السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3436. -- باب: ما جاء في تحريم اللواط وإتيان البهيمة مع الإجماع على تحريمهما
-- باب: لواطت (ہم جنس پرستی) اور جانوروں کے ساتھ بدفعلی کی حرمت کے متعلق وارد شدہ احکامات، مع اس بات کے کہ ان دونوں کی حرمت پر اجماع ہے۔
حدیث نمبر: Q17017
قَالَ اللهُ جَلَّ ثَنَاؤُهُ: {وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الْعَالَمِينَ، إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِنْ دُونِ النِّسَاءِ، بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ مُسْرِفُونَ} [الأعراف: 81] ، وَقَالَ فِي نُزُولِ الْعَذَابِ بِهِمْ: {فَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً مِنْ سِجِّيلٍ مَنْضُودٍ مُسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ، وَمَا هِيَ مِنَ الظَّالِمِينَ بِبَعِيدٍ} [هود: 82] .
اللہ جل ثناؤہ کا فرمان ہے: ﴿وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الْعَالَمِينَ، إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِنْ دُونِ النِّسَاءِ، بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ مُسْرِفُونَ﴾ ”اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کو بھیجا، جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم ایسی بے حیائی کا کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا جہان والوں میں سے کسی نے نہیں کیا؟ بے شک تم عورتوں کو چھوڑ کر شہوت رانی کے لیے مردوں کے پاس آتے ہو، بلکہ تم حد سے گزر جانے والے لوگ ہو۔“ [سورة الأعراف: 80-81]
اور ان پر عذاب نازل ہونے کے بارے میں فرمایا: ﴿فَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً مِنْ سِجِّيلٍ مَنْضُودٍ مُسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ، وَمَا هِيَ مِنَ الظَّالِمِينَ بِبَعِيدٍ﴾ ”پھر جب ہمارا حکم آ پہنچا تو ہم نے اس (بستی) کے اوپر والے حصے کو نیچے کر دیا اور اس پر تہ بہ تہ کنکریلے پتھر برسائے، جو تیرے رب کے ہاں سے نشان زدہ تھے، اور وہ (بستی) ان ظالموں سے کچھ دور نہیں ہے۔“ [سورة هود: 82-83] [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الحُدُودِ/حدیث: Q17017]
اور ان پر عذاب نازل ہونے کے بارے میں فرمایا: ﴿فَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً مِنْ سِجِّيلٍ مَنْضُودٍ مُسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ، وَمَا هِيَ مِنَ الظَّالِمِينَ بِبَعِيدٍ﴾ ”پھر جب ہمارا حکم آ پہنچا تو ہم نے اس (بستی) کے اوپر والے حصے کو نیچے کر دیا اور اس پر تہ بہ تہ کنکریلے پتھر برسائے، جو تیرے رب کے ہاں سے نشان زدہ تھے، اور وہ (بستی) ان ظالموں سے کچھ دور نہیں ہے۔“ [سورة هود: 82-83] [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الحُدُودِ/حدیث: Q17017]
حدیث نمبر: 17017
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ ⦗٤٠٣⦘ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَعَنَ اللهُ مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ غَيَّرَ تُخُومَ الْأَرْضِ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ كَمِهَ أَعْمَى عَنِ السَّبِيلِ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَهُ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللهِ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ وَقَعَ عَلَى بَهِيمَةٍ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی لعنت ہے اس پر جو ناحق والی بنتا ہے، جو زمین پر قبضہ کرتا ہے، جو نابینا کو راستے سے بھٹکاتا ہے، جو اپنے والدین پر لعنت کرتا ہے، جو غیر اللہ کے لیے ذبح کرتا ہے، جو جانور سے بدفعلی کرتا ہے اور جو قومِ لوط والا عمل کرتا ہے، اس پر تین مرتبہ اللہ کی لعنت ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الحُدُودِ/حدیث: 17017]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث: حسن
حدیث نمبر: 17018
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ، أنبأ أَحْمَدُ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَابْنُ الدَّرَاوَرْدِيِّ، قَالَا: ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ وَالَى غَيْرَ مَوَالِيهِ" وَقَالَ:" مَنْ خَبَّبَ أَعْمَى عَنِ الطَّرِيقِ" وَلَمْ يَذْكُرْ:" مَنْ لَعَنَ وَالِدَيْهِ".
سابقہ روایت، لیکن اس میں والدین پر لعنت کرنے والے کا ذکر نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الحُدُودِ/حدیث: 17018]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث: حسن