🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

2395. إنه خلق كل إنسان من بني آدم على ستين وثلاثمائة ....
یقیناً بنی آدم میں سے ہر انسان کو تین سو ....
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2391
«إنه خلق كل إنسان من بني آدم على ستين وثلاثمائة مفصل فمن كبر الله وحمد الله وهلل الله وسبح الله واستغفر الله وعزل حجرا عن طريق الناس أو شوكة أو عظما عن طريق الناس وأمر بمعروف أو نهى عن منكر عدد تلك الستين والثلاثمائة السلامى فإنه يمسي يومئذ وقد زحزح نفسه عن النار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یقیناً بنی آدم میں سے ہر انسان کو تین سو ساٹھ جوڑوں پر پیدا کیا گیا ہے۔ پس جس شخص نے اللہ کی بڑائی بیان کی، اللہ کی حمد بیان کی، اللہ کی وحدانیت بیان کی، اللہ کی پاکی بیان کی، اللہ سے بخشش مانگی، اور لوگوں کے راستے سے کوئی پتھر، کانٹا یا ہڈی ہٹا دی، اور نیکی کا حکم دیا یا برائی سے روکا، اور یہ سب اعمال ان تین سو ساٹھ جوڑوں کی گنتی کے برابر کر لیے، تو بے شک وہ اس دن اس حال میں شام کرے گا کہ اس نے اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے دور کر لیا ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حَرْفُ الْأَلِفِ] -- إِنْ ك/حدیث: 2391]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن عائشة. الصحيحة 1717: أبو الشيخ، مختصر مسلم 546.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں