صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. أترضون أن تكونوا ربع أهل الجنة؟ أترضون أن تكونوا ثلث ....
کیا تم اس بات پر راضی ہو کہ تم اہل ....
حدیث نمبر: 89
«أترضون أن تكونوا ربع أهل الجنة؟ أترضون أن تكونوا ثلث أهل الجنة؟ أترضون أن تكونوا شطر أهل الجنة؟ إن الجنة لا يدخلها إلا نفس مسلمة وما أنتم في الشرك إلا كالشعرة البيضاء في جلد الثور الأسود أو كالشعرة السوداء في جلد الثور الأحمر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا تم اس بات پر راضی ہو کہ تم اہل جنت کا ایک چوتھائی حصہ ہو؟ کیا تم اس بات پر راضی ہو کہ تم اہل جنت کا ایک تہائی حصہ ہو؟ کیا تم اس بات پر راضی ہو کہ تم اہل جنت کا نصف حصہ ہو؟ بلاشبہ جنت میں صرف وہی جان داخل ہوگی جو مسلمان (فرماں بردار) ہوگی، اور تم مشرکین کے مقابلے میں محض اس طرح ہو جیسے کالے بیل کی کھال پر ایک سفید بال، یا سرخ بیل کی کھال پر ایک کالا بال ہوتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- أَبٌّ/حدیث: 89]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم, ت, هـ] عن ابن مسعود. الصحيحة 849: ق, ورياض الصالحين 436.»
قال الشيخ الألباني: صحيح