🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

9. بَابُ الْيُمْنِ فِي الْمَرْأَةِ .
عورت میں برکت ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7331
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَيْسِيرَ خِطْبَتِهَا وَتَيْسِيرَ صَدَاقِهَا وَتَيْسِيرَ رَحِمِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: عورت کی برکت میں یہ بات شامل ہے کہ اُسے پیغام دینا آسان ہو اس کا مہر دینا آسان ہو اور اس کا رحم آسان ہو (یعنی وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی اسامہ بن زید بن اسلم ہے، وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7331]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (77/6)»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7332
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَعْظَمُ النِّسَاءِ بَرَكَةً أَيْسَرُهُنَّ مُؤْنَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ سَخْبَرَةَ يُقَالُ: اسْمُهُ عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: سب سے زیادہ برکت والی خواتین وہ ہیں، جن کی مؤنت (یعنی مہر وغیرہ کا خرچ) آسان ہو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن سخبرہ ہے، ایک قول کے مطابق اس کا نام عیسیٰ بن میمون ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7332]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1417) اخرجه احمد فى المسند (145/6)»

الحكم على الحديث: ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں