🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

11. بَابُ مَا كَانَ يُدْعَى بِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ الْبَعْثَةِ .
بعثت سے پہلے نبی اکرم ﷺ کو کس نام سے بلایا جاتا تھا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13879
عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ مَوْلَاهُ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ كَانَ فِيمَنْ يَبْنِي الْكَعْبَةَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَذَكَرَ اخْتِلَافَهُمْ فِي وَضْعِ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: اجْعَلُوا بَيْنَكُمْ حَكَمًا، قَالُوا: أَوَّلُ رَجُلٍ يَطْلُعُ مِنَ الْفَجِّ، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَتَاكُمُ الْأَمِينُ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْحَجِّ فِي شَأْنِ الْكَعْبَةِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
مجاہد نے اپنے مالک کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ان کے مالک نے انہیں یہ بات بتائی ہے: جب وہ لوگ زمانہ جاہلیت میں خانہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے، تو حجر اسود رکھنے کے حوالے سے ان لوگوں کے درمیان اختلاف ہو گیا، تو انہوں نے کہا: تم اپنے درمیان کسی کو ثالث بنا لو، انہوں نے کہا: اس راستے سے جو شخص سب سے پہلے آئے گا (وہ ہمارا ثالث ہو گا) راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، تو انہوں نے کہا: امین فرد تمہارے پاس آ گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس سے پہلے خانہ کعبہ سے متعلق روایت گزر چکی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13879]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13880
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فِي بِنَاءِ الْكَعْبَةِ قَالَ: لَمَّا رَأَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ دَخَلَ قَالُوا: قَدْ جَاءَ الْأَمِينُ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ الضَّرِيرِ وَخَالِدِ بْنِ عَرْعَرَةَ وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ خانہ کعبہ کی تعمیر کے بارے میں بیان کرتے ہیں: جب ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اندر آتے ہوئے دیکھا، تو بولے: امین فرد تشریف لے آئے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حفص بن عمر ضریر اور خالد بن عرعرہ کا معاملہ مختلف ہے، اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13880]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں