) رحمت خداوندی نمازی کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔
اسے پانچوں یعنی احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ مسند احمد میں اتنا اضافہ ہے کہ (اگر کنکریاں ہٹانا ہی ہیں تو) ایک مرتبہ ہٹا دو یا چھوڑ دو۔ اور صحیح بخاری میں یہی روایت معیقیب سے مروی ہے اس میں سبب کا بیان نہیں ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 189]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب في مسح الحصي في الصلاة، حديث:945، والترمذي، الصلاة، حديث:379، والنسائي، الصلاة، حديث:1192، وابن ماجه، الصلاة، حديث:1027، وأحمد:5 /150، وحديث معيقيب أخرجه البخاري، العمل في الصلاة، حديث: 1207، ومسلم، الصلاة، حديث:546.»

حدیث نمبر: 190
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: سألت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن الالتفات في الصلاة؟ فقال:«هو اختلاس يختلسه الشيطان من صلاة العبد» .‏‏‏‏ رواه البخاري. وللترمذي وصححه: «‏‏‏‏إياك والالتفات في الصلاة،‏‏‏‏ فإنه هلكة،‏‏‏‏ فإن كان لا بد ففي التطوع» .‏‏‏‏
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آنکھوں کے گوشوں سے نماز کے دوران ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں دریافت کیا۔ ارشاد فرمایا یہ تو شیطان کا جھپٹا ہے جس کے ذریعہ شیطان انسان کی نماز کو جھپٹ لیتا ہے۔ (بخاری) ترمذی کی حدیث، جسے انہوں نے صحیح قرار دیا ہے میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز میں التفات (ادھر ادھر نظر دوڑانے) سے بچنے کی کوشش کرو یہ موجب ہلاکت ہے۔ اگر شدید اور ناگزیر مجبوری لاحق ہو تو نوافل میں ایسا کیا جا سکتا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 190]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، با الا لتفات في الصلاة، حديث: 751، وحديث أنس أخرجه الترمذي، الجمعة، حديث:589.»

حدیث نمبر: 191
وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا كان أحدكم في الصلاة فإنه يناجي ربه فلا يبصقن بين يديه ولا عن يمينه،‏‏‏‏ ولكن عن شماله تحت قدمه» .‏‏‏‏ متفق عليه. وفي رواية: «‏‏‏‏أو تحت قدمه» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی نماز میں ہوتا ہے تو وہ اپنے پروردگار سے باتیں کر رہا ہوتا ہے (لہذا ایسی حالت میں) اپنے سامنے کی طرف اور دائیں جانب نہ تھوکے بلکہ اپنی بائیں جانب پاؤں کے نیچے (تھوکے)۔ (بخاری و مسلم) اور ایک روایت میں ہے کہ بائیں طرف یا اپنے پاؤں کے نیچے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 191]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب ليبصق عن يساره أو تحت قدمه اليسرٰي، حديث:413، ومسلم، المساجد، باب النهي عن البصاق في المسجد...، حديث:551.»

حدیث نمبر: 192
وعنه قال: كان قرام لعائشة رضي الله عنها،‏‏‏‏ سترت به جانب بيتها،‏‏‏‏ فقال لها النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏أميطي عنا قرامك هذا،‏‏‏‏ فإنه لا تزال تصاويره تعرض لي في صلاتي» .‏‏‏‏ رواه البخاري. واتفقا على حديثها في قصة أنبجانية أبي جهم وفيه: «‏‏‏‏فإنها ألهتني عن صلاتي» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک زیبائشی چادر (برائے پردہ) تھی جو انہوں نے اپنے حجرے کے ایک طرف لٹکا رکھی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ زیبائشی چادر کو میرے سامنے سے ہٹا دو کیونکہ اس کی تصویریں میری نماز میں میرے سامنے آتی ہیں (نماز میں خلل اندازی کا باعث بنتی ہیں)۔ بخاری اور مسلم دونوں ابوجہم کی چادر انبجانیہ کے قصہ پر متفق ہیں اس میں ہے کہ اس چادر نے مجھے میری نماز سے غافل کر دیا۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 192]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب إذا صلي في ثوب مصلب أو تصاوير...، حديث:374، وحديث أنبجانية أبي جهم أخرجه البخاري، الصلاة، حديث: 373، ومسلم، المساجد، حديث:556.»

حدیث نمبر: 193
وعن جابر بن سمرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لينتهين أقوام يرفعون أبصارهم إلى السماء في الصلاة،‏‏‏‏ أو لا ترجع إليهم» .‏‏‏‏ رواه مسلم. وله عن عائشة رضي الله عنها قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏لا صلاة بحضرة طعام ولا هو يدافعه الأخبثان» .‏‏‏‏
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان قوم نماز میں اپنی نظریں آسمان کی جانب اٹھانے سے باز آ جائے ورنہ ایسا نہ ہو کہ پھر ان کی نظریں واپس ہی نہ آئیں (یعنی نابینا ہو جائیں)۔ (مسلم) اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ جب کھانا حاضر ہو اور قضائے حاجت پیش ہو تو نماز نہیں ہوتی۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 193]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصلاة، باب النهي عن رفع البصر إلي السماء في الصلاة، حديث:428، وحديث عائشة أخرجه مسلم، المساجد، حديث:560.»

حدیث نمبر: 194
وعن أبي هريرة رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «التثاؤب من الشيطان،‏‏‏‏ فإذا تثاءب أحدكم فليكظم ما استطاع» .‏‏‏‏ رواه مسلم والترمذي،‏‏‏‏ وزاد: «‏‏‏‏في الصلاة» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جمائی کا آنا شیطانی حرکت ہے۔ تم سے اگر کسی کو جمائی آ جائے تو حتیٰ الوسع اسے روکنے کی کوشش کرے۔ (مسلم و ترمذی) ترمذی نے اپنی روایت میں، نماز میں، کا اضافہ نقل کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 194]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الزهد، باب تشميت العاطس، وكراهة التثاؤب، حديث:2954 والترمذي، الصلاة، حديث:370.»

6. باب المساجد
6. مساجد کا بیان
حدیث نمبر: 195
عن عائشة رضي الله عنها قالت: أمر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ببناء المساجد في الدور،‏‏‏‏ وأن تنظف وتطيب. رواه أحمد وأبو داود والترمذي،‏‏‏‏ وصحح إرساله.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں میں جائے نماز متعین کرنے اور ان کو صاف ستھرا رکھنے کا حکم دیا تھا۔
اسے احمد، ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اس کے مرسل ہونے کو صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 195]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب اتخاذ المساجد في الدور، حديث:455، والترمذي، الجمعة، حديث:594، 595، وأحمد:5 /17، 371، 6 /269.»

حدیث نمبر: 196
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏قاتل الله اليهود اتخذوا قبور أنبيائهم مساجد» .‏‏‏‏ متفق عليه،‏‏‏‏ وزاد مسلم: «‏‏‏‏والنصارى» .‏‏‏‏ولهما من حديث عائشة رضي الله عنها: «‏‏‏‏كانوا إذا مات فيهم الرجل الصالح بنوا على قبره مسجدا» .‏‏‏‏ وفيه: «‏‏‏‏أولئك شرار الخلق» .‏‏‏‏
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ یہودیوں کو غارت و برباد کرے انہوں نے انبیاء کرام کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا تھا۔
اسے بخاری و مسلم دونوں نے روایت کیا ہے اور مسلم نے نصاریٰ کے لفظ کا اضافہ بھی نقل کیا ہے۔ بخاری و مسلم میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب ان میں صالح آدمی فوت ہو جاتا ہے تو یہ اس کی قبر کو سجدہ گاہ بنا لیتے۔ اس حدیث میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ یہ بدترین مخلوق ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 196]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب (55)، حديث:437، ومسلم، المساجد، باب النهي عن بناء المساجد علي القبور...، حديث: 530، وحديث عائشة أخرجه البخاري، الصلاة، حديث:427، ومسلم، المساجد، حديث:528.»

حدیث نمبر: 197
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: بعث النبي صلى الله عليه وآله وسلم خيلا فجاءت برجل،‏‏‏‏ فربطوه بسارية من سواري المسجد. الحديث. متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مختصر سا دستہ کسی طرف روانہ کیا۔ یہ لوگ ایک (مشرک) مرد کو (گرفتار کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں) لائے اور اس کو مسجد (نبوی) کے ستونوں میں سے ایک ستون کے ساتھ باندھ دیا (قید کر دیا)۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 197]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب الاغتسال إذا أسلم، وربط الأسير...، حديث:462، ومسلم، الجهاد والسير، باب ربط الأسير وحبسه وجواز المن عليه، حديث:1764.»

حدیث نمبر: 198
وعنه أن عمر رضي الله عنه مر بحسان ينشد في المسجد،‏‏‏‏ فلحظ إليه،‏‏‏‏ فقال: قد كنت أنشد فيه،‏‏‏‏ وفيه من هو خير منك. متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی یہ حدیث بھی مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا گزر سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، وہ مسجد میں اشعار پڑھ رہے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف گھور کر دیکھا (اس پر) سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے کہا (گھورتے کیوں ہیں؟) میں تو اس وقت مسجد میں شعر پڑھا کرتا تھا جب مسجد میں وہ ذات گرامی موجود ہوتی تھی جو آپ سے افضل تھی (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم )۔ (بخاری ومسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 198]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، بدء الخلق، باب ذكر الملائكة صلوات الله عليهم، حديث:3212، ومسلم، فضائل الصحابة، باب فضائل حسان بن ثابت، حديث:2485.»


Previous    3    4    5    6    7    8    9    10    11    Next