السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3192. -- باب: ما ورد في اللبن يشبه عليه
-- باب: اس دودھ کے بارے میں وارد شدہ روایات کا بیان جس کے متعلق شبہ لاحق ہو جائے۔
حدیث نمبر: 15679
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ الْفَقِيهُ، أنا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الْإِسْفِرَايِينِيُّ، ⦗٧٦٤⦘ أنا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ نَصْرٍ الْحَذَّاءُ، أنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمَدِينِيُّ، نا سُفْيَان ُ يَعْنِي ابْنَ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَتْوَارَةَ، وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَنْتَ فَقُلْتُ: لَا وَلَكِنَّهُمْ أَرْضَعُونِي، فَقَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ:" إِنَّ اللَّبَنَ يُشْبِهُ عَلَيْهِ".
عمر بن حبیب نے مجھے بنی عتوارہ کے ایک آدمی سے حدیث بیان کی اور کبھی سفیان نے کہا: مجھے بنی کنانہ کے آدمی سے روایت بیان کی کہ کیا تو بنی فلاں سے ہے؟ میں نے کہا: نہیں، لیکن مجھے انہوں نے دودھ پلایا ہے۔ فرمایا: میں نے عمر رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ «إِنَّ الرَّضَاعَ يُشْبِهُ عَلَيْهِ» ”دودھ اس پر تشبیہ ڈالتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 15679]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 15680
قَالَ: وَثَنَا عَلِيٌّ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، نا سُفْيَانُ هُوَ الثَّوْرِيُّ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ خَالِدٍ الْخَثْعَمِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:" اللَّبَنُ يُشْبِهُ عَلَيْهِ" وَرَوَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ عَنِ الثَّوْرِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ فَقَالَ: أَهُمْ وَلَدُكَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: إِنَّ الرَّضَاعَ يُشْبِهُ عَلَيْهِ.
شعیب بن خالد خثعمی، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ دودھ اس پر تشبیہ ڈالتا ہے۔
اس کو عبداللہ بن ولید عدنی نے ثوری سے اس اسناد کے ساتھ روایت کیا کہ میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا، انہوں نے فرمایا: کیا وہ تیری اولاد ہے؟ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رضاعت اس پر تشبیہ ڈالتی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 15680]
اس کو عبداللہ بن ولید عدنی نے ثوری سے اس اسناد کے ساتھ روایت کیا کہ میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا، انہوں نے فرمایا: کیا وہ تیری اولاد ہے؟ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رضاعت اس پر تشبیہ ڈالتی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 15680]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
حدیث نمبر: 15681
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ، نا بِشْرٌ، نا أَبُو جَعْفَرٍ الْحَذَّاءُ، أنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، نا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ:" اللَّبَنُ يُشْبِهُ عَلَيْهِ" وَرُوِيَ فِيهِ حَدِيثٌ مُرْسَلٌ.
عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ دودھ اس پر تشبیہ ڈالتا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 15681]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 15682
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أنا أَبُو الْحُسَيْنِ الْفَسَوِيُّ، نا أَبُو عَلِيٍّ اللُّؤْلُؤِيُّ، نا أَبُو دَاوُدَ، نا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ، نا إِسْحَاقُ بْنُ بِنْتِ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ مِنْ خَبَرِ رِجَالٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْمَكِّيِّ، عَنْ زِيَادٍ السَّهْمِيِّ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُسْتَرْضَعَ الْحَمْقَاءُ فَإِنَّ اللَّبَنَ يُشْبِهُ" هَذَا مُرْسَلٌ.
زیاد سہمی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”احمق عورتوں سے دودھ پلوانے سے منع کیا، بے شک دودھ تشبیہ ڈالتا ہے۔“ یہ مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 15682]
تخریج الحدیث: «ضعيف جداً»
الحكم على الحديث: ضعيف جداً