مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابُ أَفْضَلِيَّتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی افضلیت کا بیان
حدیث نمبر: 14534
عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ قَالَ: لَمَّا اسْتُخْلِفَ عُثْمَانُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: أَمَّرْنَا خَيْرَ مَنْ بَقِيَ وَلَمْ نَأْلُ.
نزال بن سبرہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہمارے امیر وہ فرد بنے ہیں، جو باقی رہ جانے والوں میں سب سے بہتر ہیں، اور ہم نے اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14534]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8842 و 8843)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14535
وَفِي رِوَايَةٍ: مَا أَلَوْنَا عَنْ أَعْلَاهَا ذَا فُوقٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ہم نے اس معاملے کی اہمیت کے حوالے سے، بلند مرتبہ شخصیت کے بارے میں کوئی کوتاہی نہیں کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14535]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14535]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8841 و 8840)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح