الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:

بلوغ المرام
كتاب الصلاة
نماز کے احکام
حدیث نمبر: 149
وعن جابر بن سمرة قال: صليت مع النبي صلى الله عليه وآله وسلم العيدين غير مرة ولا مرتين بغير أذان ولا إقامة. رواه مسلم. ونحوه في المتفق عليه عن ابن عباس رضي الله عنهما وغيره.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ایک، دو مرتبہ نہیں متعدد مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز عیدین پڑھی ہے۔ اس کیلئے نہ اذان کہی جاتی تھی اور نہ ہی اقامت۔
اس روایت کو مسلم نے روایت کیا ہے اور بخاری و مسلم میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 149]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة العيدين، حديث:887، وحديث ابن عباس أخرجه مسلم، صلاة العيدين حديث:886، والبخاري، العيدين، حديث: 960.»

حدیث نمبر: 150
وعن أبي قتادة رضي الله عنه في الحديث الطويل في نومهم عن الصلاة ثم أذن بلال فصلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم كما كان يصنع كل يوم. رواه مسلم. وله عن جابر رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم أتى المزدلفة،‏‏‏‏ فصلى بها المغرب والعشاء بأذان واحد وإقامتين. وله عن ابن عمر رضي الله عنهما: جمع النبي صلى الله عليه وآله وسلم بين المغرب والعشاء بإقامة واحدة. وزاد أبو داود: لكل صلاة.وفي رواية له: ولم يناد في واحدة منهما.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے (ایک لمبی حدیث جس میں دوران سفر غلبہ نیند اور تھکاوٹ سفر کی وجہ سے سو جانے کا ذکر ہے) مروی ہے، جب نیند سے بیداری ہوئی تو پھر بلال رضی اللہ عنہ نے اذان کہی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح نماز پڑھی جس طرح روزانہ پڑھتے تھے۔ (مسلم) اور مسلم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ میں پہنچے تو وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب اور عشاء کی نماز ایک اذان اور دو اقامتوں سے پڑھی اور مسلم ہی میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب اور عشاء دونوں نمازیں جمع کر کے ایک ہی اقامت کے ساتھ ادا فرمائیں اور ابوداؤد نے اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ ہر نماز کیلئے تکبیر کہی گئی اور اسی کی ایک روایت میں منقول ہے کہ ان دونوں نمازوں میں سے کسی کے لئے بھی اذان نہیں کہی گئی۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 150]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساجد، باب قضاء الصلاة الفائتة واستحباب تعجيل قضائها، حديث:681 وحديث جابرأخرجه مسلم، الحج، حديث:1218 وحديث ابن عمر أخرجه مسلم، الحج، حديث: 1288، وأبوداود، المناسك، حديث:1927-1930.»

حدیث نمبر: 151
وعن ابن عمر وعائشة رضي الله عنهم قالا: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن بلالا يؤذن بليل فكلوا واشربوا حتى ينادي ابن أم مكتوم» ‏‏‏‏ وكان رجلا أعمى لا ينادي حتى يقال له: أصبحت أصبحت. متفق عليه وفي آخره إدراج.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا دونوں سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ نے فرمایا بلال (رضی اللہ عنہ) رات کو اذان کہتا ہے تم لوگ ابن ام مکتوم (رضی اللہ عنہ) کی اذان تک کھا پی لیا کرو۔ ابن ام مکتوم (رضی اللہ عنہ) نابینا آدمی تھے جب تک لوگ انہیں یہ نہ کہتے کہ (صبح ہو گئی ‘ صبح ہو گئی) وہ اذان نہ کہتے تھے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 151]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، با أذان الأعمي إذا كان له من يُخْبِرُهُ، حديث:617، ومسلم الصيام، باب بيان أن الدخول في الصوم يحصل بطلوع الفجر...، حديث:1092* وفي آخره إدراج، يعني كلام بعض الرواة أدرج في الحديث وليس من كلام النبي صلي الله عليه وسلم وهو قوله:"كان رجلاً أعمي...، فإنه من كلام الزهري أو ابن عمر رضي الله عنهما.»

حدیث نمبر: 152
وعن ابن عمر رضي الله عنهما أن بلالا أذن قبل الفجر فأمره النبي صلى الله عليه وآله وسلم أن يرجع فينادي:«‏‏‏‏ألا إن العبد نام» .‏‏‏‏ رواه أبو داود وضعفه.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ (ایک روز) بلال رضی اللہ عنہ نے طلوع فجر سے پہلے ہی اذان کہہ دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے انہیں دوبارہ اذان کہنے کا حکم دیا (تو بلال رضی اللہ عنہ نے یہ الفاظ کہ کر منادی کی) خبردار! سنو بندہ کو نیند آ گئی تھی۔ ابوداؤد نے اسے روایت کیا اور ضعیف قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 152]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب في الأذان قبل دخول الوقت، حديث:532* حماد بن سلمة أخطأ في رفعه كما اتفق أئمة الحديث كأحمد والبخاري وأبي داود والترمذي وغيرهم، وللحديث شاهد ضعيف عند البهقي:1 /383.»

حدیث نمبر: 153
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا سمعتم النداء فقولوا مثل ما يقول المؤذن» .‏‏‏‏ متفق عليه. وللبخاري عن معاوية رضي الله عنه مثله. ولمسلم عن عمر رضي الله عنه في فضل القول كما يقول المؤذن كلمة كلمة سوى الحيعلتين فيقول:" لا حول ولا قوة إلا بالله".
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم اذان سنو تو تم بھی اسی طرح کہتے جاؤ جس طرح مؤذن کہہ رہا ہے۔ (بخاری و مسلم)
بخاری میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح روایت ہے۔ اور مسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے جو مؤذن کے جواب میں اسی طرح ایک ایک کلمہ کہنے کی فضیلت کے بارے میں ہے بجز «حی علی الصلاة» اور «حی علی الفلاح» کے کہ ان کلمات کی جگہ «لا حول ولا قوة إلا بالله» کہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 153]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب ما يقول إذا سمع المنادي، حديث: 611، ومسلم، الصلاة، باب استحباب القول مثل قول المؤذن لمن سمعه، حديث: 383، وحديث معاوية أخرجه البخاري، الأذان، حديث:612، وحديث عمر أخرجه مسلم، الصلاة، حديث:385.»

حدیث نمبر: 154
وعن عثمان بن أبي العاص رضي الله عنه قال: يا رسول الله اجعلني إمام قومي. فقال: «‏‏‏‏أنت إمامهم واقتد بأضعفهم واتخذ مؤذنا لا يأخذ على أذانه أجرا» .‏‏‏‏ أخرجه الخمسة وحسنه الترمذي وصححه الحاكم.
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! مجھے میری قوم کا امام مقرر فرما دیں۔ ارشاد ہوا تم ان کے امام ہو (تمہیں تمہاری قوم کا امام مقرر کر دیا گیا) ان میں کمزور و ضعیف لوگوں کا خیال رکھو اور مؤذن ایسے آدمی کو مقرر کرو جو اذان کہنے کی اجرت نہ طلب کرے۔
اس کو احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 154]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب أخذ الأجر علي التأذين، حديث:531، والترمذي، الصلاة، حديث:209، والنسائي، الصلاة، حديث: 673، وابن ماجه، الصلاة، حديث:714، وأحمد: 4 /217، والحاكم في المستدرك:1 /201 وقال: علي شرط مسلم وصححه، ووافقه الذهبي.»

حدیث نمبر: 155
وعن مالك بن الحويرث رضي الله عنه قال: قال لنا النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا حضرت الصلاة فليؤذن لكم أحدكم» ‏‏‏‏ الحديث. أخرجه السبعة.
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے ارشاد فرمایا جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے کوئی آدمی تمہیں بلانے کے لیے اذان کہے۔ پھر پوری حدیث بیان کی۔
اسے ساتوں یعنی احمد، بخاری، مسلم، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 155]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب اليؤذن في السفر مؤذن واحد، حديث: 628، ومسلم، المساجد، باب من أحق بالإمامة، حديث:674، وأبوداود، الصلاة، حديث:589، والنسائي، الصلاة، حديث:636، وابن ماجه، الصلاة، حديث: 979، وأحمد:3 /436 و5 /53»

حدیث نمبر: 156
وعن جابر رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال لبلال: «‏‏‏‏إذا أذنت فترسل وإذا أقمت فاحدر واجعل بين أذانك وإقامتك مقدار ما يفرغ الاكل من أكله» ‏‏‏‏ الحديث رواه الترمذي وضعفه. وله عن أبي هريرة رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا يؤذن إلا متوضىء» .‏‏‏‏ وضعفه أيضا.وله عن زياد بن الحارث رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ومن أذن فهو يقيم» .‏‏‏‏ وضعفه أيضا. ولأبي داود من حديث عبد الله بن زيد أنه قال: أنا رأيته يعني الأذان وأنا كنت أريده. قال: «‏‏‏‏فأقم أنت» . وفيه ضعف أيضا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا جب اذان کہو تو ٹھہر ٹھہر کر کہو اور تکبیر ذرا جلدی جلدی کہو۔ اذان اور اقامت کے درمیان اتنا وقفہ کرو کہ کھانا کھانے والا اپنے کھانے سے فارغ ہو کر جماعت میں شریک ہو سکے۔ پھر پوری حدیث بیان کی۔
اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور ضعیف قرار دیا ہے۔ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وضو کے بغیر کوئی اذان نہ کہے۔ ترمذی نے اسے بھی ضعیف قرار دیا ہے۔ اور ترمذی نے زیاد بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا جو اذان کہے وہی اقامت کہے۔ ترمذی نے اسے بھی ضعیف قرار دیا ہے۔ اور ابوداؤد میں عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ میں نے اذان کو خواب میں دیکھا تھا۔ میری تمنا تھی کہ مجھے مؤذن مقرر کیا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم تکبیر کہا کرو اس میں بھی ضعف ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 156]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء في الترسل في الأذان، حديث:195* عبدالمنعم متروك وشيخه ضعيف، انظر التقريب وغيره، وللحديث شواهد ضعيفة عند الحاكم:1 /204 وغيره، وحديث أبي هريرة أخرجه الترمذي، الصلاة، حديث: 200 وسنده ضعيف، قال البهقي:1 /397"هكذا رواه معاوية بن يحيي وهو ضعيف"، وحديث زياد بن الحارث أخرجه الترمذي، الصلاة، حديث:199 وسنده ضعيف، فيه الإفريقي وهو ضعيف مشهور بالضعف، وحديث عبدالله بن زيد أخرجه أبوداود، الصلاة، حديث:512 وسنده ضعيف، محمد بن عمرو اثنان، أحدهما ضعيف، وعلله البخاري بأن بعض رواته لم يذكر سماعه من شيخه.»

حدیث نمبر: 157
وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «المؤذن أملك بالأذان والإمام أملك بالإقامة» .‏‏‏‏ رواه ابن عدي وضعفه.وللبيهقي نحوه عن علي رضي الله عنه من قوله.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مؤذن اذان کا زیادہ حقدار ہے اور امام تکبیر کہنے کا زیادہ حق رکھتا ہے۔
اسے ابن عدی نے روایت کیا ہے اور ضعیف قرار دیا ہے اور بیہقی میں بھی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اسی طرح منقول ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 157]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن عدي في الكامل: 4 /1327*شريك القاضي والأعمش عنعنا، وفيه علة أخري، وقول علي أخرجه البيهقي:2 /19 وسنده صحيح.»

حدیث نمبر: 158
وعن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يرد الدعاء بين الأذان والإقامة» .‏‏‏‏ رواه النسائي وصححه ابن خزيمة.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ اذان اور اقامت کے درمیانی وقفہ میں دعا مسترد نہیں کی جاتی۔
اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 158]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي في الكبرٰي، حديث:9895، وعمل اليوم والليلة:267، وابن خزيمة:1 /222، حديث: 427، وابن حبان (الموارد)، حديث:296، وانظر سنن أبي داود بتحقيقي:521.»


Previous    1    2    3    4    5    6    7    Next