مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ الِارْتِيَادِ لِلْبَوْلِ .
پیشاب کرنے کے لیے (اہتمام کے ساتھ) کہیں جانا
حدیث نمبر: 996
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَبَوَّأُ لِبَوْلِهِ كَمَا يَتَبَوَّأُ لِمَنْزِلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ بْنِ دُجَيٍّ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ بْنِ دُجَيٍّ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (کا یہ معمول تھا، کہ آپ) پیشاب کرنے کے لیے جگہ مخصوص کرتے تھے، جس طرح آپ پڑاؤ کرنے کے لیے جگہ مخصوص کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اسے یحیی بن عبید نے اپنے والد سے نقل کیا ہے، میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 996]

تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب الباء من اسمه بشر 3132»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف