🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

59. بَابٌ فِيمَنْ كَانَتْ لَهُ إِلَى أَهْلِهِ حَاجَةٌ .
اس شخص کا بیان، جسے اپنی بیوی کی خواہش محسوس ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7568
عَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ مِنْ أَهْلِهِ حَاجَةً فَلْيَأْتِهَا، وَإِنْ كَانَتْ عَلَى تَنُّورٍ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ:" إِذَا دَعَا الرَّجُلُ زَوْجَتَهُ لِحَاجَتِهِ فَلْتَأْتِهِ، وَإِنْ كَانَتْ عَلَى تَنُّورٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْيَمَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کسی شخص کو اپنی بیوی کی خواہش محسوس ہو، تو وہ اس کے پاس چلا جائے خواہ وہ عورت تندور پر موجود ہو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے ان کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے۔ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو صحبت کرنے کے لئے بلائے، تو اسے اس کے پاس چلے جانا چاہیے اگرچہ وہ اس وقت تندور پر موجود ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر یمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7568]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8235) اخرجه فى المسند (23/4)»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں