الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:

بلوغ المرام
كتاب البيوع
خرید و فروخت کے مسائل
حدیث نمبر: 658
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: نهى عمر عن بيع أمهات الأولاد،‏‏‏‏ فقال: لا تباع،‏‏‏‏ ولا توهب،‏‏‏‏ ولاتورث،‏‏‏‏ يستمتع بها ما بدا له،‏‏‏‏ فإذا مات فهي حرة. رواه البيهقي ومالك،‏‏‏‏ وقال: رفعه بعض الرواة فوهم.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ام ولد کو فروخت کرنے سے منع کیا اور فرمایا کہ نہ یہ فروخت ہو سکتی ہے اور نہ ہبہ کی جا سکتی ہے اور نہ میراث میں تقسیم ہو سکتی ہے۔ جب تک مالک چاہے اس سے فائدہ اٹھائے اور جب فوت ہو جائے تو وہ آزاد ہے۔ اسے بیہقی اور مالک نے روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ بعض نے اسے مرفوع کہا ہے جو وہم ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 658]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك في الموطأ:2 /776، والبيهقي:10 /342، 343.»

حدیث نمبر: 659
وعن جابر رضي الله تعالى عنه قال: كنا نبيع سرارينا أمهات الأولاد،‏‏‏‏ والنبي صلى الله عليه وآله وسلم حي،‏‏‏‏ لا يرى بذلك بأسا. رواه النسائي وابن ماجه والدارقطني،‏‏‏‏ وصححه ابن حبان.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ام ولد لونڈیوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں فروخت کر دیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں کوئی قباحت و مضائقہ نہیں سمجھتے تھے۔ اسے نسائی، ابن ماجہ اور دارقطنی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 659]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، العتق، باب أمهات الأولاد، حديث:2517، والنسائي في الكبرٰي:3 /199، حديث:5039، والدارقطني:4 /135، وابن حبان(الإحسان):6 /265، حديث:4308.»

حدیث نمبر: 660
وعن جابر بن عبد الله رضي الله تعالى عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن بيع فضل الماء. رواه مسلم،‏‏‏‏ وزاد في رواية: وعن بيع ضراب الجمل.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زائد از ضرورت پانی کو فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (مسلم) اور ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اونٹ کی جفتی کا معاوضہ لینا بھی ممنوع ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 660]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساقاة، باب تحريم بيع فضل الماء الذي يكون بالفلاة، حديث:1565.»

حدیث نمبر: 661
وعن ابن عمر رضي الله تعالى عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن عسب الفحل. رواه البخاري.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نر کی جفتی کے معاوضہ کو ممنوع قرار دیا ہے۔ (بخاری) [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 661]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري،الإجارة، باب عسب الفحل، حديث:2284.»

حدیث نمبر: 662
وعنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن بيع حبل الحبلة،‏‏‏‏ وكان بيعا يتبايعه أهل الجاهلية،‏‏‏‏ كان الرجل يبتاع الجزور إلى أن تنتج الناقة،‏‏‏‏ ثم تنتج التي في بطنها. متفق عليه،‏‏‏‏ واللفظ للبخاري.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حبل الحبلہ کی بیع سے منع فرمایا ہے اور یہ بیع دور جاہلیت میں تھی کہ آدمی اونٹنی اس شرط پر خریدتا کہ اس کی قیمت اس وقت دے گا جب اونٹنی بچہ جنے، پھر وہ بچہ جو اونٹنی کے پیٹ میں ہے وہ (ایک آگے بچہ) جنے۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 662]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع الغرر وحبل الحبلة، حديث:2143، ومسلم، البيوع، باب تحريم بيع حبل الحبلة، حديث:1514.»

حدیث نمبر: 663
وعنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن بيع الولاء وعن هبته. متفق عليه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ہی یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ولاء کے فروخت کرنے اور اس کے ہبہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 663]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الفرائض، باب إثم من تبرأ من مواليه، حديث:6756، ومسلم، العتق، باب النهي عن بيع الولاء وهبة، حديث:1506.»

حدیث نمبر: 664
وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن بيع الحصاة،‏‏‏‏ وعن بيع الغرر. رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکری پھینک کر تجارت کرنے اور دھوکے کی تجارت سے منع فرمایا ہے۔ (مسلم) (نوٹ: کنکری والی تجارت سے مراد یہ ہے کہ خریدنے والا کچھ روپے کے بدلے میں کنکری پھینکتا اور وہ کنکری جس چیز کو لگتی وہ لے جاتا۔) [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 664]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، البيوع، باب بطلان بيع الحصاة والبيع الذي فيه غرر، حديث:1513.»

حدیث نمبر: 665
وعنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من اشترى طعاما فلا يبعه حتى يكتاله» رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کوئی غلہ خریدے تو جب تک اسے ماپ (ناپ) نہ لے، اسے فروخت نہ کرے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 665]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، البيوع، باب بطلان بيع المبيع قبل القبض، حديث:1528.»

حدیث نمبر: 666
وعنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن بيعتين في بيعة. رواه أحمد والنسائي،‏‏‏‏ وصححه الترمذي وابن حبان. ولأبي داود: «من باع بيعتين في بيعة فله أوكسهما أو الربا» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بیع میں دو بیعوں سے منع فرمایا ہے۔ (احمد و نسائی) اور ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ جس کسی نے ایک چیز کی دو قیمتیں مقرر کیں، وہ یا تو کم قیمت لے لے، یا پھر وہ سود ہو گا۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 666]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البيوع، باب ما جاء في النهي عن بيعتين في بيعة، حديث:1231، والنسائي، البيوع، حديث:4636، أحمد:2 /432، وابن حبان (الإحسان):7 /226، وحديث:"من باع بيعتين" أخرجه أبوداود، البيوع، حديث:3461 وسنده حسن.»

حدیث نمبر: 667
وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يحل سلف وبيع،‏‏‏‏ ولا شرطان في بيع،‏‏‏‏ ولا ربح ما لا يضمن،‏‏‏‏ ولا بيع ما ليس عندك» .‏‏‏‏ رواه الخمسة،‏‏‏‏ وصححه الترمذي وابن خزيمة والحاكم. وأخرجه في علوم الحديث،‏‏‏‏ من رواية أبي حنيفة،‏‏‏‏ عن عمرو المذكور،‏‏‏‏ بلفظ:" نهى عن بيع وشرط". ومن هذا الوجه أخرجه الطبراني في الأوسط،‏‏‏‏ وهو غريب.
سیدنا عمرو بن شعیب نے اپنے والد سے اور انھوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قرض اور بیع حلال نہیں اور نہ ایک بیع میں دو شرطیں حلال ہیں اور کسی چیز کا منافع حاصل کرنا اسے اپنے قبضہ میں لینے سے پہلے جائز نہیں اور جو تیرے پاس موجود نہ ہو اس کا فروخت کرنا بھی جائز و حلال نہیں۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے۔ ترمذی، ابن خزیمہ اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور امام حاکم نے علوم الحدیث میں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی روایت سے مذکورہ عمرو رحمہ اللہ کے واسطے سے ان الفاظ کے ساتھ روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع شرط کے ساتھ منع فرمائی ہے۔ اس حدیث کو طبرانی نے اوسط میں اسی طریق سے نقل کیا ہے اور وہ غریب ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 667]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، البيوع، باب في الرجل يبيع ماليس عنده، حديث:3504، والترمذي، البيوع، حديث:1234، والنسائي، البيوع، حديث:4635، وابن ماجه، التجارات، حديث:2188، وأحمد:2 /174، 178، 205، وابن خزيمة: لم أجده، والحاكم:2 /17.* رواية أبي حنيفة: أخرجها الحاكم في معرفة علوم الحديث، ص:128، والطبراني في الأوسط:5 /184، حديث:4358 وسندها ضعيف جدًا، فيه عبدالله بن أيوب بن زاذان الضرير وهو متروك كما قال الدارقطني رحمه الله.»


Previous    1    2    3    4    5    6    Next