مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
140. بَابُ سَلْمَى أُمِّ الْمُنْذِرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ سلمیٰ ام منذر رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15427
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: أُمُّ الْمُنْذِرِ الَّتِي رَوَتْ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْمُهَا سَلْمَى بِنْتُ قَيْسٍ، وَصَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدہ ام منذر رضی اللہ عنہا جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایات نقل کی ہیں، ان کا نام سیدہ سلمی بنت قیس رضی اللہ عنہا ہے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہوئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15427]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15427]
الحكم على الحديث: إسنادہ حسن