الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:

بلوغ المرام
كتاب البيوع
خرید و فروخت کے مسائل
حدیث نمبر: 688
وعن أبي مسعود رضي الله تعالى عنه،‏‏‏‏ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تشتروا السمك في الماء،‏‏‏‏ فإنه غرر» رواه أحمد،‏‏‏‏ وأشار إلى أن الصواب وقفه.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانی میں موجود مچھلی کو نہ خریدو، کیونکہ یہ دھوکا ہے۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور اس طرف اشارہ بھی کر دیا ہے کہ اس روایت کا موقوف ہونا قرین صواب ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 688]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:1 /388، يزيد بن أبي زياد ضعيف وعنعن.»

حدیث نمبر: 689
وعن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أن تباع ثمرة حتى تطعم،‏‏‏‏ ولا يباع صوف على ظهر،‏‏‏‏ ولا لبن في ضرع. رواه الطبراني في الأوسط والدارقطني،‏‏‏‏ وأخرجه أبوداود في المراسيل لعكرمة،‏‏‏‏ وهو الراجح،‏‏‏‏ وأخرجه أيضا موقوفا على ابن عباس،‏‏‏‏ بإسناد قوي،‏‏‏‏ ورجحه البيهقي.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کے (پکنے اور) کھانے کے قابل ہونے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے، نیز جانوروں کی پشت پر اون اور تھنوں میں دودھ کی فروخت کو منع فرمایا ہے۔ اس روایت کو طبرانی نے اپنی اوسط میں اور دارقطنی نے روایت کیا ہے اور ابوداؤد نے عکرمہ کی مراسیل میں بیان کیا اور یہی راجح ہے اور اسے ابوداؤد نے ابن عباس رضی اللہ عنہا سے موقوف قوی سند کے ساتھ بھی روایت کیا ہے اور بیہقی نے اس کو ترجیح دی ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 689]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني في الأوسط:4 /430، حديث:3720، والدار قطني:14 /3 وسنده حسن، وللحديث شواهد، انظر المراسيل لأبي داود، حديث:183 عن عكرمة، حديث:182 عن ابن عباس وسنده ضعيف فيه أبو إسحاق، عنعن والراوي عنه زهير بن معاويه.»

حدیث نمبر: 690
وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه،‏‏‏‏ أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن بيع المضامين والملاقيح. رواه البزار،‏‏‏‏ وفي إسناده ضعف.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مضامین اور ملاقیح کی خرید و فروخت سے منع فرمایا ہے۔ اسے بزار نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ضعف ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 690]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار، كشف الأستار:2 /87.* صالح بن أبي الأخضر ضعيف وفيه علة أخري.»

حدیث نمبر: 691
وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«من أقال مسلما بيعته أقال الله عثرته» . رواه أبو داود وابن ماجه،‏‏‏‏ وصححه ابن حبان والحاكم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو فروخت کنندہ، کسی مسلمان سے فروخت شدہ مال واپس کر لے، اللہ تعالیٰ اس کے گناہ و لغزشیں معاف فرما دے گا۔ اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 691]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، البيوع، باب في فضل الإقالة، حديث:3460، وابن ماجه، التجارات، حديث:2199، وابن حبان(الموارد)، حديث:1103، 1104، والحاكم:2 /45.»

2. باب الخيار
2. بیع میں اختیار کا بیان
حدیث نمبر: 692
وعن ابن عمر رضي الله عنهما عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا تبايع الرجلان فكل واحد منهما بالخيار ما لم يتفرقا وكانا جميعا أو يخير أحدهما الآخر فإن خير أحدهما الآخر فتبايعا على ذلك فقد وجب البيع وإن تفرقا بعد أن تبايعا ولم يترك واحد منهما البيع فقد وجب البيع» متفق عليه،‏‏‏‏ واللفظ لمسلم.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب دو آدمی آپس میں سودا کرنے لگیں تو جب تک وہ اکٹھے رہیں اور ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں، ان میں سے ہر ایک کو اختیار ہے، یا ایک دوسرے کو اختیار دیدے، اگر ایک دوسرے کو اختیار دیدے، پھر اس پر سودا طے ہو جائے تو سودا پختہ ہو گیا اور اگر سودا طے کرنے کے بعد ایک دوسرے سے الگ الگ ہو جائیں اور دونوں میں سے کسی نے بھی بیع کو فسخ نہ کیا ہو تو بیع پختہ ہو جائے گی۔ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 692]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، البيوع، باب إذا خير أحدهما صاحبه بعد البيع، حديث:2112، ومسلم، البيوع، باب ثبوت خيار المجلس للمتبايعين، حديث:1531.»

حدیث نمبر: 693
وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏البائع والمبتاع بالخيار حتى يتفرقا إلا أن تكون صفقة خيار ولا يحل له أن يفارقه خشية أن يستقيله» .‏‏‏‏ رواه الخمسة إلا ابن ماجه،‏‏‏‏ ورواه الدارقطني وابن خزيمة وابن الجارود. وفي رواية: «‏‏‏‏حتى يتفرقا عن مكانهما» .‏‏‏‏
سیدنا عمرو بن شعیب رحمہ اللہ نے اپنے باپ سے، انہوں نے اپنے دادا سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خریدار اور فروخت کرنے والے کو اختیار حاصل ہے، تاوقتیکہ ایک دوسرے سے جدا ہوں، بشرطیکہ سودا اختیار والا ہو اور سودا واپس کرنے کے اندیشے کے پیش نظر جلدی سے الگ ہو جانا حلال نہیں ہے۔ اسے ابن ماجہ کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے۔ نیز دارقطنی، ابن خزیمہ اور ابن جارود نے بھی روایت کیا ہے اور ایک روایت میں ہے کہ جب تک وہ اپنی جگہ سے جدا (نہ) ہو جائیں۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 693]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، البيوع، باب في خيار المتبايعين، حديث:3456، والترمذي، البيوع، حديث:1247، والنسائي، البيوع، حديث:4488، وأحمد:2 /183.»

حدیث نمبر: 694
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: ذكر رجل لرسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أنه يخدع في البيوع فقال: «‏‏‏‏إذا بايعت فقل لا خلابة» .‏‏‏‏ متفق عليه
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص نے ذکر کیا کہ اسے بیع میں عام طور پر دھوکہ دیا جاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سودا کرتے وقت کہہ دیا کرو کہ کوئی فریب و دھوکہ نہیں ہو گا۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 694]
تخریج الحدیث: «  أخرجه البخاري، البيوع، باب ما يكره من الخداع في البيع، حديث:2117، ومسلم، البيوع، باب من يخدع في البيع، حديث:1533.»

3. باب الربا
3. سود کا بیان
حدیث نمبر: 695
عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال:«‏‏‏‏هم سواء» .‏‏‏‏ رواه مسلم. وللبخاري نحوه من حديث أبي جحيفة
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود لینے والے، دینے والے اور اس کے تحریر کرنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے۔ نیز فرمایا کہ (گناہ کے ارتکاب میں) دہ سب مساوی اور برابر ہیں۔ مسلم اور بخاری میں ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث بھی اسی طرح ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 695]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساقاة، باب لعن آكل الربا وموكله، حديث:1598، والبخاري، البيوع، باب موكل الربا، حديث:2086 من حديث أبي جحيفة.»

حدیث نمبر: 696
وعن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏الربا ثلاثة وسبعون بابا أيسرها مثل أن ينكح الرجل أمه وإن أربى الربا عرض الرجل المسلم» .‏‏‏‏ رواه ابن ماجه مختصرا والحاكم بتمامه وصححه.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سود کے تہتر درجے ہیں۔ سب سے کم تر درجہ اس گناہ کے مثل ہے کہ کوئی آدمی اپنی ماں کے ساتھ نکاح کرے اور سب سے بڑھ کر سود کسی مسلمان کی آبرو ریزی کرنا ہے۔ اسے ابن ماجہ نے مختصراً اور حاکم نے مکمل بیان کیا ہے اور اسے صحیح بھی قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 696]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، التجارات، باب التغليظ في الربا، حديث:2275، والحاكم:2 /37 وصححه علي شرط الشيخين، ووافقه الذهبي.»

حدیث نمبر: 697
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا تبيعوا الذهب بالذهب إلا مثلا بمثل ولا تشفوا بعضها على بعض ولا تبيعوا الورق بالورق إلا مثلا بمثل ولا تشفوا بعضها على بعض ولا تبيعوا منها غائبا بناجز» .‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سونے کو سونے کے بدلہ میں فروخت نہ کرو، مگر برابر برابر اور ایک دوسرے کے وزن میں (کمی) بیشی نہ کرو۔ نیز چاندی کو چاندی کے بدلہ میں فروخت نہ کرو، مگر برابر برابر اور ایک دوسرے کے وزن میں (کمی) بیشی نہ کرو اور ان میں غیر موجود کے بدلہ میں موجود کو نہ بیچو۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 697]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع الفضة بالفضة، حديث:2177، ومسلم، المساقاة، باب الربا، حديث:1584.»


Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next