🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

292. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِلَالٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن ہلال رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16098
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِلَالٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: ذَهَبَ بِي أَبِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ لَهُ، فَمَا أَنْسَى وَضْعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ عَلَى رَأْسِي حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَهَا، فَدَعَا لِي وَبَارَكَ عَلَيَّ، فَرَأَيْتُهُ أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ، مَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَفْرُقَ رَأْسَهُ مِنْ كِبَرِهِ، وَكَانَ يَصُومُ النَّهَارَ، وَيَقُومُ اللَّيْلَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن ہلال انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اس کے لئے دعا کیجئے، راوی کہتے ہیں: میں یہ بات نہیں بھولا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر اپنا ہاتھ رکھا تھا، یہاں تک کہ اس کی ٹھنڈک میں نے محسوس کی تھی، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے برکت کی دعا کی۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں دیکھا کہ ان کے سر کے اور داڑھی کے بال سفید تھے اور عمر رسیدگی کی وجہ سے وہ اپنے سر میں مانگ نہیں نکال سکتے تھے، وہ دن کے وقت نفلی روزہ رکھتے تھے اور رات کے وقت نوافل ادا کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16098]

الحكم على الحديث: إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں