الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:

بلوغ المرام
كتاب الصلاة
نماز کے احکام
حدیث نمبر: 159
عَنْ جَابِرٍ‏- رَضِيَ اَللَّهُ عَنْهُ‏- أَنَّ رَسُولَ اَللَّهِ ‏- صلى الله عليه وسلم ‏-قَالَ: مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ اَلنِّدَاءَ: اَللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ اَلدَّعْوَةِ اَلتَّامَّةِ , وَالصَّلَاةِ اَلْقَائِمَةِ , آتِ مُحَمَّدًا اَلْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ , وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا اَلَّذِي وَعَدْتَهُ , حَلَّتْ لَهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ اَلْقِيَامَةِ أَخْرَجَهُ اَلْأَرْبَعَةُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس آدمی نے اذان سن کر یہ دعا کی تو اس کے لیے قیامت کے دن میری شفاعت حلال ہو گئی۔ «اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وأبعثه مقاما محمودا الذي وعدته حلت له شفاعتي يوم القيامة» اے اللہ! اے اس کامل دعا اور قائم ہونے والی نماز کے مالک! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ (مقام محمود) اور فضیلت عطا فرما اور مقام محمود پر جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے پہنچا دے (بھیج دے) تو اس کے لیے قیامت کے روز میری شفاعت حلال ہو گئی۔ اسے ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ چاروں نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 159]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب الدعاء عند النداء، حديث:614، وأبوداود، الصلاة، حديث:529، والترمذي، الصلاة، حديث:211، والنسائي، الصلاة، حديث: 681، وابن ماجه، الصلاة، حديث:722.»

3. باب شــروط الصلاة
3. شرائط نماز کا بیان
حدیث نمبر: 160
عن علي بن طلق رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا فسا أحدكم في الصلاة فلينصرف وليتوضأ وليعد الصلاة» .‏‏‏‏ رواه الخمسة وصححه ابن حبان.
سیدنا علی بن طلق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوران نماز جب تم میں سے کسی کی ہوا خارج ہو جائے تو وہ واپس جائے، ازسرنو (دوبارہ سے) وضو کرے اور نماز دوبارہ پڑھے۔
اسے احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 160]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب من يحدث في الصلاة، حديث: 205، والترمذي، الرضاع، حديث:1164، وأحمد:1 /86، والنسائي في الكبرٰي، حديث:9024-9026، وابن ماجه: لم أجده، وابن حبان(الموارد)، حديث:204.»

حدیث نمبر: 161
وعن عائشة رضي الله عنها أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا يقبل الله صلاة حائض إلا بخمار» .‏‏‏‏ رواه الخمسة إلا النسائي وصححه ابن خزيمة.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جسے حیض آتا ہے (یعنی وہ عورت جو بالغہ ہے) اللہ تعالیٰ اس کی نماز دوپٹہ (اوڑھنی) کے بغیر قبول نہیں کرتا۔
اسے بجز نسائی کے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 161]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب المرأة تصلي بغير خمار، حديث:641، والترمذي، الصلاة، وابن ماجه، الطهارة، حديث:655، وأحمد:6 /218، وابن خزيمة:1 /380، حديث:775.»

حدیث نمبر: 162
وعن جابر رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال له:«‏‏‏‏إذا كان الثوب واسعا فالتحف به في الصلاة» .‏‏‏‏ ولمسلم: «‏‏‏‏فخالف بين طرفيه وإن كان ضيقا فاتزر به» .‏‏‏‏متفق عليه. ولهما من حديث أبي هريرة رضي الله عنه: «‏‏‏‏لا يصلي أحدكم في الثوب الواحد ليس على عاتقه منه شيء» .‏‏‏‏
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا جب کپڑا بڑا اور فراخ ہو تو (نماز میں) کپڑا خوب (جسم پر) لپیٹ لو۔ اور مسلم کی روایت میں ہے کہ کپڑا کشادہ ہو تو کپڑے کے دونوں کناروں کو کندھوں پر دونوں طرف ڈال لو اور اگر کپڑا تنگ اور چھوٹا ہو تو اسے تہبند کی صورت میں باندھ لو۔ (بخاری و مسلم)
اور بخاری و مسلم میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ تم میں سے کوئی ایک کپڑے میں نماز نہ پڑھے جب تک کہ اس کپڑے کا کوئی حصہ اس کے کندھوں پر نہ ہو۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 162]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب إذا كان الصوب ضيقًا، حديث:361، ومسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة النبي صلي الله عليه وسلم ودعائه بالليل، حديث:766، 3010، وحديث أبي هريرة أخرجه البخاري، الصلاة، حديث:359، ومسلم، الصلاة، حديث:516.»

حدیث نمبر: 163
وعن أم سلمة رضي الله عنها أنها سألت النبي صلى الله عليه وآله وسلم: أتصلي المرأة في درع وخمار بغير إزار؟ قال: «‏‏‏‏إذا كان الدرع سابغا يغطي ظهور قدميها» .‏‏‏‏ أخرجه أبو داود. وصحح الأئمة وقفه.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ (کیا) کوئی عورت تہبند کے بغیر محض کرتے اور اوڑھنی میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کرتا اگر اتنا لمبا ہو کہ قدم کی پشت تک پہنچ جاتا ہے تو جائز ہے۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ائمہ نے اس کے موقوف ہونے کو صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 163]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب في كم تصلي المرأة، حديث:639(موقوفًا)، و:640(مرفوعًا)وسنده ضعيف أيضًا.»

حدیث نمبر: 164
وعن عامر بن ربيعة رضي الله عنه قال: كنا مع النبي صلى الله عليه وآله وسلم في ليلة مظلمة فأشكلت علينا القبلة فصلينا. فلما طلعت الشمس إذا نحن صلينا إلى غير القبلة فنزلت «فأينما تولوا فثم وجه الله» . أخرجه الترمذي ضعفه.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک تاریک و اندھیری رات میں ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، قبلہ کا رخ شناخت کرنا ہم پر دشوار و مشکل ہو گیا۔ ہم نے (اندازاً قبلہ کا رخ متعین کر کے) نماز پڑھ لی۔ جب آفتاب طلوع ہوا تو معلوم ہوا کہ ہم نے غیر قبلہ کی جانب رخ کر کے نماز پڑھی تھی۔ پس پھر یہ آیت نازل ہوئی «فأينما تولوا فثم وجه الله» پس جدھر تم رخ کرو گے اسی طرف اللہ کی ذات موجود ہے۔ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور ضعیف قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 164]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، تفسير القرآن، باب ومن سورة البقرة، حديث:2957، وابن ماجه، الصلاة، حديث:1020* عاصم بن عبيدالله ضعيف(تقريب)، وللحديث شاهد ضعيف عند البيهقي:2 /11.»

حدیث نمبر: 165
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ما بين المشرق والمغرب قبلة» ‏‏‏‏ رواه الترمذي وقواه البخاري.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مشرق اور مغرب کے مابین قبلہ ہے۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور بخاری نے قوی قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 165]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء أن ما بين المشرق والمغرب قبلة، حديث:342-344، وقال:حسن صحيح.»

حدیث نمبر: 166
وعن عامر بن ربيعة رضي الله عنه قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي على راحلته حيث توجهت به.متفق عليه،‏‏‏‏ زاد البخاري: يومىء برأسه ولم يكن يصنعه في المكتوبة. ولأبي داود من حديث أنس رضي لله عنه: وكان إذا سافر فأراد أن يتطوع استقبل بناقته القبلة فكبر،‏‏‏‏ ثم صلى حيث كان وجه ركابه. وإسناده حسن.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اونٹنی پر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ اونٹنی جس طرف بھی رخ کرتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے رہتے۔ (بخاری و مسلم)
اور بخاری نے اتنا اضافہ بھی نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر مبارک سے اشارہ کے ساتھ (نماز ادا) فرما رہے تھے۔ فرض نماز میں ایسا نہ کرتے تھے۔ اور ابوداؤد میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر کرتے اور نماز نفل ادا کرنا چاہتے تو (ایک مرتبہ) اپنی اونٹنی کا رخ قبلہ کی طرف موڑ دیتے اس کے بعد پھر سواری کا رخ جس جانب بھی ہو جاتا نماز پڑھتے رہتے۔ اس حدیث کی سند حسن ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 166]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، تقصير الصلاة، باب صلاة التطوع علي الدواب وحيثما توجهت، حديث:1093-1097، ومسلم، صلاة المسافرين، باب جواز صلاة النافلة علي الدابة في السفر حيث توجهت، حديث:701، وحديث أنس أخرجه أبوداود، الصلاة، حديث:1225، وإسناده حسن كما قال الحافظ رحمه الله .»

حدیث نمبر: 167
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏الأرض كلها مسجد إلا المقبرة والحمام» .‏‏‏‏ رواه الترمذي وله علة.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قبرستان اور حمام کے ماسوا ساری زمین مسجد ہے (جہاں چاہے نماز پڑھ لے)۔ (ترمذی) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 167]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء أن الأرض كلها مسجد إلا المقبرة والحمام، حديث:317، وللحديث علة وهي مردودة.»

حدیث نمبر: 168
وعن ابن عمر رضي الله عنهما: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى أن يصلى في سبع مواطن: المزبلة والمجزرة والمقبرة وقارعة الطريق والحمام ومعاطن الإبل وفوق ظهر بيت الله تعالى. رواه الترمذي وضعفه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات مقامات پر نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے کوڑا کرکٹ (ڈالنے) کی جگہ، ذبح خانہ، قبرستان، شارع عام، حمام، اونٹ باندھنے کی جگہ (باڑا) اور بیت اللہ کی چھت پر۔
ترمذی نے اسے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 168]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء في كراهية ما يصلي إليه وفيه، حديث:346 وسنده ضعيف، وله شاهد ضعيف عند ابن ماجه، الصلاة، حديث:747.»


Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next