مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ فِي مَحَبَّةِ النِّسَاءِ .
خواتین سے محبت کرنا
حدیث نمبر: 7336
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: لَمْ يَكُنْ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْخَيْلِ، ثُمَّ قَالَ [ اللَّهُمَّ ] عُقْرًا الْإِبِلُ النِّسَاءُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کوئی بھی چیز، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک گھوڑوں سے زیادہ پسندیدہ نہیں تھی، پھر انہوں نے کہا: اے اللہ! معافی کا سوال ہے، البتہ خواتین کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7336]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7336]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (27/5)»
حدیث نمبر: 7337
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَصَبْنَا مِنْ دُنْيَاكُمْ إِلَّا نِسَاءَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطِيعٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطِيعٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہم نے تمہاری دنیا میں سے صرف خواتین حاصل کی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن ابراہیم بن عبداللہ بن مطیع ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7337]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1933)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف