صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2346. إنما أنا بشر وإنكم تختصمون إلي فلعل بعضكم أن يكون ....
میں تو بس ایک انسان ہوں، اور تم اپنے مقدمات ....
حدیث نمبر: 2342
«إنما أنا بشر وإنكم تختصمون إلي فلعل بعضكم أن يكون ألحن بحجته من بعض فأقضي له على نحو ما أسمع فمن قضيت له بحق مسلم فإنما هي قطعة من النار فليأخذها أو ليتركها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں تو بس ایک انسان ہوں، اور تم اپنے مقدمات لے کر میرے پاس آتے ہو۔ ہو سکتا ہے کہ تم میں سے کوئی شخص دوسرے کی نسبت اپنی دلیل پیش کرنے میں زیادہ چرب زبان (اور ہوشیار) ہو، اور میں اس کی بات سن کر اس کے حق میں فیصلہ کر دوں۔ پس جس شخص کے لیے میں نے کسی (دوسرے) مسلمان کے حق کا فیصلہ کر دیا (جبکہ حقیقت میں وہ اس کا حق نہ ہو) تو درحقیقت وہ جہنم کی آگ کا ایک ٹکڑا ہے، اب وہ چاہے تو اسے لے لے اور چاہے تو چھوڑ دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنْ ك/حدیث: 2342]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك حم ق 4] عن أم سلمة. الإرواء 2635، الصحيحة 1162، مختصر مسلم 1051.»
قال الشيخ الألباني: صحيح