السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3223. -- باب: ما جاء في حلب الماشية
-- باب: مویشیوں کا دودھ دوہنے کے متعلق وارد شدہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 15820
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا الْمُرَجَّى بْنُ رَجَا الْيَشْكُرِيُّ، ثنا سَلْمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَوَادَةَ بْنَ الرَّبِيعِ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُهُ فَأَمَرَ لِي بِذَوْدٍ، وَقَالَ:" إِذَا رَجَعْتَ إِلَى بَيْتِكَ فَمُرْهُمْ فَلْيُحْسِنُوا غِذَاءَ رِبَاعِهِمْ، وَمُرْهُمْ فَلْيُقَلِّمُوا أَظْفَارَهُمْ، لَا يَعْبِطُوا بِهَا ضُرُوعَ مَوَاشِيهِمْ إِذَا حَلَبُوا". وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ، عَنْ سَلْمِ الْجَرْمِيِّ، وَزَادَ فِيهِ: وَقُلْ لَهُمْ: فَلْيَحْتَلِبُوا عَلَيْهَا سِخَالَهَا لَا تُدْرِكُهَا السَّنَةُ وَهِيَ عِجَافٌ".
سلم بن عبدالرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سوادہ بن ربیع رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے آپ سے سوال کیا تو آپ نے میرے لیے چند اونٹ دینے کا حکم دیا اور فرمایا: ”جب تو اپنے بچوں میں پہنچے تو اپنے بیٹوں کو حکم دینا کہ اپنے دودھ والے جانوروں کو اچھی غذا دیں اور انہیں کہنا: اپنے ناخن کاٹ کر رکھیں اور دودھ نکالتے ہوئے اپنے ناخنوں سے تھنوں کو زخمی نہ کریں۔“
اور ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”اپنے بیٹوں کو کہنا کہ جانور کے بچے کو دودھ ضرور پلانا اور سال کا ہونے تک اسے کم خوراک کی وجہ سے کمزور نہ ہونے دینا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ النَّفَقَاتِ/حدیث: 15820]
اور ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”اپنے بیٹوں کو کہنا کہ جانور کے بچے کو دودھ ضرور پلانا اور سال کا ہونے تک اسے کم خوراک کی وجہ سے کمزور نہ ہونے دینا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ النَّفَقَاتِ/حدیث: 15820]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث: حسن
حدیث نمبر: 15821
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُؤَمَّلِ، أنبأ أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَصْرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ثنا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ بُحَيرٍ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ، قَالَ: أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقْحَةٌ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَحْلِبَهَا، فَحَلَبْتُهَا، فَجَهَدْتُ حَلْبَهَا، فَقَالَ:" دَعْ دَاعِي اللَّبَنِ". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنِ الْأَعْمَشِ. وَخَالَفَهُمْ أَبُو مُعَاوِيَةَ فَرَوَاهُ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ يَعْقُوبَ، عَنْ ضِرَارٍ، وَقَالَ: مُحَمَّدُ بْنُ ⦗٢٦⦘ الْمُثَنَّى: عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ نَحْوَ رِوَايَةِ الْجَمَاعَةِ.
سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دودھ والی اونٹنی ہدیہ میں دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کا دودھ نکالوں۔ میں نے اس کا دودھ نکالا یہاں تک کہ میں نے تھن خالی کر دیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے روک دیا اور فرمایا: ”اس کے بچے کے لیے بھی کچھ چھوڑ دو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ النَّفَقَاتِ/حدیث: 15821]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف