مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابُ النَّظَرِ إِلَيْهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھنا
حدیث نمبر: 14694
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" النَّظَرُ إِلَى عَلِيٍّ عِبَادَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ بَدَيْلٍ الْيَامِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: مُسْتَقِيمُ الْحَدِيثِ، وَابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”علی کی طرف دیکھنا عبادت ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن بدیل یامی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ مستقیم الحدیث ہے، ایک راوی ابن ابوحاتم ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14694]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10006)»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14695
وَعَنْ طُلَيْقِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ: رَأَيْتُ عِمْرَانَ بْنَ الْحُصَيْنِ يَحِدُّ النَّظَرَ إِلَى عَلِيٍّ، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" النَّظَرُ إِلَى عَلِيٍّ عِبَادَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
طلیق بن محمد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ مسلسل سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھ رہے تھے۔ ان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”علی کو دیکھنا عبادت ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن خالد خزاعی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14695]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن خالد خزاعی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14695]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (109/18)»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف