مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. بَابٌ فِي مَوْلِدِهِ وَوَفَاتِهِ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی پیدائش اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14793
وَعَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ، وَالزُّبَيْرُ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، عِذَارَ عَامٍ وَاحِدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَالَ يَعْقُوبُ بْنُ شَيْبَةَ: لَا بَأْسَ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَالَ يَعْقُوبُ بْنُ شَيْبَةَ: لَا بَأْسَ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ایک ہی سال میں پیدا ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحیی بن طلحہ ہے اور وہ متروک ہے، یعقوب بن شیبہ کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14793]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (247)»
الحكم على الحديث: ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14794
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ قَالَ: تُوُفِّيَ عَلِيٌّ، وَهُوَ ابْنُ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ.
[ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ] وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
[ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ] وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام محمد بن علی بن حسین (یعنی امام باقر) بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا انتقال اٹھاون سال کی عمر میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14794]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14794]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (166)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14795
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: قُتِلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ يَوْمٍ الْجُمُعَةِ يَوْمَ سَبْعَ عَشْرَةَ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ سَنَةَ أَرْبَعِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو جمعہ کے دن سترہ رمضان المبارک من چالیس ہجری میں شہید کیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14795]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14795]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (164)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 14796
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: قُتِلَ عَلِيٌّ سَنَةَ أَرْبَعِينَ، وَكَانَتْ خِلَافَتُهُ خَمْسَ سِنِينَ وَسِتَّةَ أَشْهُرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوبکر بن ابوشیبہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو چالیس ہجری میں شہید کیا گیا ان کی خلافت کی مدت پانچ سال اور چھ ماہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14796]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14796]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (172)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14797
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ: قُتِلَ عَلِيٌّ سَنَةَ أَرْبَعِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
عبدالله بن محمد بن عقیل بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سن چالیس ہجری میں شہید کیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14797]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14797]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (171)»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف۔