🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

2200. إن مكة حرمها الله ولم يحرمها الناس فلا يحل لامرئ ....
بلاشبہ مکہ کو اللہ تعالیٰ نے حرمت والا بنایا ہے، ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2197
«إن مكة حرمها الله ولم يحرمها الناس فلا يحل لامرئ يؤمن بالله واليوم الآخر أن يسفك بها دما ولا يعضد بها شجرة فإن أحد ترخص لقتال رسول الله صلى الله عليه وسلم فيها فقولوا: إن الله قد أذن لرسوله ولم يأذن لكم وإنما أذن لي ساعة من نهار ثم عادت حرمتها اليوم كحرمتها بالأمس وليبلغ الشاهد الغائب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ مکہ کو اللہ تعالیٰ نے حرمت والا بنایا ہے، لوگوں نے اسے حرمت نہیں دی، لہٰذا کسی ایسے شخص کے لیے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو، حلال نہیں کہ وہ اس میں خون بہائے اور نہ ہی اس کا کوئی درخت کاٹے۔ پس اگر کوئی شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مکہ میں قتال کرنے کی وجہ سے اس کی رخصت نکالے، تو اس سے کہہ دو: بے شک اللہ نے اپنے رسول کو اس کی اجازت دی تھی، تمہیں اجازت نہیں دی۔ اور مجھے بھی دن کی صرف ایک گھڑی کے لیے اجازت دی گئی تھی، پھر آج اس کی حرمت اسی طرح لوٹ آئی ہے جیسے کل تھی۔ اور حاضر شخص کو چاہیے کہ وہ یہ بات غائب تک پہنچا دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنْ ب/حدیث: 2197]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت ن] عن أبي شريح. مختصر البخاري 887، مختصر مسلم 766 نحوه.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں