مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
306. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَالِكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْخَثْعَمِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت مالک بن عبداللہ خثعمی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16114
عَنْ حَسَّانَ - مَوْلَى مَالِكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْخَثْعَمِيِّ - وَكَانَ مَالِكٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: رَأَيْتُ مَالِكَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَتَوَضَّأُ، وَكَانَ فِي سَاقِهِ عِرْقٌ مَكْتُوبٌ" لِلَّهِ"، فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَيَّ شَيْءٍ تَنْظُرُ؟ أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَكْتُبْ كَاتِبٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَحَسَّانُ، وَأَبُو سَلَمَةَ الرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَحَسَّانُ، وَأَبُو سَلَمَةَ الرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا مالک بن عبداللہ خشعمی رضی اللہ عنہ کے غلام، حسان بیان کرتے ہیں: سیدنا مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا مالک بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، اُن کی پنڈلی کی ایک رگ پر لفظ ”اللہ“ لکھا ہوا تھا، میں غور سے اس کی طرف دیکھنے لگا، تو انہوں نے کہا: تم کیا دیکھ رہے ہو؟ یہ کسی کاتب نے نہیں لکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، حسان نامی راوی اور اس سے روایت نقل کرنے والے فرد ابوسلمہ، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16114]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (296/19)»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف