مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
370. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ .
محمد بن کعب قرظی کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16443
عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَخْرُجُ مِنَ الْكَاهِنَيْنِ رَجُلٌ يَدْرُسُ الْقُرْآنَ دِرَاسَةً لَا يَدْرُسُهَا أَحَدٌ يَكُونُ بَعْدُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغِيثٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، وَلَمْ أَعْرِفْ عَبْدَ اللَّهِ، وَلَا أَبَاهُ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ أَبِي حَاتِمٍ ذَكَرَ عَبْدَ اللَّهِ، وَالْبُخَارِيُّ ذَكَرَ أَبَاهُ، وَلَمْ يَجْرَحْهُمَا أَحَدٌ.
سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کاہنوں میں ایک شخص نکلے گا، جو قرآن کا یوں درس دے گا کہ اُس طرح کا درس اُس کے بعد کوئی نہیں دے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے کہ یہ عبداللہ بن مغیث نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے نقل کی ہے اور میں عبداللہ اور اس کے والد سے واقف نہیں ہوں، البتہ ابن ابوحاتم نے عبداللہ کا ذکر کیا ہے اور امام بخاری رحمہ اللہ نے اس کے والد کا ذکر کیا ہے، ان دونوں پر کسی نے جرح نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16443]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف