السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4171. -- باب:: من قال: يقرع بينهما إذا لم يكن قافة.
-- باب: جس نے کہا: اگر قیافہ شناس موجود نہ ہو تو ان دونوں (دعویداروں) کے درمیان قرعہ اندازی کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 21281
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا أَبُو الْأَزْهَرِ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ الثَّوْرِيُّ، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: أُتِيَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَهُوَ بِالْيَمَنِ فِي ثَلَاثَةٍ وَقَعُوا عَلَى امْرَأَةٍ فِي طُهْرٍ وَاحِدٍ، فَسَأَلَ اثْنَيْنِ: أَتُقِرَّانِ لِهَذَا بِالْوَلَدِ؟ فَقَالَا: لَا، ثُمَّ سَأَلَ اثْنَيْنِ، فَقَالَ: أَتُقِرَّانِ لِهَذَا بِالْوَلَدِ؟ قَالَا: لَا، ثُمَّ سَأَلَ اثْنَيْنِ فَقَالَ: أَتُقِرَّانِ لِهَذَا بِالْوَلَدِ؟ قَالَا: لَا، قَالَ: فَعَلِيٌّ كُلَّمَا سَأَلَ اثْنَيْنِ: أَتُقِرَّانِ لِهَذَا بِالْوَلَدِ؟ قَالَا: لَا، فَأَقْرَعَ بَيْنَهُمْ، فَأَلْحَقَ الْوَلَدَ بِالَّذِي صَارَتْ عَلَيْهِ الْقُرْعَةُ، وَجَعَلَ عَلَيْهِ ثُلُثَيِ الدِّيَةِ، قَالَ: فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ. هَذَا الْحَدِيثُ مِمَّا يُعَدُّ فِي أفْرَادِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس تین آدمی آئے جو ایک عورت پر طہر کی حالت میں واقع ہوئے۔ انہوں نے دو سے سوال کیا: کیا تم بچے کا اقرار کرتے ہو؟ تو انہوں نے انکار کر دیا۔ پھر دوبارہ دونوں سے سوال کیا: کیا تم بچے کا اقرار کرتے ہو؟ انہوں نے پھر نفی میں جواب دیا۔ پھر دو سے سوال ہوا: کیا بچے کا اقرار کرتے ہو؟ تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔ پھر ان کے درمیان قرعہ ڈالا گیا۔ پھر جس کے نام کا قرعہ نکلا، بچے کو اس کے ساتھ ملا دیا اور اس پر 2/3 دیت ڈال دی۔ یہ قصہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیان کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنا ہنسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھ ظاہر ہوگئی۔
یہ حدیث ان روایات میں شمار ہوتی ہے جنہیں عبدالرزاق نے سفیان ثوری سے اکیلے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدَّعْوَى وَالبَيِّنَاتِ/حدیث: 21281]
یہ حدیث ان روایات میں شمار ہوتی ہے جنہیں عبدالرزاق نے سفیان ثوری سے اکیلے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدَّعْوَى وَالبَيِّنَاتِ/حدیث: 21281]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه عبدالرزاق»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 21282
وَالْمَشْهُورُ فِي هَذَا الْبَابِ مَا: أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْخَلِيلِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ فَقَالَ: إِنَّ ثَلَاثَةَ نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ أَتَوْا عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَخْتَصِمُونَ إِلَيْهِ فِي وَلَدٍ، وَقَدْ وَقَعُوا عَلَى امْرَأَةٍ فِي طُهْرٍ وَاحِدٍ، فَقَالَ لِلِاثْنَيْنِ مِنْهُمَا: طَيِّبَا بِالْوَلَدِ لِهَذَا، فَغَلَبَا، ثُمَّ قَالَ لِلِاثْنَيْنِ: طَيِّبَا بِالْوَلَدِ لِهَذَا، فَغَلَبَا، فَقَالَ: أَنْتُمْ شُرَكَاءُ مُتَشَاكِسُونَ، إِنِّي مُقْرِعٌ بَيْنَكُمْ، فَمَنْ قَرَعَ فَلَهُ الْوَلَدُ، وَعَلَيْهِ لِصَاحِبَيْهِ ثُلُثَا الدِّيَةِ، فَأَقْرَعَ بَيْنَهُمْ، فَجَعَلَهُ لِمَنْ قَرَعَ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ أَضْرَاسُهُ، أَوْ قَالَ: نَوَاجِذُهُ. أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ فِي كِتَابِ السُّنَنِ، عَنْ مُسَدَّدٍ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ الْكُوفِيُّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ مَتْرُوكٌ، وَالْأَجْلَحُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَدْ رَوَى عَنْهُ الْأَئِمَّةُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ ⦗٤٥١⦘ الْمُبَارَكِ وَيَحْيَى بْنُ الْقَطَّانِ، إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَحْتَجَّ بِهِ الشَّيْخَانِ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ الْخَلِيلِ يَنْفَرِدُ بِهِ، وَاخْتُلِفَ عَلَيْهِ فِي إِسْنَادِهِ وَرَفْعِهِ..
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا کہ ایک آدمی یمن سے آیا، اس نے کہا کہ یمن کے تین آدمیوں کا گروہ ایک بچے کا جھگڑا لے کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، انہوں نے ایک ہی طہر میں ایک عورت سے صحبت کی تھی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دو سے بات کی، لیکن وہ بضد رہے، پھر دوسروں سے بات کی، وہ بھی بضد تھے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم برابر کے شریک ہو، میں تمہارے درمیان قرعہ اندازی کر دوں گا، جس کے نام قرعہ نکلا بچہ اس کا ہوگا اور اس کے ذمہ باقی ساتھیوں کے لیے دو تہائی دیت ہوگی“، تو قرعہ ڈال کر ان کا فیصلہ فرمایا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہنسے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں ظاہر ہو گئیں۔
محمد بن سالم کوفی نے بھی اسے شعبی سے اسی طرح روایت کیا ہے، اور محمد بن سالم متروک ہے۔ اجلح بن عبداللہ سے اگرچہ ائمہ ثوری، ابن مبارک اور یحییٰ بن قطان نے روایت کی ہے، لیکن شیخین بخاری و مسلم نے اس سے حجت نہیں پکڑی، اور عبداللہ بن خلیل اسے روایت کرنے میں منفرد ہے اور اس کی سند اور مرفوع ہونے میں اس پر اختلاف کیا گیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدَّعْوَى وَالبَيِّنَاتِ/حدیث: 21282]
محمد بن سالم کوفی نے بھی اسے شعبی سے اسی طرح روایت کیا ہے، اور محمد بن سالم متروک ہے۔ اجلح بن عبداللہ سے اگرچہ ائمہ ثوری، ابن مبارک اور یحییٰ بن قطان نے روایت کی ہے، لیکن شیخین بخاری و مسلم نے اس سے حجت نہیں پکڑی، اور عبداللہ بن خلیل اسے روایت کرنے میں منفرد ہے اور اس کی سند اور مرفوع ہونے میں اس پر اختلاف کیا گیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدَّعْوَى وَالبَيِّنَاتِ/حدیث: 21282]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 21283
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ أَنْبَأَ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ حَمَّادٍ يَقُولُ: قَالَ الْبُخَارِيُّ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْخَلِيلِ الْحَضْرَمِيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْقُرْعَةِ، لَمْ يُتَابَعْ عَلَيْهِ. قَالَ الشَّيْخُ: وَقَدْ ذَكَرَ الْبُخَارِيُّ حَدِيثَ عَبْدِ الرَّزَّاقِ حَيْثُ قَالَ: عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، وَكَأَنَّهُ لَمْ يَعُدَّهُ مَحْفُوظًا، وَحَدِيثُ ابْنِ الْخَلِيلِ كَذَا رَوَاهُ جَمَاعَةٌ، عَنِ الْأَجْلَحِ، وَقِيلَ: عَنْهُ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ زَيْدٍ، وَقِيلَ: عَنْهُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَلِيلٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَقِيلَ: عَنْهُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا: عبداللہ بن خلیل حضرمی، زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے قرعہ اندازی کے بارے میں روایت کرتے ہیں، اس روایت میں ان کی متابعت نہیں کی گئی۔
شیخ (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: امام بخاری نے عبدالرزاق کی حدیث ذکر کی ہے جس میں انہوں نے ”عن عبد خیر“ کہا ہے، گویا انہوں نے اسے محفوظ شمار نہیں کیا۔ اور ابن خلیل کی حدیث کو ایک جماعت نے اجلح سے اسی طرح روایت کیا ہے، اور (اجلح سے) یہ بھی کہا گیا ہے: عامر شعبی سے، وہ ابو خلیل سے، وہ زید سے؛ اور یہ بھی کہا گیا ہے: شعبی سے، وہ عبداللہ بن خلیل حضرمی سے، وہ علی رضی اللہ عنہ سے؛ اور یہ بھی کہا گیا ہے: شعبی سے، وہ علی رضی اللہ عنہ سے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدَّعْوَى وَالبَيِّنَاتِ/حدیث: 21283]
شیخ (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: امام بخاری نے عبدالرزاق کی حدیث ذکر کی ہے جس میں انہوں نے ”عن عبد خیر“ کہا ہے، گویا انہوں نے اسے محفوظ شمار نہیں کیا۔ اور ابن خلیل کی حدیث کو ایک جماعت نے اجلح سے اسی طرح روایت کیا ہے، اور (اجلح سے) یہ بھی کہا گیا ہے: عامر شعبی سے، وہ ابو خلیل سے، وہ زید سے؛ اور یہ بھی کہا گیا ہے: شعبی سے، وہ عبداللہ بن خلیل حضرمی سے، وہ علی رضی اللہ عنہ سے؛ اور یہ بھی کہا گیا ہے: شعبی سے، وہ علی رضی اللہ عنہ سے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدَّعْوَى وَالبَيِّنَاتِ/حدیث: 21283]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ للبخاري»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 21284
وَأَصَحُّ مَا رُوِيَ فِي هَذَا الْبَابِ مَا: أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا شَبَابَةُ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، أَوِ ابْنِ الْخَلِيلِ، عَنْ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ ثَلَاثَةً اشْتَرَكُوا فِي طُهْرِ امْرَأَةٍ، فَادَّعَوَا الْوَلَدَ، فَأَمَرَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ رَجُلًا أَنْ يُقْرِعَ بَيْنَهُمْ، وَأَمَرَ الَّذِي قَرَعَ أَنْ يُعْطِيَ الْآخَرِينَ ثُلُثَيِ الدِّيَةِ، وَيَكُونَ الْوَلَدُ لَهُ، وَهَذَا مَوْقُوفٌ. وَابْنُ الْخَلِيلِ يَنْفَرِدُ بِهِ، وَاللهُ أَعْلَمُ. وَقَدْ ذَكَرَ الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ هَذَا الْحَدِيثَ فِي الْقَدِيمِ وَفِي كِتَابِ عَلِيٍّ، وَعَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، وَذَكَرَ أَنَّهُ لَوْ ثَبَتَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَا بِهِ، وَكَانَتِ الْحُجَّةُ فِيهِ..
ابو خلیل یا ابن خلیل حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ تین آدمیوں کا گروہ عورت کے طہر میں مشترک تھا، انہوں نے بچے کا دعویٰ کر دیا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کے درمیان قرعے سے فیصلہ فرمایا کہ جس کے نام قرعہ نکلا وہ اپنے ساتھیوں کو 2/3 دیت ادا کرے اور بچہ اس کا ہو گا۔
اس باب میں مروی روایات میں سب سے صحیح یہی ہے، اور یہ موقوف ہے، اور ابن خلیل اسے روایت کرنے میں منفرد ہے، واللہ اعلم۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے یہ حدیث (کتاب) القدیم میں اور کتاب علی و عبداللہ میں ذکر کی ہے اور فرمایا ہے کہ اگر یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہو جاتی تو ہم اسی کے قائل ہوتے اور اسی میں حجت ہوتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدَّعْوَى وَالبَيِّنَاتِ/حدیث: 21284]
اس باب میں مروی روایات میں سب سے صحیح یہی ہے، اور یہ موقوف ہے، اور ابن خلیل اسے روایت کرنے میں منفرد ہے، واللہ اعلم۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے یہ حدیث (کتاب) القدیم میں اور کتاب علی و عبداللہ میں ذکر کی ہے اور فرمایا ہے کہ اگر یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہو جاتی تو ہم اسی کے قائل ہوتے اور اسی میں حجت ہوتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدَّعْوَى وَالبَيِّنَاتِ/حدیث: 21284]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 21285
وَقَدْ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: قَالَ أَبُو عَبْدِ اللهِ - يَعْنِي: مُحَمَّدَ بْنَ نَصْرٍ قَالَ أَبُو ثَوْرٍ: قَدْ كَانَ أَبُو عَبْدِ اللهِ - يَعْنِي: الشَّافِعِيَّ رَحِمَهُ اللهُ قَالَ:" إِذَا لَمْ يَكُنْ قَافَةٌ وَعُدِمَ الَّذِي كَانَ مِنْ قِبَلِهِ الْبَيَانُ أَقْرَعَ بَيْنَهُمْ". قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَرْفُوعًا.
ابو ثور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابو عبداللہ شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: جب قیافہ شناس نہ ہو اور وضاحت بھی نہ ہو سکے تو پھر دونوں کے درمیان قرعہ ڈالا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدَّعْوَى وَالبَيِّنَاتِ/حدیث: 21285]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث: صحيح
حدیث نمبر: 21286
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو الصَّيْرَفِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ هُوَ ابْنُ مُوسَى، ⦗٤٥٢⦘ أنبأ دَاوُدُ الْأَوْدِيُّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ السُّوَائِيِّ، قَالَ: لَمَّا كَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِالْيَمَنِ أَتَاهُ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ يَحْتَقُّونَ فِي غُلَامٍ، أَوْ قَالَ: يَخْتَصِمُونَ فِي غُلَامٍ، فَقَالَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ: هُوَ ابْنِي، فَأَقْرَعَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بَيْنَهُمْ، فَجَعَلَ الْوَلَدَ لِلْقَارِعِ، وَجَعَلَ عَلَيْهِ لِلرَّجُلَيْنِ ثُلُثَيِ الدِّيَةِ. قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ مِنْ قَضَاءِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ. دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ غَيْرُ مُحْتَجٍّ بِهِ، وَرُوِيَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِيهِ قَضَاءٌ آخَرُ فِي غَيْرِ هَذِهِ الْقِصَّةِ..
ابو جحیفہ سوائی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ یمن میں تھے تو تین آدمی ایک بچے کا جھگڑا لے کر ان کے پاس آئے۔ ہر ایک کا دعویٰ تھا: میرا بیٹا ہے، تو ان کے درمیان قرعہ اندازی کی گئی۔ جس کے نام قرعہ نکلا اس کو بچہ بھی دے دیا اور 2/3 دیت بھی ڈال دی۔ یہ خبر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو ہنستے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں ظاہر ہو گئیں۔
داود بن یزید اودی قابلِ حجت نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدَّعْوَى وَالبَيِّنَاتِ/حدیث: 21286]
داود بن یزید اودی قابلِ حجت نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدَّعْوَى وَالبَيِّنَاتِ/حدیث: 21286]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث: حسن
حدیث نمبر: 21287
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَصْبَهَانِيُّ الْحَافِظُ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَطَّانُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى، أنبأ ابْنُ الْمُبَارَكِ، أنبأ سُفْيَانُ، عَنْ قَابُوسَ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنْ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" أَتَاهُ رَجُلَانِ وَقَعَا عَلَى امْرَأَةٍ فِي طُهْرٍ، فَقَالَ:" الْوَلَدُ بَيْنَكُمَا، وَهُوَ لِلْبَاقِي مِنْكُمَا". وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مُرْسَلًا، وَفِي ثُبُوتِهِ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ نَظَرٌ..
ابو ظبیان حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس دو آدمی آئے، جو ایک طہر میں عورت پر واقع ہوئے تھے۔ فرمایا: بچہ دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا، اور وہ تم دونوں میں سے باقی رہنے والے کا ہوگا۔
یہ روایت ایک دوسری سند سے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مرسلاً بھی مروی ہے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس کے ثابت ہونے میں نظر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدَّعْوَى وَالبَيِّنَاتِ/حدیث: 21287]
یہ روایت ایک دوسری سند سے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مرسلاً بھی مروی ہے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس کے ثابت ہونے میں نظر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الدَّعْوَى وَالبَيِّنَاتِ/حدیث: 21287]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف