صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2215. إن من أفضل أيامكم يوم الجمعة فيه خلق آدم وفيه ....
بلاشبہ تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا ....
حدیث نمبر: 2212
«إن من أفضل أيامكم يوم الجمعة فيه خلق آدم وفيه قبض وفيه النفخة وفيه الصعقة فأكثروا علي من الصلاة فيه فإن صلاتكم معروضة علي إن الله حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے۔ اسی میں آدم (علیہ السلام) پیدا کیے گئے، اسی میں ان کی روح قبض کی گئی، اسی دن صور پھونکا جائے گا اور اسی دن سب پر بے ہوشی طاری ہوگی۔ لہٰذا اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ نے زمین پر انبیاء کے جسموں کو کھانا حرام کر دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنْ ب/حدیث: 2212]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ن هـ حب ك] عن أوس بن أوس. المشكاة 1361، صحيح الترغيب 698 وابن خزيمة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح